Learn Quran with Zahid

Learn Quran with Zahid

Share

Yes

24/08/2025

27/10/2024

دنیا کی بستیاں سیمنٹ گارے سے تعمیر ہوتی ہیں لیکن دل کی بستی تعمیر کرنے کےلیے قرآن سے جڑنا ضروری ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جن کے دل کھنڈر بن چکے تھے، قرآن نے آ کر اقرا سے پہلی اینٹ رکھی اور پھر دل کی بستی کو تعمیر کرتا چلا گیا یہاں تک کہ ایک وقت ایسا آیا جب اللہ تعالی نے دل کی تعمیر کا خود امتحان لیا اور کہا: میں اس دل سے راضی ہوں اور یہ مجھ سے راضی۔

قرآن آپ کی الماری میں رکھا ہوا ہے، آپ کب دل کی بستی کی تعمیر شروع کر رہے ہیں؟

محمد اکبر

19/10/2024

*مصرکی ایک معلمہ کاواقعہ*
وہ معلمہ ہمیشہ اپنے شاگردوں کو نصیحت کرتی تھی کہ قرآن پاک کی اس آیت کے مطابق زندگی گزاریں
*"وَعَجِلتُ اِلَیکَ رَبِّ لِتَرضٰی"*
(سورۃ طٰهٰ۔84)
ترجمہ
*(اے پروردگار میں نے تیری طرف آنے میں جلدی کی تا کہ تو خوش ہو)*
وہ کہا کرتی تھیں کہ میں اس آیت سے بہت متاثر ہوں جب بھی میں اذان کی آواز سنتی ہوں اور اگر میں کسی بھی کام میں مصروف ہوں، میں اپنے آپ کو یہ آیت یاد دلاتی ہوں اور سب کچھ چھوڑ کر نماز ادا کرنے کھڑی ہو جاتی ہوں رات کو 2:00بجے جب تہجد کا الارم بجتا ہے اور میں گہری نیند میں مزید سونا چاہتی ہوں تو یہ آیت مجھے یاد آتی ہے اور مجھے جگاتی ہے.
اس خاتون کے شوہر کی عادت تھی کہ کام سے واپس گھر آتے وقت وہ اسے فون پر کھانے کے متعلق ہدایات دیتا تا کہ اس کے گھر پہنچنے پر گرما گرم کھانا تیار ملے اور وہ کھانا کھا کر سو جائے. ایک دن اس نے فون پر مہشی کھانے کی فرمائش کی (انگور کے پتوں میں چاول بھرے جاتے ہیں اور پھر ان کو ہلکی آنچ پر پکنے رکھا جاتا ہے بہت وقت طلب ڈش ہے) اتنی دیر میں اذان کی آواز سنائی دی تو اس کے صرف تین رولز رہ گئے تھے (جن کے بھرنے میں زیادہ سے زیادہ پانچ منٹ لگتے) لیکن اس نے حسب عادت سب کام چھوڑے اور نماز ادا کرنے کھڑی ہو گئی، اس خاتون کا شوہر اسے بار بار فون کرتا رہا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا جب وہ گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی سجدے میں ہے اور کھانا ابھی تک تیار نہیں ہے اس نے دیکھا کہ صرف تین رولز بھرنے رہ گئے ہیں تو اسے شدید غصہ آیا اور اسی غصے کے عالم میں اس نے اپنی بیوی کو ڈانٹنا شروع کر دیا "تم اپنا کام ختم کر کے دیگچی چولہے پر رکھ کر بھی نماز ادا کر سکتی تھی، تین رولز بنانے میں کتنی دیر لگتی ہے"،لیکن اس کی بیوی کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا جب وہ اس کے پاس آیا تو دیکھا کہ سجدے کی حالت میں اس کا انتقال ہو چکا ہے.
سبحان الله اگر اس نے ہماری طرح یہ سوچا ہوتا کہ چلو کوئی بات نہیں پہلے اپنا کام ختم کر لیتے ہیں پھر نماز پڑھ لیں گے تو اس کا انتقال کچن میں ہوتا. لیکن ایک شخص کا انتقال اسی حالت میں ہوتا ہے جس پر وہ ساری زندگی گزارتا ہے اور اسی حالت میں وہ دوبارہ اٹھایا جائے گا. ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہر شخص اسی حالت میں اٹھایا جائے گا جس میں وہ فوت ہوا

27/05/2024

‏"میں اُن لوگوں سے زیادہ پیار کرتا ہوں؛ جو مجھے میری خامیاں دکھاتے ہیں!"

‏سیدنا عمر بن خطاب رضی الله عنه

‏(عيون الأخبار : 410/2)

29/12/2023

”جو علم کی راہ پر چل پڑے اسے تنہائی سے وحشت نہیں ہوتی، اور جو کتابوں سے حوصلہ پکڑنا سیکھ جائے وہ سب دلاسوں سے بے نیاز ہو جاتا ہے، اور جسے تلاوتِ قرآن سے اُنس ہو جائے اسے دوستوں کے بچھڑنے سے فرق نہیں پڑتا۔“

(أدب الدين والدنيا للماوردي : ١٤٣)

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


House NO 50. Street No4 Nasir Colony Township Lahore
Lahore
54000