27/02/2026
آج ہم Blessed Home کی کامیابی کی ایک خوبصورت کہانی آپ سب کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کی مدد واقعی زندگیوں کو بدل رہی ہے۔
بلیسڈ ہوم کے بچے جو کہ دی ایجوکیٹرز سکول میں زیر تعلیم ہیں، کا آج سالانہ نتائج کا دن تھا۔ تمام بچوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر عثمان علی (جماعت پنجم) کو سکول کی طرف سے اس سال شاندار کارکردگی اور غیر معمولی محنت کے باعث Best Performance Award سے نوازا گیا۔ تعلیمی سال2025-26 کے دوران نے عثمان علی نے اپنی مجموعی کارکردگی میں ٪51 (40 سے 91 فی صد) نمایاںاضافہ حاصل کیا۔یہ کامیابی صرف نمبروں کی نہیں بلکہ اعتماد، حوصلے اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔
اسی طرح ہمیں اپنے دو ہونہار طلبہ عثمان ادریس اور عابد علی (جماعت دوئم)پر بھی بے حد فخر ہے، جنہوں نے پورے سال اپنے نتائج مسلسل 90 فیصد سے زائد برقرار رکھے۔ ٭مجموعی طور پر 3 بچوں نے 90 فی صد جبکہ 4 بچوں نے 80 فی صد سے زائد نمبر حاصل کئے٭۔
بلیسڈ ہوم کے معزز عطیہ دہندگان!
یہ کامیابی دراصل آپ کی کامیابی ہے۔ آپ کی محبت، تعاون اور مسلسل مدد کی بدولت ہمارے بچے اعتماد کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کی ہمت پا رہے ہیں اور خود پر یقین کرنا سیکھ رہے ہیں۔
✨ آپ کا بے حد شکریہ کہ آپ ہمارے بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
✨ آپ کا شکریہ کہ آپ ان کی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں۔
✨ آپ کا شکریہ کہ آپ ان کے تعلیمی سفر کا حصہ ہیں۔
ہم اور آپ ملکرصرف نتائج بہتر نہیں بنا رہے بلکہ زندگیاں بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آللہ تعالی اس کاوش میں ہمیں کامیاب فرمائے۔ آمین
محمد زبیر
بلیسڈ ہوم
0322-4404-607