Al-Fahmi Quran Method

Call Directions Website Contact the school

Al-Fahmi Quran Method ڈاکٹر منظور احمد الشیخ الفھمی
بانی:
الفہمی قرآن میتھڈ

الفہمی قرآن میتھڈ
ڈاکٹر منظور احمد الفہمی کی پی ایچ ڈی کی ریسرچ ہے،5رنگوں کے ذریعےترجمہ قرآن کو بغیر سزا کے پڑھانے کی 20 سالہ محنت اور4500 مقامات پر پریکٹیکل کلاسز کا نچوڑ ہے

60 منٹ میں 60فیصد قرآنی الفاظ کا ترجمہ

اول تا پنجم ناظرہ قرآن ترجمہ کے ساتھ

25/09/2026
مبارک باد
25/09/2026

مبارک باد

الحمدللہ! حضور دیوانِ کریم حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب مدظلہ العالی اور صاحبزادہ پیر محمد نعیم الدین شاہ الازہری صاحب کی جانب سے الکرم فرینڈز پاکستان کے مرکزی صدر کی ذمہ داری کے لیے اعتماد اور نامزدگی میرے لیے باعثِ سعادت و اعزاز ہے۔ میں اس اعتماد کو ایک عظیم امانت سمجھتے ہوئے اخلاص، وفاداری اور پوری توانائی کے ساتھ دین، آستانۂ عالیہ بھیرہ شریف اور دارالعلوم محمدیہ غوثیہ ،الکرم فرینڈز کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مجھے اس ذمہ داری کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

22/09/2026

بھیرہ شریف
تحفیظ القرآن ترجمہ کے ساتھ
استاذ محترم استاذ الحفاظ و قراء
قاری محمد رمضان سیالوی صاحب
صدر مدرس شعبہ تحفیظ القرآن دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف بچوں سےگردانیں سن رہے ہیں

22/09/2026

تحفیظ القرآن ترجمہ کے ساتھ کی جھلکیاں
الشیخ احمد دباغ دامت برکاتہ العالیہ کے خوبصورت ادارے
الزاویہ محمدیہ حقیقہ کھاریاں کے بچے نے الفہمی قرآن میتھڈ کی شاندار کلاس پڑھائی
تمام اساتذہ ویلڈن۔۔۔قاری قاسم صاحب اور علامہ حماد خالق صاحب کے لیےخصوصی تحسین

19/09/2026

11 اکتوبر بروز اتوار صبح 10 بجے سے 4 بجے تک
عظیم الشان سالانہ عرس مبارک آفتاب علم و حکمت پروردۂ آغوش ولایت ولی ابن ولی سخی ابن سخی لجپال مرشد حضرت الحاج سیّد بابا احمد شاہ ولی رحمۃ اللّٰہ علیہ

18/09/2026
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیرزادہ محمد نعیم الدین شاہ الازہری کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقاتالکرم انٹرنیشنل یون...
18/09/2026

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیرزادہ محمد نعیم الدین شاہ الازہری کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات

الکرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ، آئندہ یونیورسٹی کانووکیشن میں شرکت کی دعوت

لاہور، 17 ستمبر 2026: ولی عہد آستانہ عالیہ بھیرہ شریف و چیئرمین ضیاءالامت فاؤنڈیشن پیرزادہ محمد نعیم الدین شاہ الازہری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص تعلیم، دینی و عصری علوم کے فروغ اور فلاحی و تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر پیرزادہ محمد نعیم الدین شاہ الازہری نے گورنر پنجاب کو الکرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ضیاءالامت فاؤنڈیشن کے تحت جاری دیگر تعلیمی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے تعلیمی میدان میں اداروں کی خدمات، طلبہ کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران آئندہ منعقد ہونے والے الکرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کانووکیشن کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جبکہ پیرزادہ محمد نعیم الدین شاہ الازہری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو کانووکیشن میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور تعلیم کے فروغ کے لیے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Fahmi Quran Method posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al-Fahmi Quran Method:

Shortcuts

Share