16/09/2026
’پاکستان آرٹ کرونیکلز‘کی تقریب رونمائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈ اینڈ آرٹ اُردوسائنس بورڈ سیدہ عطیہ زہرا کی شرکت
لاہور میوزیم میں ’پاکستان آرٹ کرونیکلز‘(Pakistan Art Chronicles)کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔یہ’نیشنل آرٹسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان‘(NAAP)کا ایک ڈیجیٹل اقدام ہے جو پاکستان کے شان دار فنی ورثے کو دستاویزی شکل دینے اور اسے محفوظ کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈ اینڈ آرٹ اُردوسائنس بورڈ سیدہ عطیہ زہرا نے تقریب میں ادار ے کی نمائندگی کی۔
اس اہم ڈیجیٹل منصوبے کی تقریب رونمائی میں ممتاز فنکاروں، ماہرینِ تعلیم، فن کے مؤرخین اور ثقافتی شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ’پاکستان آرٹ کرونیکلز‘ ڈیٹا بیس کا تعارف پیش کیا گیا، جس کے بعد مہمانِ خصوصی افتخار احمد، مہمانِ اعزاز کامل خان ممتاز اور ڈائریکٹر لاہور میوزیم تاثیر احمد نے خطاب کیا۔اس منصوبے سے پاکستان کے فنی ورثے تک ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانے اور ان فنکاروں اور تخلیقی روایات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جنہوں نے ملک کے ثقافتی منظرنامے کو تشکیل دیا ہے۔