Ummeti Ummeti

Ummeti Ummeti

Share

The Main reason to create a Page To Deliver The Real Message of Islam.I Hope You Will Help Me In To Deliver The Real Message of Islam.

The Page Made For To Deliver the Message of Islam To real Ummeti Ummeti of Hazrat Muhammad (S.A.W). The Muslims of The World Share and Follow the The message of islam

01/03/2025

Ramadan 2025

30/04/2023

اس معتمر شخص کی وائرل ویڈیو نے بتلا دیا ہے کہ امت کو عقیدہ سیکھنے کی ضرورت کھانے پینے کی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ ہے. اس باعث کہ اس بزرگ کی ہیئت اور لباس سے کوئی انہیں فرشتہ کہہ رہا ہے تو کوئی صحابی، تو کوئی ان سے برکت حاصل کر رہا ہے، جتنے منہ اتنی باتیں. حالانکہ ان کی حیثیت ایک عام اور معمولی مسلمان سے زیادہ نہیں ہے. اب ذرا سوچیے جس وقت لوگوں کے سامنے دجال ظاہر ہوگا، نیکی اور زہد وتقوی ظاہر کرے گا، آسمان سے کہے گا بارش برساؤ اور بارش ہو بھی جائے گی، اس کے ساتھ جنت وجہنم اور دیگر شعبدے ہوں گے، پھر نبوت کا دعوی کرے گا، خود کو رب کہلوائے گا. ایک معمولی شخصیت کی ہیئت کذائی اگر کسی شخص کے جذبات سے اس طرح کھیل سکتی ہے تو وہ بدرجہ اولی دجال کے بڑے بڑے شعبدوں سے متاثر ہوگا اور اس پر ایمان بھی لائے گا.

اللہ بچائے.

20/04/2023
02/04/2023

دوسرے عشرے کی دعا

29/03/2023

اور یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جو کچھ یہ ظالم کررہے ہیں، اللہ اُس سے غافل ہے۔وہ تو ان لوگوں کو اُس دن تک کے لئے مہلت دے رہا ہے جس میں آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔

﴿سورۃ ابراہیم، ۴۲﴾

26/03/2023

حـق بـات یـہـی ہے ۔
بـغـیـر محنت مـشقت اور اسباب اختیار کیے بغیر کچھ بھی حـاصل نہیں ہوتا۔

اور ظاہری اسباب اختیار کرنا ۔ محنت مشقت کام کاج کرنا
یہ تو قـرآن پاک کا ہی حکم ہے ۔

نیکی بھلائیوں کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو ۔ اور برائیوں کے کاموں سے مدد مت کرو

اللہ تعالے فرماتا ہے :
اور نیکی (بھلائیوں) اور تقوی (پرہیزگاری کے کاموں) میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون مدد کرتے رہا کرو۔
اور گناہ (شر، برائیوں) اور ظلم کے کاموں میں تعاون مدد نہ کرو ۔
سورہ المـائـدہ 5 آیت نمبر 2

جو بھلائی اچھے کاموں کی سفارش کریگا وہ اس میں سے حصّہ پائے گا ۔
اور جو برائی کی سفارش کرے گا وہ اس میں سے حصّہ پائے گا ۔
اور اللہ ہر چیز پر نظر رکھنے والا ہے ۔
سورہ النساء 4 آیت نمبر 85

26/03/2023

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم

یہ چکی سیدہ کی چل رہی ہے
زمانہ جتنا لنگر کھا رہا ہے

مدینے سے بلاوا آرہا ہے
میرا دل مجھ سے پہلے جارہا ہے

شبِ فرقت سے دل گھبرا رہا ہے
مدینہ آپ ﷺ کا یاد آرہا ہے

یہاں مرضی نہیں چلتی کسی کی
مدینے والا ہی بلوا رہا ہے

عجب ہیں سبز گنبد کے نظارے
نگاہوں کو خدا یاد آرہا ہے

یہ چکی سیدہ کی چل رہی ہے
زمانہ جتنا لنگر کھا رہا ہے

نواسوں کا وہ صدقہ بانٹتے ہیں
زمانہ اُن ﷺ کا صدقہ کھا رہا ہے

میرا دل بھی تو اپنے ساتھ لے جا
اکیلا کیوں مدینے جارہا ہے

بلائیں گے تجھے بھی سرورِ دین ﷺ
دلِ محمود تو کیوں گھبرا رہا ہے
🌹🌹
صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وبارک وسلم 🌹🌹

25/03/2023

گندم کے ایک دانہ سے 700 دانے پیدا کرنے والے رب
میرے ملک کی زراعت پر رحم فرما اور بارش کو رحمت بنادے آمین

24/03/2023

میرا غم بھی تو دیکھو میں پڑا ہوں دور طیبہ سے
سکوں پائے گا بس میرا دل مضطر مدینے میں
سیدنا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Lahore