GHER Foundation NGO
All about Women Empowerment, Skills, Health Education best NGO in Pakistan
GHR GHAR Foundation GHER Foundation Gher ghar
29/07/2026
27/07/2026
Memories
10/06/2026
07/06/2026
ماحولیات کے عالمی دن پر خواتین کے ادارہ گھر فاؤنڈیشن کی شاندار تقریب
GHER Foundation کے بانی
صدر سید علی عمران کی زیر صدارت گلبرگ آفس میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،
اس موقع پر خواتین کے حقوق، تعلیم، صحت، معاشی خودمختاری، ماحولیاتی آگاہی اور سماجی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں محترمہ آر صبا، معروف سماجی شخصیت ضمیرالحسن ڈار، مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سلطان محمود (ماہر ماحولیات و غذائی تحفظ) سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنان، ماہرین اور دیگر معزز شرکاء نے شرکت کی۔
میزبانی کے فرائض گھر فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ممبر محترمہ مدیحہ بتول نے سر انجام دیے
شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ خواتین کی ترقی، تعلیم، صحت اور معاشی استحکام کے بغیر ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔ اجلاس میں باہمی تعاون، نیٹ ورکنگ اور مشترکہ منصوبہ بندی کے ذریعے خواتین اور نوجوانوں کے لیے مزید مؤثر پروگرامز شروع کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سلطان محمود نے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ماحولیاتی تحفظ اور سماجی ترقی کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کمیونٹی کی سطح پر آگاہی، شجرکاری اور ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
GHER Foundation کے بانی و صدر سید علی عمران نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کا مقصد خواتین کو صحت، تعلیم، قانونی آگاہی، ہنر مندی اور خود اعتمادی کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مختلف اداروں اور ماہرین کے ساتھ اشتراکِ عمل کے ذریعے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے خواتین کی بہتری، سماجی انصاف، ماحولیاتی تحفظ اور کمیونٹی کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ مستقبل میں مشترکہ سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا اور مہمانوں میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی
05/06/2026
5 June Celebrating World Embodiment Day 2026
31/05/2026
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Lahore