ELISE Quà Tặng 18

ELISE Quà Tặng 18 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ELISE Quà Tặng 18, Tutor/Teacher, Lahore.

18/11/2019
12/05/2019

انسان کو اپنی جگہ پہ لگا ھوا دانت چھوٹا سا محسوس ھوتا ھے مگر جب وہ دانت گرتا ھے تو دو دانتوں جیسا بڑا خلاء چھوڑ جاتا ھے اور انسان وہاں انگلی رکھ رکھ کر تصدیق کرتا ھے کہ ”ہیں!! واقعی ایک دانت گِرا ھے؟“

کچھ رشتے جب پاس ھوتے ھیں تو اتنے اھم نہیں لگتے مگر جب چلے جاتے ھیں تو اتنا بڑا خلاء چھوڑ جاتے ھیں کہ کئی انسان مل کر بھی اس خلا کو پُر نہیں کر سکتے۔ان میں سے ایک رشتہ والدین کا ھے۔

یہ جب تک پاس ھوتے ھیں تو ہوش سنبھالتے ہی ان کی پابندیاں جان کھا جاتی ھیں
_سپارہ پکڑو مسجد جاؤ ،
_مسجد جاؤ گے تو روٹی ملے گی!!
زبردستی
_”اسکول دفع ھو جاؤ ، کوئی چھُٹی شُٹی نئیں“
_سردیوں میں گھسیٹ کر گرم کمبل سے نکالنا،

بندہ سوچتا ھے کہ کیا ان کی زندگی میں کوئی کام میں اپنی مرضی سے کر بھی سکوں گا یا نہیں؟؟ 😕
یہ بہت عجیب تعلق ہوتا ہے ،
ھر پسند کے آگے ماں باپ کھڑے نظر آتے ھیں ،
ھر رنگ میں بھنگ ڈالنے والے!!
کھیل کے سنسنی خیز لمحات آخری اوورز ،
آفریدی کی بیٹنگ اور عین وقت پر ماں کی للکار…
_نالائق تو ابھی تک مسجد نہیں گیا؟؟
”امی مسجد ادھر ہی ھے… نہیں کہیں جاتی، چلا جاؤں گا
بس پانچ بال ھیں“
مگر جب یہ چلے جاتے ھیں تو انسان کی دنیا سیر ھو جاتی ھے، خوشی کے وقت پہلا خیال یہی تو آتا ھے کہ امی کو بتاؤں ، یا ابا کو بتاؤں کہ آپ کا وہ بیکار کا بیٹا یا بیٹی کتنے کام کے نکلے ہیں 😔
مگر پھر جھٹکا لگتا ھے کہ ”جن کو اصل خوشی ھونی تھی وہ تو چلے گئے“

”ڈھونڈ اُن کو اب چراغِ رُخِ زیبا لے کر“
ھر خوشی اپنے پس منظر میں دُکھ کی کسک چھوڑ جاتی ھے!!
والدین کی ہر وہ بات اور پابندی جس پر ہمیں اِس وقت غصہ آتا ھے حقیقت میں اُن کے خلوص و اخلاص کا مظہر ھوتا ھے ، وہ نہ صرف ہمارے نقصان بلکہ نقصان کے اندیشے سے بھی سہمے رھتے ہیں اور ھمارے مستقبل کے لئے پریشان رھتے ہیں۔مگر یہ بات تب تک سمجھ نہیں آتی جب تک آپ کی اپنی اولاد نہیں ھوتی اور آپ بھی جوتی اٹھا کر بیٹے کے سر پر کھڑے نہیں ھوتے!!

”والدین کا خیال رکھیں اُن کی قدر کریں ، ان کیلئے مصروف زندگی میں سے وقت نکالیں ان کا کوئی نعم البدل نہیں۔اللہ کریم ہمارے والدین کو ایمان و اعمال صالحہ کے ساتھ لمبی خوشگوار زندگی عطا فرمائے آمین اور جن کے والدین یا ان میں سے کوئ ایک اب اس دنیا میں نہیں رہے ،ان کی کامل مغفرت فرمائے آمین

**************

06/05/2019

اسلام و علیکم
مسجد انوری
میرے مسلمان بھایوں جیسا کہ آپ لوگوں جانتے مسجد کی تعمیر کا کام جاری ھے۔ماشااللہ کافی زیادہ کام زیر تکمیل ھیں۔
ماشااللہ سے رمضان کریم کی بھی آمد ھے۔ ماشااللہ سے مسجد انوری میں نماز تراویح اور درس والقران کا بھی سلسلہ جاری رھےگا۔ جس کی رھنماہی امام مسجد حافظ محمد شاھد الطاف صاحب کر رھے ھیں۔
مسجد کی تعمیر میں آپ سب بھایوں کا بھرپور تعاون رہا ھے۔اور امید کرتا ہوں آگے بھی آپ سب کا تعاون رھے گا۔ مسجد کے کام آپ سب کے تعاون سے ھی ھوتے ھیں۔
اللہ کریم آپ سب کو جزاےخیر عطا فرماے ۔آمین
خادم مسجد
03464149298
03314149298

03/01/2019
30/06/2018

Kalam mian Muhammad bakhsh Punjabi Kalam 2017 New Punjabi Kalam-Sufiana Kalam Qari Shahid Mehmood From Okara Pakistan Is very Famous Naat Khawan in all over ...

08/06/2018

Mout Ki Aghosh Mai Jab Thak K So Jati Hai Maa | Farhan Ali Waris | Ramazan 2018 | Aplus A Plus Entertainment, one of the biggest names of Pakistani Drama Ind...

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ELISE Quà Tặng 18 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category