AlHidayah

AlHidayah AL-HIDAYAH aims to promote Quranic teachings as culture in society through easy & scientific ways.
(1)

الہدایہ ڈیپارٹمنٹ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیرِ اہتمام فہم القرآن کورس کی تقریبِ اسناد اور ماہِ ربیع الاول کی مناس...
20/08/2026

الہدایہ ڈیپارٹمنٹ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیرِ اہتمام فہم القرآن کورس کی تقریبِ اسناد اور ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے پروقار محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی نقابت محترمہ عارفہ گل (ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی ایسٹ ڈویژن) اور محترمہ مہک بتول ڈائریکٹر الہدایہ ڈیپارٹمنٹ ڈویژن ایسٹ) نے انجام دی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا محترمہ آسما ملیحہ نےتلاوتِ کلامِ الٰہی کی سعادت حاصل کی ۔ جبکہ ربیع الاول کی مناسبت سے تقریب کی روح پرور فضا کو برقرار رکھتے ہوئے پورے پروگرام کے دوران وقفے وقفے نعت خوانی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔"

ثناء خوانوں میں محترمہ انعم زاکر، محترمہ صائمہ یحییٰ خان، محترمہ عائشہ جمیل اور سیدہ مصباح علی شامل ہیں۔

بعد ازاں تقریب میں فہم القرآن کورس کے شرکاء کے لیے ایک کوئز مقابلے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایگرز (بچوں)، طالبات اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ ان سیشنز کی میزبانی بالترتیب محترمہ عارفہ گل، محترمہ مہک بتول اور محترمہ صباء عاطف نے کی۔

خصوصی خطاب: محترمہ ثنا نوید (ڈائریکٹر الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کراچی) نے "قرآن اور صاحبِ قرآن سے تعلق کی ناگزیریت" کے انتہائی اہم موضوع پر پرمغز اور پرتاثر خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں زور دیا کہ "قرآن پاک صرف برکت اور ثواب کی کتاب نہیں، بلکہ یہ تا قیامت تمام انسانوں اور مسلمانوں کے لیے ہدایت و رہنمائی کا حتمی سرچشمہ ہے۔"

خطاب کے بعد فہم القرآن کورس مکمل کرنے والی تمام طالبات کو اسناد (سرٹیفیکیٹس) دی گئیں، جبکہ کوئز مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام شرکاء کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

تقریب کے اختتام پر محترمہ اسماء بتول نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں سلام پیش کیا اور محترمہ نصرت رعنا ڈار (زونل نگراں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی) کی رقت آمیز دعا کے ساتھ یہ بابرکت محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔

#الہدایہ #کراچی ٰ .

وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ ؕ۔ اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر (اپنے ذکر کے ساتھ ملا کر دنیا و آخرت میں ہر جگہ) بلند فرما ...
19/08/2026

وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ ؕ۔
اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر (اپنے ذکر کے ساتھ ملا کر دنیا و آخرت میں ہر جگہ) بلند فرما دیا۔
[ash-Sharh, 94:4]

یٰۤاَیُّہَا الۡمُزَّمِّلُ ۙاے کملی کی جھرمٹ والے (حبیب!)[al-Muzzammil, 73:1]
18/08/2026

یٰۤاَیُّہَا الۡمُزَّمِّلُ ۙ
اے کملی کی جھرمٹ والے (حبیب!)
[al-Muzzammil, 73:1]


  : سرگودھا شمالیمنہاج القرآن ویمن لیگ سیال موڑ کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ "آئیں دین سیکھیں کورس" کا انعقاد کیا گیا، جس کی...
18/08/2026

: سرگودھا شمالی

منہاج القرآن ویمن لیگ سیال موڑ کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ "آئیں دین سیکھیں کورس" کا انعقاد کیا گیا، جس کی ہر نشست میں احمد والا سے متعدد خواتین نے شرکت کی۔

اس پانچ روزہ آئیں دین سیکھیں کورس میں معزز اسکالرز محترمہ عطیہ بلال صاحبہ، محترم قاری عمران علی قادری صاحب، محترمہ عظمت خاور صاحبہ، محترمہ اسماء انور صاحبہ اور مسز ارم عمران صاحبہ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر شرکائے کورس کو اپنے مؤثر اور فکر انگیز خطابات سے مستفید کیا۔

محترم قاری عمران علی قادری صاحب نے "قرآنِ کریم فرقانِ حمید کے الفاظ کا صحیح تلفظ، حرکات اور عربی زبان سے اردو میں مستعمل الفاظ" کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے قرآنِ مجید کے الفاظ کے درست تلفظ، حرکات اور تجوید کی اہمیت بیان کرتے ہوئے عربی زبان سے اردو میں شامل ہونے والے الفاظ کے حوالے سے بھی مفید معلومات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ گرائمر اور تجوید کے بنیادی اصول بھی سکھائے، جس سے شرکائے نشست کو قرآنِ کریم کی درست قراءت اور مفہوم سمجھنے میں مدد ملی۔

محترمہ عطیہ بلال صاحبہ نے "طہارت کا بیان، وضو و غسل کے فرائض و واجبات اور احکامات" کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے طہارت کی اہمیت، وضو و غسل کے فرائض و واجبات اور ان سے متعلق بنیادی اسلامی احکامات پر روشنی ڈالتے ہوئے خواتین کو روزمرہ زندگی میں پاکیزگی اور طہارت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

محترمہ عظمت خاور صاحبہ نے "تحریکِ منہاج القرآن کی رفاقت، اغراض و مقاصد اور دنیا و آخرت میں اس کے فوائد" کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا۔ انہوں نے دورِ حاضر میں تحریکِ منہاج القرآن کی رفاقت کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ دینِ اسلام کی سربلندی اور اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنے کے لیے ایسی دینی تحریکوں سے وابستگی کس طرح رہنمائی اور عملی جدوجہد کا ذریعہ بنتی ہے۔

محترمہ اسماء انور صاحبہ نے خدمتِ دین اور اس کی اہمیت کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے موجودہ دور میں نئی نسل کے دین سے بڑھتے ہوئے فاصلے پر توجہ دلاتے ہوئے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو اللہ تعالیٰ، رسولِ اکرم ﷺ کی اطاعت اور دینِ اسلام کی تعلیمات سے دوبارہ جوڑنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے۔

مسز ارم عمران صاحب نے مراکز العلم کا پہلا لیکچر دیا اور محترم خالد صاحب کی والدہ کی برسی کے موقع پر والدین کے ایصال ثواب کے بارے میں چند احادیث مبارکہ نقل کی اور انکی والدہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

نشست میں شریک خواتین نے معزز اسکالرز کے مفید، معلوماتی اور اصلاحی لیکچرز سے بھرپور استفادہ کیا۔آئیں دین کورس کی آخری نشت میں کورس کے مکمل ہونے پر شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئی۔

"آئیں دین سیکھیں کورس" کا بنیادی مقصد خواتین کو قرآن و سنت کی روشنی میں بنیادی دینی تعلیمات سے روشناس کرانا، اسلامی احکامات کی سمجھ بوجھ پیدا کرنا اور انہیں اپنی عملی زندگی کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق سنوارنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

وَ مَاۤ  اَرۡسَلۡنٰکَ اِلَّا رَحۡمَۃً  لِّلۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۰۷﴾ اور (اے رسولِ محتشم!) ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر تمام جہانو...
17/08/2026

وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنٰکَ اِلَّا رَحۡمَۃً لِّلۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۰۷﴾
اور (اے رسولِ محتشم!) ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر
[al-Ambiyā’, 21:107]

Happy 79th Independence Day
14/08/2026

Happy 79th Independence Day

Rabi ul Awal Plan Launching Ceremony By Irfan ul Hidayah Department Saturday, 8th August 2026At 12:00PM                 ...
07/08/2026

Rabi ul Awal
Plan Launching Ceremony
By Irfan ul Hidayah Department
Saturday, 8th August 2026
At 12:00PM

Closing Ceremony of Hawameem Session Organized by Irfan-ul-Hidayah departmentIrfan-ul-Hidayah department successfully he...
07/08/2026

Closing Ceremony of Hawameem Session Organized by Irfan-ul-Hidayah department

Irfan-ul-Hidayah department successfully held the concluding ceremony of its Online Hawameem Session for women and female students. The event was graced by the special presence of Mr. Khurram Nawaz Gandapur, Secretary General of Minhaj-ul-Quran International. Women and students from across the country who had successfully completed the course participated enthusiastically through the online platform.

The ceremony commenced with the recitation of the Holy Qur’an, followed by the recitation of Na'at in honor of the Holy Prophet Muhammad ﷺ.On this occasion, Ms. Ayesha Batool, Deputy Director of Irfan-ul-Hidayah, presented a comprehensive overview of the course. Ms. Jaweria Afzal and Ms. Quratul ain Zainab gave briefing on curriculum and salient features of this course.
Ms. Lubna Mushtaq, Director of Irfan-ul-Hidayah, congratulated the participants and highlighted the significance of the Holy Qur’an for women in the light of the Qur’an and Sunnah.

Addressing the gathering, the chief guest Mr. Khurram Nawaz Gandapur appreciated the dedicated efforts of the Irfan-ul-Hidayah team and congratulated the successful participants. He emphasized the importance of utilizing modern platforms to spread the message of the Holy Qur’an to every home. He encouraged participants to not only recite the Qur’an but also understand its meanings, reflect upon its verses, implement its teachings in daily life, and cultivate a Qur’anic environment within their homes for the Islamic upbringing of future generations.

The ceremony concluded with the distribution of certificates among the participants, followed by a collective prayer.

سورہ الزخرف:دنیاوی زیب و زینت کی حقیقت اور توحیدِ باری تعالیٰ​منہاج القرآن ویمن لیگ کے شعبہ عرفان الہدایہ کے زیرِ انتظام...
30/07/2026

سورہ الزخرف:دنیاوی زیب و زینت کی حقیقت اور توحیدِ باری تعالیٰ
​منہاج القرآن ویمن لیگ کے شعبہ عرفان الہدایہ کے زیرِ انتظام قرآنِ مجید کے ترجمہ و تفسیر پر مشتمل آن لائن حوامیم سیشن کامیابی سے جاری ہے، جس میں پاکستان بھر سے خواتین اور طالبات شوق و ذوق سے شریک ہو رہی ہیں۔
​اس علمی نشست میں محترمہ عائشہ بتول بطور قرآن سکالر تدریسی فرائض انجام دے رہی ہیں۔ حالیہ سیشن میں بالخصوص سورۃ الزخرف کے اہم مضامین پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی، جن میں:
​قرآنِ مجید کی حقانیت: قرآنِ کریم کے لوحِ محفوظ میں مقام، اس کے عربی زبان میں نزول کی حکمت اور اس کی ابدی ہدایت ہونا۔
​دعوتِ توحید اور شرک کا رد: اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا بیان اور شرک و باطل عقائد کی نفی۔
​دنیاوی زیب و زینت کی حقیقت: مال و دولت اور ظاہری زرق برق (زُخرف) کے فانی ہونے اور اصل آخرت کی کامیابی کی اہمیت۔
​انبیاء کرام کے اسوہ کا ذکر: حضرت ابراہیم علیہ السلام کی توحیدی دعوت، حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کے واقعے سے عبرت، اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بندگی و توحیدی تعلیمات کا بیان۔
​نبی اکرم ﷺ کی عظمت: تاجدارِ کائنات ﷺ کی رفعتِ مقام اور آپ پر نازل کردہ ہدایتِ الٰہی سے مضبوطی سے تمسک کا حکم۔
​آخرت اور متقین کی کامیابی: قیامت کے دن اہل ایمان کی حقیقی کامیابی، آپسی سچی دوستیوں کے بقا اور باطل پرستوں کے انجام پر روشنی۔
​یہ علمی سفر شرکاء کے ایمان، فکر، کردار اور عملی زندگی کو قرآنِ حکیم کی روشنی سے منور کرنے کی ایک بابرکت کاوش ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں قرآنِ کریم کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اس کے نور کو عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

19/07/2026

Highlights of Hawameem Session (حوامیم سیشن)

Address

365 M-Model Town
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AlHidayah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to AlHidayah:

Shortcuts

Share

Category