Professor's Science Academy

Professor's Science Academy

Share

provide you quality education

Photos from Professor's Science Academy's post 05/09/2021

گائے کے خالص دودھ سے بنے مکھن سے تیار کردہ ٪100 خالص دیسی گھی ہیں.
100% pure
Home made
Fresh and healthy
Natural
1 time must try
For booking contract no.
0307-2395835

07/09/2019

قاسم علی شاہ
پُرسکون زندگی کا راز

اپنی کسمپرسی اور غریب حالی پرباباجی کی آنکھیں بھر آئی تھیں ،ان کے شب و روز اتنہائی تنگ دستی میں گزررہے تھے ۔بے بسی کی انتہاء تب ہوئی جب ان کے پاؤں میں جوتے بھی نہ رہیں۔حالات سے مجبورہوکر وہ اللہ سے شکوہ کرنے مسجد چلے گئے۔دل میں آیا کہ آج تو اللہ سے خوب روروکر شکایت کروں گا ۔مسجد گئے،نما ز پڑھی اور دل کا سارا غبارآنسوؤں میں نکال کر باہرنکلے توایک عجیب منظر ان کا منتظر تھا۔

انہوں نے مسجد کی سیڑھیوں پرایک شخص کو بیٹھے ہوئے دیکھا جس کے سِرے سے پاؤں ہی نہیں تھے!ان کے دل کو دھچکا لگا،ضمیر نے ملامت کیا اوراندر سے آواز آئی کہ اگر اس وقت جوتے نہیں تو کیا ہوا ،پاؤں تو سلامت ہیں !اگر کھانے کو کچھ نہیں ،صحت تو ہے!اگر زندگی تنگدستی کا شکار ہے ،سانس تو چل رہی ہے! ان کی روح کو چوٹ لگی ،غلطی کا احساس ہوا اور فوراًسجدے میں گِرکر گڑگڑانے لگے ، اپنے شکوہ شکایت پر اللہ سے معافی مانگی اورجسمانی سلامتی پر شکراداکرنے لگے۔

زندگی کیا ہے ؟ ایک قیمتی متاع اور ایک نااعتبار سفر ، جس میں کبھی خوشیوں بھرے قہقہے ہیں تو کبھی آہوں اور سسکیوں کی دردناک آوازیں ،کبھی تو انسان بے بسی کے عالم میں پانی کی ایک ایک بوند کو ترستا ہے تو کبھی مال و دولت کی فراوانی میں ساری آرزؤں کے پورا ہونے پردنیا سے ہی دل بھرجاتاہے۔انسان کونعمت کا احساس تب ہوتاہے جب وہ چھن جاتی ہے۔حالتِ محرومی میں انسان اللہ کے زیادہ قریب ہوتاہے بشرطیکہ اس کی زبان پر ناشکری نہ ہو۔کیونکہ صبر کا مطلب ہی یہی ہے کہ زبان کو شکوہ و شکایت سے آلودہ نہ کیا جائے۔
جب تک انسان غم کے دروازے سے نہ گزراجائے اس کو تکلیف اور دُکھ کا احساس نہیں ہوتا۔اتفاق سے کبھی انگلی میں سوئی چبھ جائے تو اس کو بڑی تکلیف سمجھتا ہے۔مگر یہی انسان جب کسی کٹے ہوئے بازوں یا بینائی سے محروم شخص کو دیکھتا ہے تو اس کو سمجھ آتی ہے کہ مجھ پر اللہ کا کتنا کرم ہے۔حدیث مبارکہ میں بھی آیا ہے کہ

’’ جب کسی انسان کو مصیبت میں مبتلا دیکھوتو اپنی سلامتی پر اللہ کا شکر اداکرو۔‘‘(جامع الترمذی)

کیونکہ اللہ کے لیے کوئی مشکل نہیں تھا کہ آپ کوبھی مصیبت میں مبتلا کردیتامگر یہ اس کافضل ہے جس کاشکر بجالانا انسان پرفرض ہے۔

اپنی تربیتی زندگی میں ، میں جن بزرگوں کی صحبتوں میں رہا ہوں وہاں مجھے ایسے حالات سے بھی گزرنا پڑا جوعام زندگی میں بڑے سخت ہوتے تھے۔مگر میں شیخ کا حکم اور اپنی تربیت سمجھ کران حالات کو قبول کرتا تھا کیونکہ بقول باباجی کے’’ نفس کو دبانے اور کمزور کرنے کے لیے یہ سب چیزیں ضروری ہوتی ہیں اور ساتھ میں یہ اس احساس بھی زندہ کرنے کے لیے کہ’’ جب دسمبر کی ٹھٹھرتی سردی میں کسی مفلس کو بدحال دیکھو تو بے اختیار اپنا گرم کوٹ اتار کر اس کو پہنا دو!‘‘ کہ یہی جذبہ ٔ انسانیت ہے۔

زندگی کی بے ثباتی اور انسان کی بے بسی کاعالم دیکھنا ہو تو کسی ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں چلے جائیں۔آپ کو احساس ہوگاکہ دردسے تڑپتے انسان اور آہوں وسسکیوں سے بھرپور التجائیں کیا ہوتی ہیں۔

مرض الموت میں مبتلا کسی انسان کے لواحقین کی دِل چیرنے والی آہ و زاری کہ ’’یاخدا! بس ایک دفعہ اس کو واپس زندگی کی طرف بھیج دے‘‘آپ کو زندگی کی قدر دلانے کے لیے کافی ہوگی۔

آپ جیل میں جاکر دیکھ سکتے ہیں کہ قید و بند اور تنہائی کی اذیتوں سے تنگ آکر موت کی دعا مانگنے والے لوگ کس کیفیت میں ہیں۔آزاد فضائوں میں سانس لینے کی قدرتب جاکر پتہ لگتی ہے۔

کسی دارالامان میں جاکردیکھ لیں کہ کیسے نوجوان لڑکیاں اپنے ہی رشتہ داروں اور عزیز واقارب کے ستم سے تنگ آکرگھر سے باہردوسروں کے سہاروں پرجینے پر مجبور ہیں۔اپنی خودداری اور چاردیواری کی قدر تب معلوم ہوتی ہے۔
یہ سب کچھ کسی بھی باشعور انسان کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہیں۔ دراصل یہ قانونِ قدرت ہے تا کہ ہر انسان کھلی آنکھوں سے دیکھ لے کہ میں جن نعمتوں پر ناشکری کررہا ہوں ،دوسرے شخص کے پاس تو وہ موجود ہی نہیں ،ایسے واقعات اور افراد کودیکھ کر انسان کو احساس ہوجاتاہے کہ مجھ پر اللہ تعالیٰ نے جو کرم کیا ہے وہ میرے اعمال اور اوقات سے بہت بڑھ کر ہے۔

خوشی ، راحت،سکون، صحت اور سب سے بڑھ کر سانس کی قدر تب معلوم ہوتی ہے جب انسان غم ، درد،تکلیف ،بیماری اور بے بسی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لے۔ہارٹ اٹیک میں مبتلا ایک مریض کوسب سے مہنگے ہسپتال میں داخل کرایاگیا ۔چیک اپ کے بعد ڈاکٹروں نے کہا کہ آپ کا آپریشن ہوگا جس پر تقریباً دس لاکھ روپے خرچ ہوں گے ۔مریض نے سنا تو رونے لگا۔ڈاکٹر نے کہا:لگتاہے کہ پیسوں کی قلت کی وجہ سے آپ رورہے ہیں ۔مریض نے کہا:ایسی بات نہیں ،میری عمر ستاون سال ہے ۔جس رب نے دل کی نعمت دی تھی ستاون سالوں میں ایک دفعہ بھی اس نے فیس نہیں مانگی ۔مگر آج معمولی طبعیت کیاخراب ہوئی کہ ایک آپریشن پرلاکھوں روپے لگانے پڑرہے ہیں۔

خوش قسمت انسان وہی ہے جواپنی موجودہ نعمتوں پر رب کا شکرگزار ہواور اس ناپائیدار زندگی میں دوسروں کے کام آئے ، بہترین اخلاق کی بدولت دوسروں کے لیے آسانیاں فراہم کرے اور دنیا کے لیے کچھ کرکے جائے۔کیونکہ لوگ مرجاتے ہیں ، وقت کی دُھول میں بھول جاتے ہیں مگر۔۔ انسان کابہترین کردار اور اس کی نیکی کبھی نہیں بھولتی۔حدیث شریف میں اللہ کے نبی (ص) نے فرمایا:
’’دنیا کے معاملے میں اپنے سے نیچے انسان کو دیکھو اور اس شخص کو مت دیکھو جوتم سے (دنیا وی لحاظ میں) اوپر ہے اور اللہ کی ا س نعمت کو حقیر نہ جانو جو تم پرکی گئی ہے۔‘‘ (صحیح البخاری و صحیح المسلم )

حضور (ص) کے اس ارشاد کو اگر آج ہم اپنی زندگی میں اپنالیں تومال ودولت کی بے جا حرص اور ناشکری کے جذبات سے بچ جائیں گے۔

17/08/2019

Dear student
if you have any question in mind then Hurry Up ask your question our team answer you question

Thank you

21/06/2019

Kindly recite Darood Shareef to give gift to the Holy Prophet ( SAW)
Share this message

28/02/2019

Formula to Pass 10th Physics in a week
دہم فزکس اہم مختصرسوالات:
1)لونگیٹیوڈنل اور ٹرانسورس ویوز میں کیا فرق ہے؟
2)مکینیکل ویوز سے کیا مراد ہے؟َایک مثال دیں۔
3)ہک کا قانون بیان کریں اور حسابی حالت لکھیں۔
4)ٹائم پیریڈ اور فریکوینسی میں کیا فرق ہے؟
5)ویو ولاسٹی،فریکوینسی اور ویو لینگتھ میں تعلق کی وضاحت کریں۔
6)ساؤنڈ کی رفلیکشن سے کیا مراد ہے؟
7)قابلِ سماعت ساؤنڈ کی فریکوینسی کی حدود کیا ہیں؟
8)آواز کی کوالٹی اورپچ میں کیا فرق ہے؟ان کا انحصار کن عوامل پر ہوتا ہے؟
9)شور اور میوزک میں کیا فرق ہے؟
10)ساؤنڈ کی انٹینسٹی(شدت)سے کیا مراد ہے؟اس کا یونٹ لکھیں۔
11)ساؤنڈ کیفریکوینسی معلوم کریں جبکی ساؤنڈ کی سپیڈ340m/sہواور ویو لینگتھ0.5mہو۔
12)روشنی کی رفلیکشن سے کیا مراد ہے؟اس کی اقسام کے نام لکھیں۔
13)باقاعدہ اور بے قاعدہ رفلیکشن سے کیا مراد ہے؟
14)رفلیکشن کے قوانین بیان کریں۔
15)ٹوٹل انٹرنل رفلیکشن سے کیا مراد ہے؟
16)لینز کی پاور سے کیا مراد ہے؟یونٹ لکھیں۔
17)رفریکشن کے قوانین بیان کریں۔
18)الیکٹرو سٹیٹک انڈکشن سے کیا مراد ہے؟
19)کپیسٹرز کیا ہوتے ہیں؟ان کی مختلف اقسام کے نام لکھیں۔
20)الیکٹرک فیلڈ انٹینسٹی سے کیا مراد ہے؟فارمولا اور یونٹ لکھیں۔
21)الیکٹرو سکوپ کیا ہے ؟اس کی مدد سے کنڈکٹر اور انسولیٹر کا پتہ کیسے لگایا جاتا ہے؟
22)کپیسٹرز کے استعمالات بیان کریں۔
23)ویری ایبل اور فکسڈ کپیسٹرز میں کیا فرق ہے؟
24)الیکٹرک فیلڈ لائنز سے کیا مراد ہے؟
25)کپیسی ٹینس سے کیا مراد ہے؟فارمولا و یونٹ لکھیں۔
26)اوہم کا قانون بیان کریں اور حسابی حالت لکھیں۔
27)اوہم کی تعریف کریں۔
28)الیکٹرک پاور کی تعریف کریں اور فارمولا لکھیں۔
29)جول کا قانون بیان کریں۔
30) P=I2R:ثابت کریں:
31)ای ایم ایف سے کیا مراد ہے؟
32)پوٹینشل ڈفرینس سے کیا مراد ہے؟فارمولا و یونٹ لکھیں۔
33)ری لے کیا ہے؟وضاحت کریں۔
34)جنریٹر کا اصول بیان کریں۔
35)سٹیپ اَپ اور سٹیپ ڈاؤن ٹرانسفارمر میں کیا فرق ہے؟
36)میوچل انڈکشن سے کیا مراد ہے؟
37)لینز کا قانون بیان کریں۔
38)تھرمیونک ایمیشن کی تعریف کریں۔
39)اینالوگ اور ڈیجیٹل مقداروں میں کیا فرق ہے؟
40)اینا لوگ اور ڈیجیٹل الیکٹرونکس میں کیا فرق ہے؟
41)فوٹو فون کیا ہے؟
42)ہارڈ ویئر اور سوفٹ ویئر میں کیا فرق ہے؟
43)انٹرنیٹ کی خدمات بیان کریں۔
44)ٹیلی کمیو نیکیشن سے کیا مراد ہے؟
45)فیکس مشین کیسے کام کرتی ہے؟
46)انفارمیشن اور کمیو نیکیشن ٹیکنالوجی سے کیا مراد ہے؟
47)فشن اور فیوژن ری ایکشن میں کیا فرق ہے؟
48)پینی ٹریٹنگ پاور سے کیا مراد ہے؟
49)آئسو ٹوپس سے کیا مراد ہے؟مثال دیں۔
50)بیک گراؤنڈ ریڈی ایشنز سے کیا مراد ہے؟مثالیں دیں۔

23/02/2019

میں نے پوچھا کون سی ڈگری لی ہے ؟
بولا MSC کی
میں نے کہا کتنے برس لگے ؟
وہ بولا سولہ سترہ برس؟
کیوں کیا MSC ؟
وہ بولا جاب کرنے ،پیسے کمانے ، زندگی گزارنے کے لئے
لیکن آپ یہ سب کیوں پوچھ رہے ہیں؟
میں نے کہا پہلے ایک سوال کا اور جواب دو،
پاکستان میں ایوریج عمر کتنی ہے؟
بولا یہی کوئی ساٹھ برس
میں نے پوچھا اور تمہاری عمر ؟
بولا تیس برس!
اسے الجھن ہو رہی تھی
میں نے پیار سے اسکے کان کی لو پکڑ لی اور کہا
میرے پیارے!!
جس دنیا میں ساٹھ برس رہنا ہے اس کے لئے سولہ برس پڑھائی اور اس ساٹھ میں سے بھی باقی صرف تیس کیش ان ھینڈ ،اور جہاں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رہنا ہے وہاں کے لئے گائیڈ بک قران پڑھنے کے لئے ایک سال بھی نہیں نکال سکتے ؟
وہ شرما گیا
بولا نہیں ۔۔۔وہ ۔۔۔۔بس ۔۔۔۔مصروفیت ذرا۔۔۔۔
میں نے کہا پیارے پورا سال بھی مت دو سال بھر بس روز ایک گھنٹہ نکال لو قران سمجھ کر پڑھ لو۔۔۔پلیز؟
میں تمہیں ریکویسٹ کرتا ہوں؟
تمہارے محسن ربّ کا اتنا بھی حق نہیں تم پر؟
دیکھو!! اگر میں تمہارے سامنے کھڑا ہو کر چائنیز مین تقریر شروع کر دوں تو تم بور ہو جاو گے ،اٹھ کر چل دو گے کہ بھائی یہ کیا ہے کچھ سمجھ نہیں آ رہا میں نہیں سن رہا ،لیکن کتنے دکھ کی بات ہے برسوں سے روز امام کے پیچھے کھڑے ہو کر وہ زبان سنتے ہو جس کا ایک لفظ نہیں معلوم؟ کچھ سمجھ نہیں آتا
اور پھر کلام بھی اس کا جو کہتا ہے کامیابی کا پیمانہ ہی بس یہ ہے کہ جو میرے پاس حاضری کے لمحہ ایسے پہنچا کہ جہنم سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کر دیا گیا وہ کامیاب ہو گیا اور میں اور تم MSC میں فرسٹ ڈویژن ،جاب ،گھر ،گاڑی کو کامیابی سمجھ بیٹھے ہیں

وہ پرجوش ہو کربولا
میں تیار ہوں بس بتائیں کرنا کیا ہے؟
میں نے کہا کچھ بھی نہیں نیٹ پر ہی سرچ کر لو بہت سے طریقے دستیاب ہیں اور کچھ نہیں تو تفسیرالقُران لو اور روز باقاعدگی سے پڑھنا شروع کر لو۔۔۔
وہ تو مان گیا !
کوئی اور بھائی بہن بیٹی؟؟

اللہ کریم !! راتوں میں اپنے گمشدہ بندوں کی تلاش میں ہے

تحریر کو آگے شئیر کر دیں
ممکن ہے اللہ کو اس کے کچھ گمشدہ بندے مل جائیں اور بندوں کو سیدھی راہ مل جائے..!!

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


1
Lahore
92

Opening Hours

Monday 15:00 - 20:00
Tuesday 07:00 - 12:00
14:00 - 21:00
Wednesday 07:00 - 12:00
14:00 - 21:00
Thursday 07:00 - 12:00
14:00 - 21:00
Friday 07:00 - 12:00
14:00 - 21:00
Saturday 07:00 - 12:00
14:00 - 21:00