19/05/2026
الحمدللہ! 🌟
اقراء اکیڈمی میں 10th کلاس کی پریکٹیکل کلاسز کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکی ہیں۔
📘 فزکس کے پریکٹیکلز جناب شہزاد گل منہاس صاحب (20 سالہ تجربہ) کی زیرِ نگرانی کروائے گئے، جن کی بہترین رہنمائی کے نتیجے میں الحمدللہ 90٪ طلبہ کے بورڈ پریکٹیکل ایگزامز مکمل ہو چکے ہیں، اور پیپرز میں وہی تمام پریکٹیکلز آئے جو بچوں کو کروائے گئے تھے۔
🧪 کیمسٹری کے پریکٹیکلز جناب عاصم صاحب نے نہایت محنت اور پروفیشنل انداز میں کروائے، جس سے بچوں کو مکمل تیاری حاصل ہوئی۔
🔬 بایولوجی کے پریکٹیکلز جناب خواجہ احسان غنی صاحب نے بہترین انداز میں تھیوری اور پریکٹیکل دونوں کے ساتھ مکمل کروائے۔
💻 کمپیوٹر کے پریکٹیکلز جناب دیاب بن اکرام صاحب نے جدید اور عملی انداز میں بچوں کو سکھائے، جس سے طلبہ کو بھرپور فائدہ ہوا۔
*الحمدللہ، ہمارے طلبہ اپنے پریکٹیکل مارکس اور تیاری سے مکمل مطمئن ہیں۔* 👏
📢 *اہم اعلان* :
عید کے فوراً بعد انشاءاللہ پری فرسٹ اٸیر (Pre- 1st year) کلاسز کا آغاز ہو جائے گا۔
📌 والدین سے گزارش ہے کہ:
اپنے بچوں کی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور ان کا قیمتی وقت ضائع نہ ہونے دیں۔ عید کے بعد فوری طور پر بچوں کو ہماری پری فرسٹ اٸیر کلاسز کے لیے تیار کریں تاکہ وہ اپنی اگلی کلاس کی بہترین تیاری کر سکیں۔
📍 *اقراء اکیڈمی — کامیابی کی ضمانت*