Alahazrat Network

Alahazrat Network

Share

Dedicated to the great personality of Islam and The Revivalist of the 14th century, Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Rahmatullah Alaih

Dedicated to Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah

06/12/2025

فوائد تفسیریہ و علومِ قرآنیہ فتاویٰ رضویہ کی روشنی میں جلد اول
Fawaide Tafsiriyyah wa Uloome Quraniah Fatawa Razaviah ki Raushni Main Volume 1
از افاداتِ اعلیٰ حضرت مجددِ دین و ملت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمٰن
ترتیب: علامہ حافظ محمد عبدالستار سعیدی
امام احمد رضا کا شہرہء آفاق فتاویٰ رضویہ شریف تقریباً 22000 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں 6847 سوالات کے جوابات ہیں۔ دنیا کے اس عظیم فتاویٰ میں احکامِ شرعیہ و مسائلِ فقہیہ کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر علوم و فنون سے متعلق مباحثِ کثیرہ و دقائقِ عدیدہ پر بھی سیر حاصل گفتگو مذکور ہے۔ امام احمد رضا کے اکثر و بیشتر فتاویٰ کسی نہ کسی آیتِ قرآنی یا اس سے ماخوذ اصول پر مبنی ہوتے ہیں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کا اسلوبِ تحقیق یہ ہے کہ سب سے پہلے کتاب اللہ کی طرف رجوع فرماتے ہیں ، پھر حدیثِ نبوی سے استفادہ فرماتے ہیں اس کے بعد اقوالِ فقہا سے دلیل پیش کرتے ہیں۔ بعض فتاویٰ میں آپ نے ایک آیتِ کریمہ سے مختلف طُرق سے استدلال فرمایا اور بعض فتاویٰ میں ایک مسئلہ پر کئی آیات اور ان کے مختلف طرق سے استدلال فرمایا۔ الغرض قرآنِ حکیم ہی فتاویٰ رضویہ کا اولین ماخذ ہےپیشِ نظر کتاب اسی بحرِ ذخار میں بکھرے ہوئے لطائفِ تفیسیریہ و جواہرِ قرآنیہ کا مجموعہ ہے جنہیں راقم نے فتاویٰ رضویہ شریف سے اخذ کر کے مرتب کیا ہے۔ یہ کتاب تین جلدوں پر مشتمل ہے جو مندرجہ ذیل ابحاث و فوائد پر مشتمل ہے۔ تفسیر، اصولِ تفسیر، علومِ قرآن، رسم القرآن، تاریخ، جمع و ترتیبِ قرآن، لغاتِ قرآن، فضائلِ قرآن، احکامِ قرآن، اسبابِ نزول، ناسخ و منسوخ، تقابل ِ اقوالِ مفسرین اور ان میں سے کسی ایک کی ترجیح پر دلائل، غلط اقوالِ تفسیر کا رد، قواعدِ تجوید و قراءت، آدابِ تلاوت، اعلیٰ حضرت کا اپنے موقف پر قرآنی آیات سے استدلال، مخالفین کے قرآنی آیات سے غلط استدلالات کا رد، قرآنی آیات سے اقتباس، قرآنِ مجید خصوصاً آیاتِ متشابہات کے بارے میں کفار و مشتشرقین کے اعتراضات کے جوابات وغیرہ
Exegetical Benefits and Qur’anic Sciences in the Light of Fatawa Ridawiyyah – Volume One
From the Discourses of A‘la Hazrat, Reviver of Religion and Nation, Imam Ahmad Raza Khan (may Allah’s mercy be upon him)
Compiled by: Allama Hafiz Muhammad Abdul Sattar Saeedi
The world-renowned Fatawa Ridawiyyah Sharif of Imam Ahmad Raza comprises approximately 22,000 pages, containing answers to 6,847 questions. Within this monumental collection of fatwas, alongside the rulings of Shari‘ah and issues of jurisprudence, there are also extensive discussions on various other sciences and disciplines, encompassing numerous fine points and intricate matters.
Most of Imam Ahmad Raza’s fatwas are based either directly on a Qur’anic verse or on principles derived from it. His method of research is that he first refers to the Book of Allah, then seeks guidance from the Prophetic Hadith, and afterwards presents proofs from the statements of the jurists. In some fatwas, he has derived multiple arguments from a single noble verse, while in others he has substantiated a single issue through several different Qur’anic verses and by various methods of reasoning. In short, the Holy Qur’an is the foremost source of Fatawa Ridawiyyah.
The present work is a compilation of exegetical subtleties and Qur’anic gems scattered throughout this vast ocean, which the compiler has extracted from Fatawa Ridawiyyah Sharif and arranged systematically.
This book consists of three volumes, which cover the following topics and benefits:
Tafsir (Qur’anic exegesis)
Principles of Tafsir
Qur’anic sciences
Rasm al-Qur’an (orthography of the Qur’an)
History of the Qur’an
Compilation and arrangement of the Qur’an
Qur’anic vocabulary
Virtues of the Qur’an
Qur’anic injunctions
Causes of revelation (Asbab al-Nuzul)
Abrogating and abrogated verses (Nasikh wa Mansukh)
Comparative views of exegetes, along with arguments for preferring one over another
Refutation of incorrect interpretations
Rules of Tajwid and Qira’at
Etiquettes of Qur’an recitation
Imam Ahmad Raza’s reasoning from Qur’anic verses to support his position
Refutation of opponents’ incorrect reasoning from Qur’anic verses
Quotations from Qur’anic verses
Responses to objections raised by disbelievers and orientalists regarding the Qur’an, particularly concerning mutashabihat (allegorical verses)

https://www.alahazratnetwork.org/%d9%81%d9%88%d8%a7%d8%a6%d8%af-%d8%aa%d9%81%d8%b3%db%8c%d8%b1%db%8c%db%81-%d9%88-%d8%b9%d9%84%d9%88%d9%85%d9%90-%d9%82%d8%b1%d8%a2%d9%86%db%8c%db%81-%d9%81%d8%aa%d8%a7%d9%88%db%8c%d9%b0-%d8%b1%d8%b6/

Alahazrat Lovers Group 09/09/2024

Assalam-o-Alaikum, Get in touch with Lovers of Alahazrat Join our WhatsApp Group

Alahazrat Lovers Group WhatsApp Group Invite

08/03/2024

For the 1st time ever. Poetic Punjabi Tafseer of Quran is available online now.

تفسیر ِ نبوی

پنجابی منظوم

از: مولانا علامہ نبی بخش حلوائی علیہ الرحمہ

مولانا نبی بخش حلوائی نقشبندی مجددی علیہ الرحمۃ کا بے مثال و بے نظیر کارنامہ۔ پنجابی نظم میں قرآنِ پاک کی بہترین تفسیر۔ اسی ہزار سے زائد اشعار پر مشتمل 15 جلدیں۔ پنجابی شاعری کا شاہکار اب آن لائن پڑھا جا سکتا ہے

An unparalleled and unique achievement of Maulana Nabi Bakhsh Halwai Naqshbandi Mujadadi (Alaihir Rahmah). The best Tafseer of the Holy Quran in Punjabi poetry. 15 volumes containing more than eighty thousand couplets. The masterpiece of Punjabi poetry can now be read online

https://www.alahazratnetwork.org/download/tafseere-nabavi-1/

08/03/2024

Assalam-o-Alaikum, want to get intime updates and to discuss about the great message of Alahazrat Imam Ahmad Raza. Please join our WhatsApp Group.
Follow this link to join Our WhatsApp group: https://chat.whatsapp.com/FVXeAN4VDkvDEWNTD5KL8n

26/01/2022

خدا کی قسم مصطفیٰ کے صحابہ
سب آپس میں یک دل و یک جاں دو قالب
جو اُن میں نفاق و عداوت بتائے
وہ مردود جھوٹا وہ ملعون کاذب
یہ مانا کہ گاہے شکر رنجیاں تھیں
مگر نزعِ غِل بھی تو دیکھ اے مشاغب
خدا کی قسم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے تمام صحابہ کی نہ صرف جان ایک ہے بلکہ دل بھی ایک ہیں صرف جسم دو ہیں
جو شخص یہ کہتا ہے کہ صحابہ میں نفاق اور عداوت تھی، وہ پھٹکارا ہوا، لعنتی اور جھوٹا ہے
گو کہ آپس میں چند مواقع پر شکررنجیاں ہوئیں مگر اے فضول بحث کرنے والے! یہ تو دیکھ کہ اللہ نے ان کے سینوں سے کینے کھینچ لئے
(یہاں سورہء حجر آیت 47 کی طرف اشارہ ہے)
گاہے۔ کبھی، کسی وقت
شکر رنجی۔ دوستوں کے درمیان معمولی اختلاف
نزعِ غل۔ کینہ کھینچ لینا
مشاغب۔ زبردستی کی بحث کرنے والے

قصیدہء فاروق از: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمہ
www.alahazratnetwork.org



26/01/2022

قسم اُس کی جس نے کیا مصطفیٰ کو
امام الاطاہر سَنام الطائب
کہ دشمن علی کا ، عمر کا عدو ہے
علی کا مخالف، عمر کا مُحارِب

امام الاطاہر ۔ طاہر و پاک لوگوں کے امام ﷺ
سَنام۔ سب سے اونچی چوٹی
اطائب۔ سب سے اچھے اور پاک لوگوں کا گروہ
مُحارِب۔ لڑنے والا، جنگ کرنے والا

اُس ذاتِ پاک کی قسم جس نے مصطفیٰ کریم ﷺ کو تمام پاک و طاہر ہستیوں کا امام اور تمام برگزیدہ لوگوں میں سب سے بلند کیا
کہ حضرت علی کا دشمن حضرت عمر کا بھی دشمن ہے۔ اور حضرت علی کے مخالف سے حضرت عمر کا اعلانِ جنگ ہے
قصیدہء فاروق از: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمہ
www.alahazratnetwork.org



مطلع القمرین فی ابانة سبقة العمرین » Alahazrat Network 26/01/2022

امامِ اہلِ سنت اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمٰن کی غالباً سب سے ضخیم کتاب!
اس کتاب کا نام "منتہی التفصیل لمبحث التفضیل " ہے
یہ کتاب تقریباً 5760 صفحات پر مشتمل تھی۔ یہ کتاب حضرات شیخین سیدنا صدیق اکبر اور سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی افضلیت کے موضوع پر تحریر فرمائی۔
یہ کتاب آپ نے تقریباً 23سال کی عمر میں تصنیف فرمائی ۔اس کتاب کی ضخامت کے پیش نظر آپ نے خیال کیا کہ لوگ اس کے مطالعہ سے قاصر رہیں گے لہذا اس کو مختصر کیا ۔ اصل کتاب تو آج تک دستیاب نہیں ہو سکی، البتہ اس کی تلخیص کا کچھ حصہ دستیاب ہوا جو کہ مطلع القمرین فی ابانۃسبقۃ العمرین کے نام سے شائی ہوئی ہے۔
https://www.alahazratnetwork.org/download/matlaulqamarain/



مطلع القمرین فی ابانة سبقة العمرین » Alahazrat Network Matlaul Qamarain fi Ibanat Sabaqat ul Umrain Matlaul Qamarain fi Ibanat Sabaqat ul Umrain The Supremacy of Hazrat Abu Bakr Siddique and Hazrat Umar Farooq, proved from 69 verses of Quran and 235 hadiths of Rasool ul Allah حضرت سیدنا ابوبکر و سیدنا عمر فاروق رضی الل...

حاشیہ تفسیر معالم التنزیل » Alahazrat Network 15/01/2022

حاشیہ تفسیر معالم التنزیل
Hashya Tafseer Mualim ul Tanzeel
امام بغوی کی تفسیر معالم التنزیل پر امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمٰن کا حاشیہ
تفسیر معالم التنزیل برصغیر میں تفسیر بغوی کے نام سے بھی مشہور ہے امام حسین بن مسعود بغوی پانچویں صدی ہجری کے مشہور فقیہہ، محدث اور مفسر ہیں۔ علامہ تاج الدین سبکی لکھتے ہیں کہ امام بغوی، جلیل القدر امام، عابد و زاید، محدث، مفسر، فقیہہ، علم و عمل کے جامع اور طریقہء اسلاف پر گامزن تھے۔ قرآن کریم کی تفسیر اور احادیثِ نبویہ کی مشکلات کے حل کے سلسلہ میں کتابیں تصنیف کیں۔ آپ کی تفسیر معالم التنزیل ایک متوسط الحجم کتاب ہے۔ اس میں آپ نے مفسرین، صحابہ، تابعین اور تبع تابعین کے اقوال جمع کئے ہیں۔امام احمد رضا علیہ الرحم نے جہاں ضروری سمجھا اس تفسیر پر اپنا حاشیہ لکھا ہے جو اردو ترجمہ کے ساتھ پیشِ خدمت ہے
Footnotes on Tafseer Mualim ul Tanzeel of Imam Baghvi by Alahazrat Imam Ahmad Raza. Tafseer Mualim ul Tanzeel is also known as Tafseer Baghvi in Indo Pak. It was written by Imam Hussain bin Masood Baghvi who is a famous scholer of fifth century. This Tafseer is a medium sized in volume. Imam Baghvi has collected sayings of know Mufassireen, Sahaba, Tabaeen and Taba Tabeen in this Tafseer. Alahazrat Imam Ahmad Raza has written footnotes on various pages of this Tafseer
https://www.alahazratnetwork.org/download/hashyatafseermualimultanzeel/



حاشیہ تفسیر معالم التنزیل » Alahazrat Network Hashya Tafseer Mualim ul Tanzeel امام بغوی کی تفسیر معالم التنزیل پر امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمٰن کا حاشیہ تفسیر معالم التنزیل برصغیر میں تفسیر بغوی کے نام سے بھی مشہور ہے ...

حاشیہ جامع الافکار » Alahazrat Network 11/01/2022

حاشیہ جامع الافکار
Hashya Jami ul Afkaar

کتاب جامع الافکار پر فارسی زبان میں حاشیہ

اعلیٰٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی علیہ الرحمہ اپنے زمانہ کے تمام ہی علوم نقلیہ و علوم عقلیہ پر مکمل دسترس رکھتے تھے۔ علوم نقلیہ کے علاوہ آپ نے علوم علقیہ مثلاً علم ہیئت، علم نجوم، علم فلکیات، علم تقویم، علم توقیت، علم زیجات، علم ارضیات، علم ریاضیات، علم حجریات، علم حیوانیات، علم جفر، علم تکسیر، علم جیومیٹری، علم الجبراء، علم ارثما طیقی، علم لوگارثم، وغیرہ پر 150 سے زائد قلمی نگارشات فتاویٰ رسائل اور کتب کی شکل میں یادگار چھوڑی ہیں اسی طرح آپ نے ایک بہترین محشی کی حیثیت سے بھی مختلف علوم و فنون کی عربی، فارسی کتب پر گرانقدر حواشی بھی تحریر فرمائے ہیں۔ حاشیہ جامع الافکار فارسی زبان میں ہے ۔ امام احمد رضا نے کتاب جامع الافکار کے صفحہ 53 سے حواشی لکھنا شروع کئے اور اصل کتاب کے صفحہ 355 تک حاشیہ لکھا ہے

Alahazrat Imam Ahmad Raza has written so many books on different Islamic arts and silences. He had grip on almost all available branches of knowledge of his time. Apart from that he has also written Hashya on many books of Arabic and Persian. This Hashya is in Persian language and it was written of the book Jami ul Afkaar
https://www.alahazratnetwork.org/download/hashyajamiulafkaar/



حاشیہ جامع الافکار » Alahazrat Network Hashya Jami ul Afkaar کتاب جامع الافکار پر فارسی زبان میں حاشیہ اعلیٰٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی علیہ الرحمہ اپنے زمانہ کے تمام ہی علوم نقلیہ و علوم عقلیہ پر مکمل دسترس رکھتے ت...

البرھان القویم علی العرض و التقویم » Alahazrat Network 11/01/2022

البرھان القویم علی العرض و التقویم
AlBurhan ul Qaveem Alal Aaradhi Wal Taqveem
اسلامی کیلنڈر کے بارے میں واضح اور صحیح دلائل
1327ہجری
تقویم کے لغوی معنی تو کیلنڈر کے ہیں، مگر اصطلاحی طور پر کواکب کی حرکات اور دائرۃ البروج میں مقام کی جدولیں پر مشتمل کتاب یا رسالے کو تقوم (Ephemeris) کہتے ہیں۔ کواکب کی بروج میں پوزیشن کے علاوہ تقویم میں نیرین (شمس و قمر) کے اوقات طلوع و غروب، منازل قمر، کوکبی وقت (سڈرل ٹائم) اور نظرات کی تفصیل بھی دی ہوتی ہے۔ یہ کتاب فارسی زبان میں ہے۔ اس کتاب کے علاوہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کی علم تقویم کے بارے میں اور بھی تصانیف اور فتاویٰ موجود ہیں جو آپ کی اس علم میں مہارت کا ثبوت ہیں
Ephemeris was traditionally referred to Calendar. But In astronomy and celestial navigation, an ephemeris is a book with tables that gives the trajectory of naturally occurring astronomical objects the position (and possibly velocity) over time. Alahazrat Imam Ahmad Raza's this book is in Persian language. He has written other books about Ephemeris and there are many fatawas about this subject. All his fatawas and books prove that Alahazrat has complete grip on this branch of Arts & sciences.
https://www.alahazratnetwork.org/download/alburhanulqaveem/



البرھان القویم علی العرض و التقویم » Alahazrat Network AlBurhan ul Qaveem Alal Aaradhi Wal Taqveem اسلامی کیلنڈر کے بارے میں واضح اور صحیح دلائل 1327ہجری تقویم کے لغوی معنی تو کیلنڈر کے ہیں، مگر اصطلاحی طور پر کواکب کی حرکات اور دائرۃ البروج م...

الجداول الرضویہ للاعمال الجفریہ » Alahazrat Network 11/01/2022

الجداول الرضویہ للاعمال الجفریہ
AlJudawal ul Radawiyyah LiAamal il Jafariyyah
الجداول الرضویۃ للاعمال الجفریۃ
1322 ہجری
علمِ جفر کے اعمال کے بارے میں رضوی جدول
علمِ جفر جو کہ مشکل ترین علوم میں سے ہے اور علمِ اہلِ بیت ہے۔ یہ علم میں مہارتِ تامہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو ہی عطا فرماتا ہے۔ اعلیی حضرت امام احمد رضا کو بھی ربِ کریم نے اپنے فضل سے بے پایاں حصہ عطا فرمایا تھا اور جہاں آپ کے ایک سو سے زائد علوم پر مہارت حاصل تھی وہیں علمِ جفر میں بھی آپ اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ آپ نے اس علم میں متعدد کتب بھی تصنیف فرمائیں زیرِ نظر کتاب علمِ جفر کے اعمال سے متعلق ہے

Jafar is one of the most complex Islamic arts and sciences. The branch of knowledge is associated specially with the blessed family of the Holy Prophet Muhammad Sallallaho Alaihi Wasallam. The Almighty Allah only bestows knowledge of this branch to his chosen personalities only. Imam Ahmad Raza has grip on 100+ Arts & Sciences. He also had full grip on Jafar. This book is about deeds related to Jafar
https://www.alahazratnetwork.org/download/judawalilrazaviah/




الجداول الرضویہ للاعمال الجفریہ » Alahazrat Network AlJudawal ul Radawiyyah LiAamal il Jafariyyah الجداول الرضویۃ للاعمال الجفریۃ 1322 ہجری علمِ جفر کے اعمال کے بارے میں رضوی جدول علمِ جفر جو کہ مشکل ترین علوم میں سے ہے اور علمِ اہلِ بیت ہے۔ ...

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Lahore