89 نیوز HD پر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ادیب جاودانی کا چھٹیوں اور اکیڈمک کیلنڈر کے حوالے سے موقف
All Pakistan Private Schools Management Association Central Region.APPSMA
President Kashif Adeeb Jawadani;Columnist Daily Nawa i Waqt,Educationist,Chief Editor Moon Digest.Established and registered in 1980.
25/10/2024
مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف ادیب جاودانی صاحب کا گجرات کا دورہ.
ڈویژنل چیئرمین محمد ناظم کھوکھر صاحب کی سربراہی میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری چوہدری عمران عزیز مرل صاحب ، ڈویژنل سینئر نائب صدر چوہدری جاوید الٰہی لنگڑیال صاحب ،ڈویژنل نائب صدر رائے عمر دراز صاحب ، ضلعی صدر چوہدری محمد افضل مرل صاحب ، ضلعی سینئر نائب صدر محمد اعظم کھوکھر ، سٹی صدر گجرات امجد بلال بٹ صاحب نے ملاقات کی.
کاشف ادیب جاودانی صاحب نے میٹنگ کے شرکاء کو پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں پر بریفنگ دی .
ڈویژنل چیئرمین محمد ناظم کھوکھر صاحب نے ڈویژن ، ضلع اور تحصیل لیول پر تنظیم سازی بارے آگاہ کیا .
ضلعی اور سٹی صدر صاحبان نے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی صاحب کو گجرات لیول پر درپیش مسائل بارے آگاہ کیا جس پر مرکزی صدر صاحب نے یہ مسائل حکام بالا تک پہنچانے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی .
24/10/2024
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
(ایپسما)آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن، السمیع حج عمرہ ٹریولز اینڈ ٹوور پرائیویٹ لمیٹڈ شرقپورشریف اور روزنامہ نوائے لاہور کے اشتراک سے دوسرے ایپسما آل پاکستان آن لائین مقابلہ حسن نعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
مرکزی صدر ایپسما کاشف ادیب جاودانی نے سنٹرل پنجاب کے صدر فیاض مقصود مدنی صاحب کے ہمراہ ایپسما ہیڈ آفس لاہور سےفیس بک پر لائیو اناؤنسمنٹ کی۔ نتائج کی لائیو کوریج کے دوران انٹرنیٹ کے تعطل کی وجہ سے کچھ مشکلات کا سامنا آیا ہے اس کے لئے ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں۔
24/10/2024
آج مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی نے سینٹرل پنجاب کے صدر فیاض مقصود مدنی صاحب اور انفارمیشن سیکریٹری پنجاب اعظم علی ساغر صاحب کے ساتھ تنظیمی امور کے حوالے سے اہم میٹنگ کی۔
تنظیمی معاملات کو احسن طریقے سے چلانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
ساتھ ہی ساتھ APPSMA کے زیرِ اہتمام آل پاکستان آنلائن نعتیہ مقابلے کے رزلٹ کا بھی اعلان کیا گیا ۔
24/10/2024
گزشتہ دنوں مقامی ہوٹل میں ہمدرد مجلسِ شوریٰ اور ہمدرد نونہال اسمبلی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مجلس شوری کے ممبران اور مختلف اسکولوں سے آئے بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔حکیم محمد سعید سعید کے افکار اور اُنکی خدمات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
بچوں نے تقاریر اور مشاعرہ پیش کر کے خوب داد سمیٹی اور انعامات وصول کیے۔
ممبر ہمدرد مجلسِ شوریٰ اور صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف ادیب جاودانی نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور مشہور نعت خوان مرغوب احمد حمدانی صاحب سے بھی ملاقات کی۔
پروگرام کے بعد میڈیا لیڈرز کلب کا مشاورتی اجلاس چیئرمین سید علی بخاری صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کلب کے ائندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔
29/08/2024
پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد ہوا۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی اور صوبائی عہدیداران نے اس میں شرکت کی۔
تقریب کے مہمانان خصوصی میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان تھے۔
اپنی تقریر میں دونوں مہمانان گرامی نے پرائیویٹ سیکٹر کے کردار کو سراہا اور پاکستان میں تعلیمی کی فروغ کے لیے مِل کر کام کرنے پر زور دیا۔
29/08/2024
ممبر جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرنمنٹ کمیشن چوہدری ذولفقار کی زیر صدارت ضلع لاہور کے نجی تعلیمی اداروں کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔
اجلاس میں ممبر ڈی آر اے لاہور کاشف ادیب جاودانی نے پرائیویٹ اسکولوں کی نمائندگی کی۔
میٹنگ میں لاہور گرامر، سٹی سکولز، بیکن ہاوس، لکاس سکول، دی پنجاب، دی ٹرسٹ،کورنسٹون سکول، بحریہ ٹاون سکولز، کپس سکولز، پی ایس ایف سکولز، دارارقم سکولز و دیگر اسکولوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
نجی تعلیمی اداروں میں شجر کاری مہم ، سپورٹس ، کچن گارڈنگ، سولرازیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
نجی تعلیمی اداروں میں سالانہ سپورٹس کے مقابلہ جات کروانے پر اتفاق ہوا۔
کاشف ادیب کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں میں سولر سسٹم کے لیے بنکوں اور انرجی ڈپارٹمنٹ کی معاونت اور آسان اقساط پر سولر کی فراہمی پر سفارشات پیش کی گئیں ،جس پر
ممبر کمیشن نے نجی تعلیمی اداروں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
نجی تعلیمی اداروں میں شجر کاری مہم کے لیے مفت پودے بھی فراہم کیے جائیں گے۔
سفارشات کی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔
29/08/2024
آج سابق وزیر تعلیم ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا اور چیئرمین پاکستان ایجوکیشن کونسل میاں عمران مسعود صاحب نے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن APPSMA کے وفد سے ملاقات کی۔مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی نے مرکز کی ترجمانی کی۔
سندھ کی نمائندگی APSMA چیئرمین سید طارق شاہ صاحب نے کی۔ملاقات میں پرائیویٹ سیکٹر کے لیے حکومتی ترجیحات اور POS سسٹم پر بات چیت ہوئی اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ اس معاملے کو مِل کر ہینڈل کیا جائے گا۔
وفاقی اور صوبائی وزراء اور اداروں کے سامنے پرائیویٹ سیکٹر کا موقف بیان کیا جائے گا۔
21/08/2024
آج 22 اگست 2017 کو میرے عظیم والد ادیب جاودانی صاحب( مرحوم ) اس دنیا سے الوداع ہوۓ ۔
عجیب حُسنِ اتفاق ہے کہ آج میری سالگرہ کا دن بھی ہے اور میری بیٹی کا بھی یوم پیدائش 22 اگست ہے۔
لیکن مرتے دم تک آج کا دن والد محترم کی جدائی کا احساس دلاتا رہے گا۔
میری تمام معزز دوستوں سے گزارش ہے کہ اُنکی مغفرت کے لیے دعاء کر دیجئے گا۔
جزاک اللہ خیراً
13/08/2024
الحمد للہ
آزادی کا دن مبارک۔۔اللہ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ۔۔پاکستان زندہ باد زندہ باد زندہ باد ۔۔۔
15/07/2024
میٹرک میں پرائیویٹ سیکٹر کے بہترین رزلٹ کے باوجود حکومتی سطح پر اسکولوں کی تم نے بتایا ہے حوصلہ شکنی کی گئی،مافیا کہا گیا اور پوزیشن کو نقل کی ذریعہ لینے کا الزام لگایا گیا
۔۔آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے اس پر سخت موقف اپنایا۔ پرنٹ اور ایک الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور اس کی مذمت کی گئی اور پنجاب کے بورڈز کو تفصیلی رپورٹ جاری کی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
H. O. 37 Nisbat Road Lahore
Lahore
54000