World Of Knowledge

World Of Knowledge

Share

﴿حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ﴾

19/11/2025
Photos from World Of Knowledge's post 24/08/2025

ناظرین السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ فیوچر ویژن کمپنی کا فراڈ اور حکم حکام بالا کی اس پر خاموشی
جب انہوں نے کمپنی شروع کی تو انہوں نے اپنے اپ کو متعارف کرایا کہ ہم حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں اور حکومت پاکستان ہمیں اس طرح ایس ایم ڈیز لگانے اور کاروبار کرنے کی مکمل اجازت دیتی ہے لیکن اس کا بانڈا تب پھوٹا جب لوگوں کو یہ پتہ چلا کہ فیوچر ویژن کمپنی بند ہو چکی ہے اور یہ لوگ بھاگ چکے ہیں لیکن اب بھی یہ لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے واٹس ایپ میسج کے ذریعے انہیں اپنے ایکسٹریم ایپ پر فنڈنگ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ ان کو ان کے پہلے رقم واپس کی جائے لیکن جن جن لوگوں نے ان کو ان کے ایکسٹریم ایپ پر پیسے جمع کرائے ان کو اب تک کچھ نہیں ملا اور اب بھی حیلے بہانوں سے کام لیا جا رہا ہے اور جو لوگ اس بارے میں ویڈیوز بنا رہے ہیں ان کے اوپر بہت زیادہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور انہیں روکنے کے لیے مختلف لوگوں سے فون کالز کروائی جا رہی ہیں اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں
یہ کمپنی حکومت سے منظور شدہ نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کا اس کے بارے میں کوئی خبر موجود ہے یہ صرف کراؤڈ فنڈنگ کرتے ہیں اور لوگوں کا پیسہ انٹرنے کا کام کرتے ہیں بہت سے لوگ ان کے بہکاوے میں ا جاتے ہیں جو کہ ان کے ہاتھ میں پیسے دیتے ہیں اور پھر ذلیل کفار ہوتے رہتے ہیں یہ چار سال کا ایگریمنٹ کرتے تھے چار سال پورے ہونے تک ہم اپ کو کچھ طے شدہ رقم ادا کرتے رہیں گے مگر بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں اور جن کو یہ بہت زیادہ رقم فراہم کرتے تھے جو ان کے بارے میں اپنے ایڈز بھی لگاتے تھے اور ان کے بارے میں ہم یشہ اچھا کہتے تھے مگر اب جب کہ فیوچر ویژن کمپنی نے ادائیگیاں کرنا بند کر دی تو اس صورت میں وہ سب لوگ خاموش ہو کر بیٹھے ہوئے ہیں جب ان سے پوچھا جاتا ہے جناب اپ نے اس کمپنی کا ایڈ بنایا تھا تو اپ اب اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں وہ کہتے ہیں ہم نے اپنا کام کیا تھا ہمیں یہ پروجیکٹ ملا تھا وہ پروجیکٹ بنا کر ہم نے دے دیا اب ہمارا اس کمپنی سے کوئی تعلق نہیں برائے مہربانی حکومت بالا اس کے اوپر توجہ کرے اور معصوم لوگوں کا پیسہ جو فیوچر ویژن کمپنی نے ان لوگوں سے لے کر ان کو دھوکہ دیا ہے ان کو واپس دلایا جائے تاکہ معصوم لوگوں کی رقم ان تک واپس پہنچ سکے بہت بہت شکریہ السلام علیکم

23/08/2025

Future vision advertising scheme fraud be careful

02/08/2025

اپنے مالی حالات کو سنجیدگی سے لیں
دنیا کا سلوک کمزور آدمی کے ساتھ بے حد ظالمانہ اور ذلت آمیز ہوتا ہے 😔

29/07/2025

اچھے لیپ ٹاپ کی نشانیاں
💻
ریم: کم از کم 8 جی بی یا زیادہ سے 16 جی بی
اگر ریم 8 جی بی ہو تو ایک سلاٹ میں ہونی چاہئے اور ایک سلاٹ خالی ہو اس میں 8 جی الگ سے خرید کر ڈالی جا سکتی ہے یعنی ریم بعد میں زیادہ کی جا سکتی ہے

ہارڈ ڈسک یعنی میموری ssd ہونی چاہئے جبکہ hdd تین گنا slow ہوتی ہے اور بیٹری بھی زیادہ استعمال کرتی ہے اس لیے صرف ssd ہی کام کے لیے بہتر ہے

جنریشن جتنی زیادہ اتنا ہی جدید یعنی 4th جنریشن سے 5th بہتر اور 5th سے 6th بہتر
سب سے جدید اس وقت تک 13th جنریشن ہے

پروسیسر کی 3 اقسام:
core i3، i5 & i7.
جبکہ
i7 is the best

اگر آپ نے
گرافیکل کام کرنا ہے تو

کم از کم 2gb گرافک کارڈ بھی ضروری ہے

بیٹری 🔋 lithium سیلز کی ہونی چاہئے
لیپ ٹاپ کی بیٹری جتنے mAh کی ہوتی ہے وہ بھی دیکھ لیں
یوزڈ used میں لیپ ٹاپ لیں تو تسلی کر لیں کہ کتنے mAh بیٹری بقایا ہے

Second hand
لیپ ٹاپ لیتے ہوئے زیادہ تر دھوکہ ڈسپلے میں ہوتا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یعنی اصل ڈسپلے نکال کر کوئی لوکل ڈالا ہوتا ہے، اس کو چیک کرنے کا طریقہ

اگر آپ نے استعمال شدہ لیپ ٹاپ لینا ہے تو یہ معلومات آپ کے لیے ہے

دکان دار پرانا لیپ ٹاپ بیچتے ہوئے ایسا وال پیپر لگاتے ہیں کہ لوگ ڈسپلے دیکھ کر ہی خوش جاتے ہیں اور وال پیپر بھی اس طرح کا ہوتا ہے کہ ڈیمج پگزل پر نظر نہیں جاتی

ڈسپلے چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ

لیپ ٹاپ کی brightness فل کر لیں اس کے بعد
آپ نے نوٹ پیڈ اوپن کرکے اسے ساری سکرین پر پھیلا دینا ہے اس سے ساری سکرین سفید ہو جائے گی

اس طرح سکرین میں اگر کوئی پگزل ڈیمج ہے یا کسی جگہ سے سکرین پر دباؤ آیا ہوا ہے تو وہاں سے کالے نشان نظر آ جائیں گے

دوسرا آپ نے جو لیپ ٹاپ لینا ہے اسے انٹرنیٹ پر سرج کر کے اس کی specification میں دیکھ لیں کہ مطلوبہ لیپ ٹاپ کو کونسا ڈسپلے لگا ہے lcd ہے یا led
اگر lcd ہو تو سکرین کو سائیڈو سے دیکھنے سے ڈسپلے ٹھیک نظر نہیں آتا یہ lcd کی نشانی ہے
اور led زیادہ بہتر ڈسپلے ہے

دوسرا اہم سوال ہے بٹنوں کا
کیا کوئی بٹن خراب تو نہیں

جو لیپ ٹاپ خریدنا ہو اس لیپ ٹاپ سے گوگل پر سرچ کریں
Keyboard tester

یہ 1 mb کا سوفٹویر ہے ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اسے اوپن کریں
اور لیپ ٹاپ کے بٹنوں کو ایک ایک کر کے دباتے جائیں

جو جو بٹن ٹھیک ہو گا وہ سکرین پر سبز رنگ میں بدلتا جائے گا

پروسیسر کو چیک کرنے کے لیے آپ نے گوگل میں سرچ کرنا ہے
CPU Z
اس چھوٹے سے سافٹویئر کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اوپن کرنا ہے

اوپن کرنے کے بعد پہلے ہی آپشن میں CPU کی معلومات درج ہوں گی

اس CPU معلومات میں نام والے کالم کے سامنے درج نمبر آپ کو جنریشن کا بتائیں گے

غور سے سمجھیں
مثلاً
Inter core i3,
اس کے بعد اگر تین ہندسے اور لکھے ہوں تو پروسیسر فرسٹ جنریشن ہے
اگر چار ہندسے ہوں تو سیکنڈ یا اس سے اگلی جنریشنز ہیں

مثلاً
Intel core i3.,,,, 803
یعنی i3 کے بعد تین ہندسے آئے تو مطلب فرسٹ جنریشن
Intel core i3.,,,, 2304
اس مثال میں i3 کے بعد چار ہندسے آئے تو یہ دوسری جنریشن

اسی طرح
Intel core i3.,,,, (3)405
Inter core i3.,,,, (4)505
ان دو مثالوں میں بھی چار ہندسے ہیں لیکن پہلی مثال میں شروع کا ہندسہ 3 ہے تو تیسری جنریشن
دوسری مثال میں شروع کا ہندسہ 4 ہے تو چوتھی جنریشن

یاد رہے کہ پہلے ہندسے کو سمجھانے کے لیے گول بریکٹ لگائی ہے

CPU. Z
اسی سوفٹویر کی مدد سے آپ cache اور mother board کی معلومات بھی لے سکتے ہیں

اور یہی سوفٹویر آپ ram کی معلومات اور گرافک کارڈ کی معلومات بھی دے گا

اگر لیپ ٹاپ میں گرافک کارڈ نہیں ہوگا تو معلومات بھی نظر نہیں آئیں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہارڈ ڈسک اور بیٹری 🔋 چیک کرنے کا طریقہ
استعمال شدہ لیپ ٹاپ خریدتے وقت ہارڈ ڈسک اور بیٹری چیک کرنے کا طریقہ

آپ نے گوگل پر سرچ کرنا ہے
hard disk sentinel
اس سوفٹویر کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اوپن کریں
Health
اور
Performance
کی پرسنٹیج ظاہر ہو جائیں گی
اگر ہارڈ ڈسک میں کوئی پرابلم ہو
تو health اور performance لیول 100 پرسنٹ نہیں ہوتا
نیچے نوٹ بھی لکھا ہوتا ہے ہارڈ ڈسک ٹھیک ہو تو بتا دیا جاتا ہے اگر پرابلم یعنی bad sector ہوں تو نوٹ میں لکھے ہوتے ہیں

Temperature option
اسی سوفٹویر کے ٹمپریچر آپشن میں آپ ہارڈ ڈسک کا درجہ حرارت معلوم کر سکتے ہیں

Smart option
ہارڈ ڈسک کے باقی سارے ٹیسٹ
سمارٹ آپشن میں دیکھ سکتے ہیں
سمارٹ آپشن میں ٹیسٹ ویلیو 0 ہونی چاہئے
اگر ہارڈ ڈسک مرمت شدہ ہو یعنی مکینک نے bad sector نکالے ہوں تو ویلیو 0 نہیں ہوتی

Information option
اس آپشن میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی ہارڈ کس قسم کی ہے
ایس ایس ڈی ہے یا ایچ ڈی ڈی وغیرہ

بیٹری 🔋 چیک کرنے کا طریقہ

سٹارٹ سٹارٹ مینو پر رائٹ کلک کر کے ونڈوز پاور شیل اوپن کریں

اس میں آپ نے یہ لکھنا ہے 👇
powercfg/betteryreport/output
آگے لکھنا ہے
-c:\bettery.html-
یعنی یہ آپ نے پاتھ لکھنا ہے اس کے بعد enter کلک کرکے بیٹری رپورٹ محفوظ کر لیں

سی ڈرائیو میں آپ کی بیٹری رپورٹ محفوظ ہے اسے اوپن کرکے بیٹری کی معلومات دیکھ لیں۔
اس رپورٹ میں پتہ چل جاتا ہے کہ جب لیپ ٹاپ نیا بنا تھا تو بیٹری کتنی تھی
استعمال ہونے کے ابھی کتنی بیٹری بقایا بچی ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Lahore
10021