02/02/2023
ہم شہر شہر پھرتے رہے تجھ سے روٹھ کر
لیکن ہمارے دل میں ہے لاہور کیا کہیں
اپنا زمانہ گزرا تو ہر سمت تھا سکوت
دل میں تری ہنسی کا رہا شور کیا کہیں
بے درد دنیا
02/02/2023
ہم شہر شہر پھرتے رہے تجھ سے روٹھ کر
لیکن ہمارے دل میں ہے لاہور کیا کہیں
اپنا زمانہ گزرا تو ہر سمت تھا سکوت
دل میں تری ہنسی کا رہا شور کیا کہیں
ھمارے شوق کے ، آسُودہ و خوشحال ھونے تک
تمہارے عارض و گیسو کا سودا ، ھو چکا ھو گا
جون ایلیا❤️
تجھے یاد ہے وہ زمانہ
جو کیمپس کی پکڈنڈیوں پہ ٹہلتے ہوئے کٹ گیا تھا
تجھ کو معلوم ہے جس گھڑی میری آواز سن کے
تو اک زاویے ہر پلٹ کر مڑی تھی
وہاں سے ریلیٹیویٹی کا جنازہ اٹھا تھا
کہ تیرے نہ ہونے سے ہر اک زماں میں
ہر اک علم و فن میں ہر اک داستاں میں
کوئی ایک چہرہ بھی تازہ نہیں ہے
تجھے رائیگانی کا رتی برابر اندازہ نہیں ہے۔۔۔۔
02/01/2022
ہمارا کیا ہے
ہماری عادت سی ہو چکی ہے
شفق کی بے خواب وادیوں میں بھٹکتے رہنا
گئی بہاروں کو یاد کرنا
فریب خوردہ سماعتوں کے فسوں میں رہنا
افق میں تحلیل ہوتے رنگوں کو رتجگوں میں تلاش کرنا
تمام اجڑے ہوۓ دیاروں میں خاک ہوتے ہوۓ مزاروں پہ جا نکلنا
اور اپنے گزرے ہوۓ دنوں کا حساب کر کے، کتاب کر کے ملول ہونا
ملول کرنا
ہمارا کیا ہے
ہماری عادت سی ہو چکی ہے
حروف و قرطاس سے الجھنا، الجھتے رہنا
خیال کی بے پناہ وسعت میں گرد ہوتی ہوئی مسافت کی چاپ سننا
کہیں کہیں یہ قیام کرنا، کلام کرنا
خلا کی نیلی ردا پہ جو کچھ رقم ہوا ہے، اسے سمجھنا
سمجھ کے دنیا میں عام کرنا
اور آنے والی تمام نسلوں کے نام کرنا
ہمارا کیا ہے
کرامت بخاری
شاید کوئی نہ مانے لیکن ذہنی بیماریوں کے سب سے زیادہ ذمہ دار اپنے گھر والے ہوتے ہیں ۔۔🍂🥀😢😢
09/06/2020
چلو اب گھر چلیں، بہت آوارگی کر لی۔۔۔۔۔۔
وہ سب مکتب کے ساتھی تھے، انہیں آخر بچھڑنا تھا💔🥀
😭
29/03/2020
میں وہ محرومِ عنایت ہوں کہ, جس نے تجھ سے
ملنا چاہا تو, بچھڑنے کی________وبا پھوٹ پڑی😢😔
#میر
06/03/2020
ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﺰﻡ ﻣﯿﮟ هوﻧﺎ هی ﺑﮩﺖ هے هم ﮐﻮ
ﺍﯾﮏ ﮐﻮﻧﺎ هی ﺳﮩﯽ ، ﺍﯾﮏ ﮐﻨﺎﺭﮦ هی ﺳﮩﯽ--
27/02/2020
وہ جو اک شخص پرانا تھا , میرے کام کا تھا
یہ نئے لوگ بھی اچھے ہیں , مگر جانے دو .... 💔
#میر
26/02/2020
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
ضروری بات کہنی ہو
کوئی وعدہ نبھانا ہو
اسے آواز دینی ہو
اسے واپس بلانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
مدد کرنی ہو اس کی
یار کی ڈھارس بنانا ہو
بہت دیرینہ رستوں پر
کسی سے ملنے جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
بدلتے موسموں کی سیر میں
دل کو لگانا ہو۔۔۔۔
کسی کو یاد رکھنا ہو
کسی کو بھول جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
کسی کو موت سے پہلے
کسی غم سے بچانا ہو
حقیقت اور تھی کچھ
اس کو جا کے یہ بتانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
شاعر۔۔۔ منیر نیازی
💕
25/02/2020
جو برسوں پہلے دی گئی میرے کانوں میں
اُس اذان کی نماز کا اِنتظار ہے مُجھے--
💕
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |