Fayyaz Ahmad Rana

Fayyaz Ahmad Rana Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fayyaz Ahmad Rana, Educational consultant, Pak Arab, Lahore.

لاہور چیمبر انتخابات، ویژن الائنس کی کلین سویپ کامیابی پر ممتاز ماہر تعلیم فیاض احمد رانا کی صدارتی امیدوار علی حسام اصغ...
24/09/2026

لاہور چیمبر انتخابات، ویژن الائنس کی کلین سویپ کامیابی پر ممتاز ماہر تعلیم فیاض احمد رانا کی صدارتی امیدوار علی حسام اصغر اور پوری ٹیم کو مبارکباد

24/09/2026

Congratulations team 1to 15 vision alliance

تعلیمی شعبے کی ممتاز ترین شخصیات کا لاہور چیمبر کے صدارتی امیدوار علی حسام اصغر پر بھرپور اعتماد، غیر مشروط حمایت کا اعل...
22/09/2026

تعلیمی شعبے کی ممتاز ترین شخصیات کا لاہور چیمبر کے صدارتی امیدوار علی حسام اصغر پر بھرپور اعتماد، غیر مشروط حمایت کا اعلان
کپس سمیت صفِ اول کے نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کا لاہور چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں 'ویژن الائنس' کو کامیاب کرانے کا عزم
لاہور(شاہد جٹ سے)ملک کے معروف اور جلیل القدر ماہرینِ تعلیم اور سینیئر تعلیمی رہنماؤں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کے آئندہ انتخابات کے لیے 'ویژن الائنس' کے صدارتی امیدوار اور پائینیر بزنس گروپ کے چیئرمین علی حسام اصغر کی قیادت پر مکمل اور غیر مشروط اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ایک اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں تعلیمی شعبے کی قدآور شخصیات نے شرکت کی، جن میں ملک کے صفِ اول کے تعلیمی نیٹ ورک کپس ایجوکیشن سسٹم کے سی ای او عابد وزیر خان، کپس کالج فیروز پور روڈ مین کیمپس کے ڈائریکٹر فیاض احمد رانا، علامہ اقبال ہائی سکول قصور کے ڈائریکٹر مہر محمد عاشق، اسٹینڈرڈز کالج کے ڈائریکٹر چوہدری گلزار، قاضی پائلٹ سکول کے ڈائریکٹر قاضی نعیم اور کپس کالج مناواں کے ڈائریکٹر محمد راشد شامل تھے۔اس موقع پر معزز ماہرینِ تعلیم کا کہنا تھا کہ علی حسام اصغر ایک ایسی متحرک اور دور اندیش قیادت کا نام ہے جو لاہور چیمبر کو جدت اور ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی تعلیمی شعبہ ملک کی معاشی اور سماجی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اور انہیں کامل یقین ہے کہ علی حسام اصغر ان کے معاشی و انتظامی مسائل کو اعلیٰ ترین سطح پر حل کروانے کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوں گے۔ویژن الائنس کے صدارتی امیدوار علی حسام اصغر نے تمام سینیئر تعلیمی رہنماؤں کی جانب سے اس والہانہ حمایت اور اعتماد پر گہرے تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے معزز شخصیات کو یقین دلایا کہ وہ کامیابی کے بعد لاہور چیمبر کے پلیٹ فارم سے تعلیمی صنعت کو درپیش تمام چیلنجز کے حل اور اس کی ترقی کے لیے صفِ اول میں کھڑے ہو کر کام کریں گے۔تعلیمی دنیا کے ان معتبر اور بااثر ناموں کی جانب سے آنے والی یہ مہم ساز حمایت لاہور چیمبر کے انتخابی معرکے میں 'ویژن الائنس' کے لیے ایک انتہائی اہم اور فیصلہ کن پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

Vote and support my brother wahab YOUNAS
09/09/2026

Vote and support my brother wahab YOUNAS

🏆 A Proud Moment for KIPS! 🎉Heartiest congratulations to Mr. Abid Wazir Khan Chief Executive KIPS; Mr. Salman Maqsood Ma...
09/09/2026

🏆 A Proud Moment for KIPS! 🎉

Heartiest congratulations to Mr. Abid Wazir Khan Chief Executive KIPS; Mr. Salman Maqsood Managing Director; and Col. Asad Ullah Khan Executive Director Colleges, on KIPS Colleges’ outstanding achievement and prestigious position in the Federal Board.

We were delighted to celebrate this remarkable success with the KIPS leadership through a special cake-cutting ceremony. 🎂👏

Congratulations to the entire KIPS Family on this outstanding achievement! 🌟

مشہور جرمن فلسفی فریڈرک نطشے کاقول ہے کہ ”ایک بزدل قوم صرف جنگ سے بچنے کی کوشش کرتی ہے، جبکہ ایک غیرت مند قوم اپنی آزادی...
06/09/2026

مشہور جرمن فلسفی فریڈرک نطشے کاقول ہے کہ ”ایک بزدل قوم صرف جنگ سے بچنے کی کوشش کرتی ہے، جبکہ ایک غیرت مند قوم اپنی آزادی اور بقا کے لیے موت کو گلے لگانا جانتی ہے۔“ یہ قول کسی بھی زندہ قوم کی غیرت اور اس کے دفاعی عزم کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ دنیا کے نقشے پر صرف وہی قومیں سر اٹھا کر جینے کا حق پاتی ہیں جو اپنی آزادی کا سودا نہیں کرتیں اور جن کے جوان وطن کی مٹی پر جان نچھاور کرنا اپنے لیے سب سے بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔
معروف ماہرتعلیم فیاض احمدرانا کی 6 ستمبریوم دفاع پر وطن سے محبت

ان دنوں میں اپنے تعلیمی اداروں کی مختلف تقاریب اور سرگرمیوں میں سخت مصروف تھا،نوجوانوں کی مسکراہٹیں، ان کا جوش و جذبہ او...
30/08/2026

ان دنوں میں اپنے تعلیمی اداروں کی مختلف تقاریب اور سرگرمیوں میں سخت مصروف تھا،نوجوانوں کی مسکراہٹیں، ان کا جوش و جذبہ اور تعلیمی ہنگامے زندگی کے روشن اور خوبصورت پہلو کا احساس دلا رہے تھے،زندگی اپنے روایتی ہنگاموں کے ساتھ رواں دواں تھی، لیکن جیسے ہی یہ ہولناک خبر میرے کانوں تک پہنچی اور میں نے اسے ٹی وی چینلز پر دیکھا، تو میں یکدم سکتے کی حالت میں آ گیا اور شدید پریشانی نے مجھے چاروں طرف سے گھیر لیا،مجھے سمجھ ہی نہیں آ رہی تھی کہ یہ کیا ہو گیا اور ہم کس بھیانک معاشرے میں جی رہے ہیں،دماغ سن اور ہاتھ پیر ٹھنڈے پڑ چکے تھے، سچی بات تو یہ ہے کہ ان تعلیمی مصروفیات کے بیچ اچانک اس صدمے سے دوچار ہونے پر میرا کچھ بھی لکھنے کو دل ہی نہیں کر رہا تھا،ایک لکھاری کے لیے سب سے کڑا وقت وہ ہوتا ہے جب اس کا اپنا دل صدمے سے چور ہو، لیکن سماجی ذمہ داری اس کے قلم کو خاموش رہنے کی اجازت نہ دے،آخر کاران معصوموں پر لکھے بنا رہا بھی نہ گیا، کیونکہ یہ محض چودہ نومولود بچوں کی موت نہیں، بلکہ یہ ہمارے پورے ریاستی نظام، انتظامی ڈھانچے اور قومی ضمیر کا وہ ہولناک جنازہ تھا جو اسلام آباد کے قلب میں بڑی بے دردی سے اٹھایا گیا، وہ معصوم کلیاں جنہوں نے ابھی دنیا میں چند دن یا چند گھنٹے ہی سانس لیا تھا، جنہیں شفا اور زندگی کی تلاش میں اس وارڈ میں لایا گیا تھا، وہ ہمارے نظام کی مجرمانہ لاپروائی کی بھینٹ چڑھ گئیں ۔
معروف ماہر تعلیم فیاض احمد رانا کی پمزواقع پرخصوصی تحریر پڑھنے کے لیے کلک کریں

19/08/2026

کچھ شامیں صرف شامیں نہیں ہوتیں، یاد بن جاتی ہیں… ✨

مُرلی چوہان صاحب کے ساتھ گزری ایک ایسی ہی خوبصورت ادبی شام، جہاں گفتگو بھی شعر تھی اور شعر بھی گفتگو۔

انہوں نے اپنے لکھے ہوئے اشعار سنائے—کہیں طنز و مزاح کی چاشنی تھی، کہیں زندگی کی تلخیوں کا احساس، اور کہیں ایسی حساس باتیں جو دیر تک دل و ذہن میں ٹھہری رہیں۔

ان کی آواز میں اپنے اشعار سننا ایک الگ ہی لطف تھا۔
اسی خوبصورت نشست کی کچھ یادیں، کچھ اشعار اور کچھ لمحے آپ کے ساتھ بانٹ رہا ہوں۔ ❤️

ایک خوبصورت رات… ایک صاحبِ ذوق شاعر… اور یاد رہ جانے والی شاعر

Address

Pak Arab
Lahore

Telephone

+923024912013

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fayyaz Ahmad Rana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Fayyaz Ahmad Rana:

Shortcuts

Share