07/08/2026
🌹 الحمدللہ! ایک اور کامیاب ماہانہ والدین و اساتذہ ملاقات (PTM) 🌹
گرینڈ ٹیسٹ جون 2026ء نتائج کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ماہانہ والدین-ٹیچرز میٹنگ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔۔۔
ہم تمام معزز والدین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود شرکت کی، اساتذہ سے اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی، نظم و ضبط اور اخلاقی تربیت پر تبادلۂ خیال کیا، اور ادارے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔۔۔
آپ کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ جب والدین، اساتذہ اور ادارہ ایک مشترکہ مقصد کے لیے مل کر کام کرتے ہیں تو طلباء کی کامیابی اور روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھی جاتی ہے۔۔۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام طلباء کو علمِ نافع، بہترین اخلاق اور ہر امتحان میں نمایاں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
💐 آپ کے اعتماد، تعاون اور قیمتی وقت کا بے حد شکریہ۔۔۔۔
𝐈𝐐𝐑𝐀 𝐌𝐚𝐝𝐢𝐧𝐚𝐭 𝐔𝐥 𝐀𝐭𝐟𝐚𝐥 (Group of Schools)
A Project of
𝐓𝐚𝐛𝐚𝐬𝐬𝐮𝐦 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐀𝐥𝐥𝐢𝐚𝐧𝐜𝐞 (𝐑𝐞𝐠𝐝.)
"Together We Inspire, Together We Achieve."