11/09/2026
الحمدللہ علی ذالک 🌟
صرف پانچ کلاسز کے بعد ہمارے سٹوڈنٹس کا فیڈ بیک ہمارے لئے بہت بڑی حوصلہ افزائی ہے۔
الصفه آن لائن کا تقریباً دو ماہ پر مشتمل کورس
کانٹینٹ کری ایشن وِد اے آئی ویڈیوز اینڈ اے آئی گرافک ڈیزائننگ اس وقت جاری ہے، اور یہ کورس میں خود ہی کروا رہا ہوں۔
کورس کی پہلی پانچ کلاسز مکمل ہونے کے بعد میں نے سٹوڈنٹس سے ان کا فیڈبیک لیا تاکہ یہ جان سکوں کہ وہ اب تک کی کلاسز، پڑھانے کے طریقے اور کورس سے کتنا مطمئن ہیں۔ ان کے دیئے گئے فیڈبیک کی چند سکرین شاٹس آپ اس پوسٹ کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔
ہمارے لئے کسی بھی کورس کا مقصد صرف کلاس مکمل کرنا یا سلیبس ختم کرنا نہیں ہوتا۔ اصل مقصد یہ ہوتا ہے کہ سٹوڈنٹ واقعی وہ چیز سیکھے، سمجھے اور خود اسے استعمال بھی کر سکے۔
اسی لئے ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہر چیز کو بالکل بیسک لیول سے شروع کرکے آہستہ آہستہ ایڈوانس لیول تک لے جاؤں۔ ہر ٹول، ہر طریقہ، ہر تکنیک اور ہر ضروری چیز کو قدم بہ قدم اور تفصیل کے ساتھ سمجھایا جاتا ہے۔
اگر کسی سٹوڈنٹ کو کوئی چیز پہلی بار سمجھ نہ آئے تو میں اسے دوبارہ سمجھاتا ہوں، اور اگر ضرورت ہو تو بار بار سمجھاتا ہوں۔ کیونکہ میرے لئے یہ زیادہ اہم ہے کہ سٹوڈنٹ حقیقت میں سیکھے، نہ کہ صرف کلاس کا وقت پورا ہو جائے۔
کانٹینٹ کری ایشن وِد اے آئی ویڈیوز اینڈ اے آئی گرافک ڈیزائننگ کورس میں میرا مقصد صرف چند اے آئی ٹولز کا استعمال سکھانا نہیں، بلکہ سٹوڈنٹس کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ خود بہتر کانٹینٹ بنا سکیں، پروفیشنل گرافکس تیار کر سکیں، اے آئی ویڈیوز پر کام کر سکیں اور اپنی سکلز کو عملی طور پر استعمال کرنا سیکھیں۔
میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ کورس مکمل کرنے کے بعد سٹوڈنٹ صرف ایک سرٹیفکیٹ لے کر نہ جائے بلکہ اس کے پاس حقیقی سکل، اعتماد اور خود کام کرنے کی صلاحیت بھی ہو۔
پانچ کلاسز کے بعد سٹوڈنٹس کی طرف سے ملنے والا یہ فیڈبیک میرے لیے خوشی کی بات بھی ہے اور ایک ذمہ داری بھی، کیونکہ یہ مجھے مزید بہتر طریقے سے پڑھانے اور آنے والی کلاسز کو پہلے سے زیادہ فائدہ مند بنانے کا حوصلہ دیتا ہے۔
اگر آپ بھی کانٹینٹ کری ایشن، اے آئی ویڈیوز اور اے آئی گرافک ڈیزائننگ سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ ابھی بھی اس کورس میں شامل ہو سکتے ہیں۔
کورس ٹیچر : Ahsan Elahi
اگر آپ کورس کی مکمل معلومات لینا چاہتے ہیں یا ایڈمشن لینا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں
WhatsApp : 03203433000
سیکھنے کا فیصلہ آج کریں، کیونکہ آنے والا وقت سکل رکھنے والوں کا ہے۔