تحبیر القرآن اکیڈمی

تحبیر القرآن اکیڈمی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from تحبیر القرآن اکیڈمی, Tutor/Teacher, Jhelum.

❤️ خيركم من تعلم القرآن وعلمه ❤️ (الحدیث)
آئیں! اپنے دلوں کو قرآن کے نور سے منور کریں۔
کیا آپ تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنا سیکھنا چاہتے ہیں؟
ہم لائے ہیں آپ کے لیے بہترین آن لائن کلاسز۔
خواہشمند حضرات تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔
🟢 WhatsApp: 03203445410

📚 سبق: اصولِ مخارجمخارج، مخرج کی جمع ہے۔ مخرج سے مراد وہ جگہ ہے جہاں سے حرف ادا اور ظاہر ہوتا ہے۔ قرآنِ کریم کی تلاوت در...
25/08/2026

📚 سبق: اصولِ مخارج

مخارج، مخرج کی جمع ہے۔ مخرج سے مراد وہ جگہ ہے جہاں سے حرف ادا اور ظاہر ہوتا ہے۔ قرآنِ کریم کی تلاوت درست اور صحیح انداز میں کرنے کے لیے حروف کے مخارج کو جاننا بہت ضروری ہے۔

اصولِ مخارج پانچ ہیں:

1. جوف — منہ اور حلق کی خالی جگہ

2. حلق — گلا

3. زبان — زبان کے مختلف حصے

4. ہونٹ — دونوں ہونٹ

5. خیشوم — ناک کی اندرونی گزرگاہ

آسانی سے یاد کرنے کا طریقہ

جوف، حلق، زبان، ہونٹ، خیشوم
یعنی پہلے اندر کی خالی جگہ، پھر گلا، پھر زبان، پھر ہونٹ اور آخر میں ناک۔

انہی پانچ بنیادی مقامات کو اصولِ مخارج کہا جاتا ہے۔ جب ہم ان مقامات کو اچھی طرح سمجھ لیتے ہیں تو ہر عربی حرف کو اس کے صحیح مخرج سے ادا کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

یاد رکھیں:

> جوف، حلق، زبان، ہونٹ، خیشوم — یہ ہیں اصولِ مخارج پانچ۔

28/07/2026

✨ وَالْمَلَائِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِم مِّن كُلِّ بَابٍ ﴿۲۳﴾ سَلَامٌ عَلَيْكُم بِمَا صَبَرْتُمْ ۚ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ ﴿۲۴﴾

​ترجمہ:

"اور فرشتے ان (جنت والوں) کے پاس ہر دروازے سے آئیں گے (اور کہیں گے:) 'تم پر سلامتی ہو اس صبر کے بدلے جو تم نے کیا، پس آخرت کا یہ گھر کیا ہی خوب ہے!'"

زہے نصیب  ۔۔۔۔ خوش قسمت باپ اور بیٹا  ۔۔ مسجد النبوی کے سب سے قدیم امام شیخ علی الحذیفی آج عرفات میں حج 2026م کا  خطبة ا...
26/05/2026

زہے نصیب ۔۔۔۔ خوش قسمت باپ اور بیٹا ۔۔ مسجد النبوی کے سب سے قدیم امام شیخ علی الحذیفی آج عرفات میں حج 2026م کا خطبة ارشاد فرمائیں گے جبکہ ان کے بیٹے شیخ احمد الحذیفی کل صبح مسجد النبوی میں خطبة عید الاضحٰی ارشاد فرمائیں گے ان شا اللہ

https://whatsapp.com/channel/0029Vb7p6u3CnA7onIaVd30u

24/05/2026

حقیقت میں عرب ہی ہیں جو قرآن کا حق ادا کرتے ہیں زرا یہ ملاحظہ فرمائیے ۔

​امام نووی رحمہ اللہ نے (اپنی کتاب) "التبیان" میں فرمایا ہے:
​"اور کتاب اللہ (قرآن مجید) کے آداب میں سے یہ بھی ہے کہ جب کوئی شخص اس جیسی آیت کی تلاوت کرے: «وَقَالَتِ الْيَهُودُ يَدُ اللَّهِ مَغْلُولَةٌ» (اور یہودیوں نے کہا کہ اللہ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے)، تو اللہ تعالیٰ کے حضور ادب کے تقاضے کے طور پر اسے پڑھتے ہوئے اپنی آواز کو دھیما (پست) کر لے؛ اور (امام) نخعی رحمہ اللہ اسی طرح کیا کرتے تھے۔"

بطور نمونہ ان تین شیوخ کی تلاوت ملاحظہ فرمائیں ۔
1 : شیخ عبداللہ العواد الجھنی امام حرم مکی
2 : شیخ یاسر الدوسری امام حرم مکی
3 : شیخ ماھر المعیقلی امام حرم مکی

یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہئے باذوق لوگوں میں شیئر فرمائیں۔

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Waqar Afridi, Sajjad Ali Dahar, Eram Khan Mansoori, Gee B...
22/05/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Waqar Afridi, Sajjad Ali Dahar, Eram Khan Mansoori, Gee Bhat, Aslam Parvez, Z S Jui Babar, Umar Farooq M Saed, زرولی دیر, Mian Muhammad Asif Asif, فقیرمحمدارسلان۔حسنی۔حسینی فقیرمحمدارسلان۔حسنی۔حسینی

قرآن خوبصورت انداز میں پڑھنے کے لئے اور لہجات قرآنیہ سیکھنے کے لئے اور مختلف قراء کے تعارف کے لئے اور بہت کچھ معلومات حا...
22/05/2026

قرآن خوبصورت انداز میں پڑھنے کے لئے اور لہجات قرآنیہ سیکھنے کے لئے اور مختلف قراء کے تعارف کے لئے اور بہت کچھ معلومات حاصل کرنے کے لئےاس چینل کو فالو کریں اور قرآن سے تعلق مضبوط بنائیں۔

اس چینل میں مواد تعلیم کی غرض سے بھیجا جاتا ہے مواد کی بھر مار سے احتراز کیا جاتا ہے تاکہ فائدہ اٹھانے والے فائدہ اٹھائیں اور اکتاہٹ کا شکار نہ ہوں۔

اس لنک کو آگے شیئر کرتے جائیں اور اس کار خیر میں اپنا حصہ ملاتے جائیں
شکریہ ۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb7p6u3CnA7onIaVd30u

Follow Tajweed and Maqamat's WhatsApp channel. ‎خوش آمدید! ✨
یہ چینل قرآنِ کریم کو تجوید و مخارج کے صحیح احکام اور مقاماتِ صوتیہ (لحن/سروں) کے ساتھ خوبصورت اور اثر انگیز انداز میں پڑھنا سیکھنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
آپ کو اس چینل پر کیا ملے گا؟
📖 احکامِ تجوید: مخارج، صفات اور تلاوت کے بنیادی و مفصل قواعد۔
🎶 تعارفِ مقامات: بیاتی، صبا، نہوند، حجاز، رست، سگاہ اور عجم جیسے مقامات کی آسان وضاحت۔
🎙️ تمرین و مشق: تلاوت کی خوبصورتی اور آواز کو درست کرنے کے لیے عملی رہنمائی۔
💡 اساتذہ و قراء کے انداز: معروف قراء کے اسالیبِ تلاوت کا تجزیہ۔
🎯 ہمارا مقصد: قرآنِ مجید کو اسی ترتیل اور خوبصورتی کے ساتھ پڑھنا جس کا حکم دیا گیا ہے۔
🔔 چینل کو فالو کریں اور دیگر قرآن پسند احباب کے ساتھ بھی شیئر کریں!

الداعی الی القرآن : محمد عمر

واٹساپ نمبر: 03203445410

https://whatsapp.com/channel/0029Vb7p6u3CnA7onIaVd30u.‎ Join 217 followers for the latest updates.

Address

Jhelum

Telephone

+923203445410

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تحبیر القرآن اکیڈمی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category