Css-اک جنون

Css-اک جنون Aspirant🤍

18/08/2026

Who else is waiting for these profound moments?



سَب پہ اتی ھے ٫ سب کی باری موت اِنصاف کی ٫ عَلامت ھےزندگی ٫ سب پہ کیوں نہیں اتی؟❞گلزار❝
18/08/2026

سَب پہ اتی ھے ٫ سب کی باری
موت اِنصاف کی ٫ عَلامت ھے
زندگی ٫ سب پہ کیوں نہیں اتی؟

❞گلزار❝

16/08/2026



15/08/2026

مغربی تنہائی
ہم ہمیشہ سے سُنتے آئے ہیں کہ قیامت کا منظر بلا خیز ہو گا، سورج سوا نیزے پر ہو گا، اسرافیل صور پھونکیں گے اور مُردے اپنی قبروں سے نکل کر بھاگنے لگیں گے، ہر طرف نفسا نفسی کا دور ہو گا، اور لوگ العطش العطش پکارتے جائیں گے، صور کی آواز اِس قدر ہیبت ناک ہو گی کہ الاماں، نہ ماں بیٹی کو پہچانے گی اور نہ بیٹا باپ کو اُس روز ہر آدمی صرف اپنی ہی فکر میں بھاگتا جائے گا۔ ہم بچپن میں جب اِس منظر کو سوچتے تھے تو بڑا عجیب لگتا تھا کہ آخر ہر انسان دوسرے سے بیگانہ ہو کر صرف اپنی ہی فکر میں کیوں کر لگا رہے گا۔ بچوں کے تجسس پر تو خدا کی صرف مہربانی ہے اِسی لیے کبھی کبھار یہ بھی سوچ لیتے تھے کہ میدانِ عرفات چونکہ ایک طویل فاصلہ ہو گا تو لوگ اتنی دور کیسے بھاگ کر جائیں گے، ہو سکتا ہے وہ بھاگتے بھاگتے بھی ایک دوسرے سے دو چار باتیں کر لیں لیکن بزرگ کہتے تھے ایسا نہیں ہو گا وہ دِن ایسا ہیبت ناک ہو گا کہ اپنی ذات کے علاوہ کچھ سوجھے گا ہی نہیں۔

آج کافی برسوں بعد ہماری سوچ میں بڑی تبدیلی آ چکی ہے محاورے اور استعارے کی زبان سمجھ میں آنے لگی ہے اب ہمیں یوں لگتا ہے کہ قیامت انسان کے اپنے ہاتھوں سے برپا ہو گی، خدائے قدرت اپنے فطری اصولوں کو قائم رکھے گا انسان خود ہی ایسی نہج پر پہنچ جائے گا کہ وہ اپنی قیامت خود برپا کرے۔ مثال کے طور پر آدمی نے کئی ایسے ہتھیار بنا لیے ہیں کہ وہ لمحوں میں سورج کے سوا نیزے پر لا سکتے ہیں، بلکہ جو لوگ کسی بم دھماکے میں مارے جاتے ہیں اُن کا سورج سوا نیزے ہی پر ہوتا ہے۔ دوسری بات نفسا نفسی کی ہے جس کے لیے ہم یہ تمہید باندھ رہے ہیں۔

دراصل مغرب نے شخصی آزادی اور انفرادیت کو اِیسی تقویت دی ہے کہ آدمی تنہا ہو چکا ہے، جدت، ٹیکنالوجی، سرمایہ داری کی دوڑ میں جہاں انسان جدید ترین ہوتا جا رہا ہے وہاں وہ بطورِ فرد تنہا، پریشان، تھکاماندہ اور بیزار معلوم ہوتا ہے۔ آپ مغرب کے کسی بڑے شہر کے کاروباری مرکز میں کھڑے ہو جائیں آپ کو لوگوں میں سرعت، ہیجان، پریشانی، اور ایک جلدی نظر آئے گی وہ اپنے اردگرد کسی دوسرے آدمی کے وجود سے صرف قانونی حد تک تعلق رکھتے ہیں ورنہ ایک آدمی کے لیے دوسرا آدمی اپنی آدمیت کا وجود کھو چکا ہے۔ یہ تیز طرار کاروباری افراد سڑکوں پر جس تیزی سے اپنے کام کو جاتے ہیں آپ کو "نفسی نفسی" کا مفہوم سمجھ میں آ جاتا ہے۔

مغرب کے اندر یہ انفرادیت خود کار طریقے سے لائی گئی ہے، یہ دو تین سو سال کی ریاضت کے بعد رونما ہوئی ہے، اب بظاہر تو مغرب میں ہر جگہ کمیونٹی سنٹرز، شراب خانے، پارٹیز کا رواج ہے مگر وہ تنہائی ختم کرنے میں ناکام ہیں۔ ایک وجہ یہ ہے کہ اِن محفلوں میں شامل ہونے والے افراد صرف "میں" کا صیغہ ہیں، اُن کی ہر بات "میں" سے شروع ہوتی ہے ایسا لگتا ہے وہ اپنے آپ کے بارے میں بہت کچھ بتانا چاہتے ہیں، وہ جیسے ہی اپنے بارے میں کوئی بات شروع کرتے ہیں دوسرا آدمی موقع پا کر اپنے نفس کی بات شروع کر دیتا ہے، نتیجتاً دونوں تشنہ رہتے ہیں، اور شام کو اپنی اُسی تنہائی کے ساتھ گھروں کو واپس چلے جاتے ہیں جو انھیں کھینچ کر ایسی جگہوں پر لائی تھی۔ تنہائی دراصل زندگی میں لوگوں کا موجود نا ہونا نہیں ہے بلکہ موجود لوگوں کا اصل نہ ہونا ہے۔ جب آپ کے اردگرد ہر آدمی خود کو "فیک" کر رہا ہو تو انسانی محفل کی بنیاد ہی ختم ہو جاتی ہے۔ اور اِس کے ردِ عمل میں انسان مزید خود غرض اور تنہا ہو جاتا ہے۔

انسانوں کو "نفسی نفسی" کے عالم میں مبتلا کرنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اُن کی زندگی کو مکمل طور پر میکانکی یعنی میکانیکل کر دو، اور پھر اِن میکانیکی افراد کے درمیان مقابلے کا عنصر پیدا کر دو۔ مغرب میں رہنے والے عام افراد کی زندگی کا تعین کسی بڑے بورڈ ہر لکھ دیا گیا ہے، عمر کے لحاظ سے وہ کام فِکس ہیں، ہر شخص اُنھی مراحل، اوقات کار، اور تفریحی طریقوں سے گزر کر اولڈ ہوم پینچتا ہے، کلاک کی سوئیاں، ہفتے اتوار کا دن، نوکری کا پہیہ، کھانے کا وقت، ہفتہ وار مینیو، شراب خانوں کی یکسانیت، کلبوں کی یکساں سرگرمیاں، سالانہ تہوار گویا ایک آدمی کی پوری زندگی کے نظم و ضبط کا تعین کر دیا گیا ہے۔ وہ اِس سے فرار حاصل نہیں کر سکتا۔ اِس زندگی میں رہتے رہتے وہ کہیں نہ کہیں اپنی تنہائی اور اکیلے پن ہی کو اپنی آزادی اور کلچر تصور کرنے لگتا ہے جبکہ حقیقت میں وہ اُسی قیامت خیز منظر کا ایک فرد ہے جس میں "نفسی نفسی" کی پکار ہے اور لوگ قبروں کی طرف بھاگے جاتے ہیں۔

مجھے لگتا ہے انسان جب جب فطرت سے دور ہوتا ہے اُس کے اندر نفسیاتی بیماریاں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں، اُس کا ذہن ایسی توجیحات تلاش کر لیتا ہے جس کی منطق سے وہ خود کو دلاسا تو دے سکتا ہے مگر حقیقت میں اُسے خود بھی علم ہے کہ کچھ نہ کچھ خرابی ضرور ہے۔ سماج انسان کی فطرت میں ہے، دوسروں کی زندگی میں دخیل ہونا اور اپنی زندگی میں دوسروں کو جگہ دینا بنیادی انسانی فطرت ہے، یعنی ایک آدمی کا وجود دوسرے آدمی کے وجود پر منحصر ہے، دوسرا آدمی ہی پہلے آدمی کے موجود ہونے کا گواہ ہے۔
مصنوعی میل جول، خود غرض ملاقاتیں جنھیں مغرب میں "کونیکشنز یا کونیکٹینک" کا نام دیا جاتا ہے انسانی نفسیات کی تسلی اور تشفی نہیں کر سکتی بلکہ اُس کی فرسٹیشن میں مزید اضافہ کرتی ہیں، وہ ایسی ملاقاتوں کے بعد خود کو مزید ملعون محسوس کرتا ہے۔ دوستی، خاندان، رسومات، درد مندی، بے غرض تعلقات، ماورائے خود پسندی گفتگوئیں، آرزوؤں کا اظہار، تکالیف کا تذکرہ، اپنی کم مائیگی کا اعلان اور سماجی خرابیوں پر سیر حاصل بحثیں، تیمار داریاں وغیرہ ہی اصل انسانی ضرورت ہے جو انسان کو اپنی ذات کے پہاڑ سے نکال کر دوسرے انسانوں کے لیے کارآمد بناتی ہیں ورنہ ایک آزاد اور تنہا آدمی اپنے شریر اور گوشت پوست کا محافظ تو ہو سکتا ہے مگر انسانی تقاضوں کو کس حد تک پورا کرتا ہے یہ سوال اہم ہے۔
اویس رائے

14/08/2026

Css aspirants
کے علاوہ سب کو آزادی مبارک🇵🇰

14/08/2026

🇵🇰 DAILY VOCABULARY BOOST — 14 AUGUST SPECIAL
Barron's + Dawn Editorial Vocabulary | CSS Platform

🇵🇰 1. Ebullience (Noun)

Urdu Meaning: جوش و خروش، بے پناہ خوشی

English Meaning: The quality of being extremely enthusiastic, energetic, and cheerful.

Synonyms: Exuberance, Enthusiasm
Antonyms: Apathy, Dejection

Context 1 — Independence Day:
The ebullience of Pakistanis on Independence Day reflects their enduring attachment to the homeland.

Context 2 — Essay Writing:
National ebullience should be transformed into constructive civic participation.

━━━━━━━━━━━━━━

🇵🇰 2. Indelible (Adj.)

Urdu Meaning: ناقابلِ فراموش، انمٹ

English Meaning: Impossible to remove, erase, or forget.

Synonyms: Enduring, Unforgettable
Antonyms: Erasable, Fleeting

Context 1 — Independence Day:
The sacrifices of Pakistan's freedom fighters have left an indelible mark on the nation's history.

Context 2 — History:
The independence movement occupies an indelible place in the collective memory of the people.

━━━━━━━━━━━━━━

🇵🇰 3. Sanguine (Adj.)

Urdu Meaning: پُرامید، پُراعتماد

English Meaning: Optimistic, especially in a difficult situation.

Synonyms: Hopeful, Buoyant
Antonyms: Pessimistic, Despondent

Context 1 — Independence Day:
Despite contemporary challenges, the younger generation remains sanguine about Pakistan's future.

Context 2 — Economy:
Investors became more sanguine after the government announced credible economic reforms.

━━━━━━━━━━━━━━

🇵🇰 4. Redress (Verb/Noun)

Urdu Meaning: ازالہ کرنا، تلافی کرنا؛ داد رسی

English Meaning: To correct an injustice or wrong; a remedy for a grievance.

Synonyms: Remedy, Rectify
Antonyms: Aggravate, Worsen

Context 1 — Independence Day:
True independence requires institutions capable of redressing injustice without discrimination.

Context 2 — Governance:
An effective grievance mechanism allows citizens to seek redress against administrative abuse.

━━━━━━━━━━━━━━

🇵🇰 5. Fractious (Adj.)

Urdu Meaning: تفرقہ پسند، جھگڑالو، اختلاف پیدا کرنے والا

English Meaning: Irritable and prone to disagreement or conflict.

Synonyms: Divisive, Contentious
Antonyms: Harmonious, Cooperative

Context 1 — Independence Day:
National unity becomes difficult to sustain in a fractious political environment.

Context 2 — Governance:
A fractious political culture can obstruct consensus on essential national reforms.

━━━━━━━━━━━━━━

💡 Phrasal Verb: Rally Around

Urdu Meaning: کسی مقصد یا شخص کے گرد متحد ہونا

English Meaning: To unite in support of a person, cause, or idea.

Context 1 — Independence Day:
Pakistanis should rally around the principles of constitutionalism, tolerance, and national solidarity.

Context 2 — National Crisis:
Citizens often rally around their country when confronted with a serious national challenge.

━━━━━━━━━━━━━━

💡 Idiom: Rise to the Occasion

Urdu Meaning: مشکل یا اہم موقع پر اپنی صلاحیت کا بہترین مظاہرہ کرنا

English Meaning: To respond successfully to a difficult or important situation.

Context 1 — Independence Day:
The people of Pakistan have repeatedly risen to the occasion during moments of national crisis.

Context 2 — Governance:
Effective leadership requires institutions to rise to the occasion when the nation faces extraordinary challenges.

Also like this page for free quality materials

12/08/2026

"مشکل وقت میں اپنے دل میں کوئی خوبصورت چیز ضرور محفوظ رکھو۔"

بليز پاسک

12/08/2026
12/08/2026

Fill in the blank:
“Had I known about the problem, I ______ helped you.”
A) will have
B) would have
C) would
D) had

12/08/2026

Current affairs

The Strait of Hormuz connects the Persian Gulf with the:
A) Red Sea
B) Gulf of Oman
C) Arabian Sea directly
D) Mediterranean Sea

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Css-اک جنون posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category