Uras e Akbar

Uras e Akbar

Share

SIDDIQIA GRAMMAR SCHOOL

25/10/2023
25/10/2023

29 اکتوبر بروز اتوار بعد از نماز عشاء عظیم الشان سالانہ محفلِ میلاد مصطفےٰ ﷺ بسلسلہ بڑی گیارویں شریف جامعہ برکات العلوم میں منعقد ہو رہی ہے ہر آنے والا مہمان حضور کا مہمان ہو گا اس روحانی محفل میں ضرور شرکت فرمائیں۔

18/02/2023

تمام احباب عشاء کی نماز با جماعت جامعہ برکات العلوم آشیانہ روڈ بینک سٹاپ لاہور میں ادا کریں۔

16/02/2023

عظیم الشان سیدہ کائنات کانفرنس 25 فروری بروز ہفتہ جامعہ صدیقیہ انوار مدینہ کاہنہ نو لاہور میں منعقد ہو رہی ہے جس میں ملک پاکستان کے نامور علماء اکرام خطاب فرمائیں گے اور پورے ملک سے سادات اکرام اور علماء اکرام کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں گے خانوادہ استاذ العلماء الحاج حافظ محمد اکبر نقشبندی قادری رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ علیہ کی جانب سے تمام محبین، متوسلین، متعلقین اور جامعہ سے وابستہ تمام احباب کو خصوصی دعوت دی جاتی ہے وہ اس پروگرام میں اپنے دوست احباب کے ساتھ شرکت فرمائیں۔
تمام احباب باوضو ہو کر عشاء کی نماز جامعہ صدیقیہ انوار مدینہ المعروف تھانے والی مسجد کاہنہ نو لاہور میں ادا کریں۔

13/02/2023

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

12/02/2023
10/02/2023

اللھم صل علٰی محمد و آل محمد و بارک وسلم علیہ ۔🌹🙏
دختر محبوب خدا زوجہ شیر خدا مادر سید الشہداء و الاسخیاء
سلام بحضور سیدہ کائنات سیدہ فاطمتہ الزھراء سلام اللہ علیہا

عالمہ ، عاملہ ، کاملہ ، عادلہ
صالحہ ، صاحبہ ، ساترہ ، سالکہ
مالکہ ، حاکمہ ، راحمہ ، عاطفہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“

صادقہ ، صالحہ ، صائمہ ، صابرہ
صاف دل ، نیک خو ، پارسا ، شاکرہ
عابدہ ، زاہدہ ، ساجدہ ، ذاکرہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“

جس کا دامن ہے سادات کا دائرہ
شاہدہ ، شاکرہ ، فاخرہ ، ناصرہ
عابدہ ، ساجدہ ، زاہدہ ، صابرہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“

فاطمہ دینِ اسلام کی ناصرہ
حامدہ ، خاشعہ ، کاملہ ، صابرہ
عادلہ ، عاطفہ ، ساجدہ ، ساترہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“

جن کا نام مبارک ہے بی فاطمہ
جو خواتین عالم میں ہیں عالیہ
عابدہ ، زاہدہ ، ساجدہ ، صالحہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“

اس کی عظمت کا ہے کب کسی کو پتہ
کب کسی پر عیاں اس کا ہے مرتبہ
جس کی خاک قدم سرمۂ چشمِ مَہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“

وجہِ تسکینِ قلبِ شہِ دو سَرا
راضیہ ، عابدہ ، ساجدہ ، شاکرہ
صابرہ ، زاہدہ ، صادقہ ، ذاکرہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“

قدسیوں کی در سیدہ بوسہ گہ
جس کی پاکی کی کھائیں قسم مہر و مہ
جس کا فیض جُدا اور بڑا مرتبہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“

صالحہ ، صادقہ ، صائمہ ، صابرہ
فاطمہ ، کاملہ ، زاہدہ ، ذاکرہ
نورِ چشمِ نبی ، عابدہ ، شاکرہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“

Photos from Uras e Akbar's post 05/02/2023

شیر خدا، داماد رسول، اخی رسول، خاتون جنت کے ہمسفر، وارثانِ جنت کے بابا، اولیاء اللہ کے شہنشاہ ، شہنشاہ ولایت مولا مشکل کشا، مولا علی المرتضیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت تمام مومنوں کو مبارک ہو۔

04/02/2023

جامعہ صدیقیہ انوار مدینہ کی شاخ جامعہ حنفیہ مدرسۃ البنات میں محفل میلاد مصطفیٰ بسلسلہ جشن مولود کعبہ اور گیارویں شریف کا اہتمام کیا گیا اور جامعہ کی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔

28/01/2023

تمام احباب اس عظیم جشن مولود کعبہ میں ضرور شرکت فرمائیں

24/01/2023

♥️

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Street No 1
Lahore