29/05/2023
Islam Online Institute offering special Quran classes.. Take 3 Days FREE Trial to better get to know about our services. We offer online Quran classes from Live tutors. Classes are one-to- one that means one teacher teaches one student at a time so student can get complete focus of teacher. Also you can choose time of your own choice for the classes. Our classes are held online via skype or zoom.
We Offering:
1-
2-
3-
4-
5-
6- .
7- -ul-Quran (Memorization)
Contact Us:)
WhatsApp: 0313 48 79 071
28/02/2023
قرآن مجید ترجمہ و تفسیر کے ساتھ سیکھنے کے لیے ابھی رابطہ کریں
0313 48 79 071
28/02/2023
قرآن مجید کو سمجھنا ضروری کیوں؟
جہاں قرآن مجید کودیکھنا، پڑھنا اور چُھونا عبادت ہے وہیں اس میں غور فکر کرنا ،اسے سمجھنا اور اس کے احکامات پر عمل کرنا بھی باعثِ اَجْر و ثواب ہے.
قرآن مجید میں غور و فکر کرنا اعلیٰ دَرجے کی عبادت ہے۔
امام غزالی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ
ایک آیت سمجھ کر اور غور و فکر کر کے پڑھنا بغیر غور و فکر کئے پورا قرآن پڑھنے سے بہتر ہے۔
یاد رکھئے!
قرآنِ کریم تمام عالَم کے لئےہدایت و رہنمائی کاذریعہ ہے اس لئے اس نے تمام اِنسانوں کو مُخاطب کیا اور اُنہیں ایسے اُصول عطا کئے جو دنیا و آخرت بہتر بنانے میں معاون ومددگارثابت ہوتے ہیں۔
قرآنِ کریم نے براہِ راست اِنسان کے اَفکار،اَعمال اور کِردار پر اَثر کیا، غور و فکر کرنے والوں کے دلوں میں اپنا نور داخل کرکے جہالت کا اندھیرا ختم کیا،سخت دِلوں کو نرم کیا اور انسان کومعاشرے کا ایک مُنَظَّم، مُتَحرِّک (Active) اوردوسروں کے لئےفائدہ مندفرد بننے کے لئے روشن ہدایات عطاکیں۔
25/01/2023
طاقوں میں سجایا جاتا ہوں
آنکھوں سے لگایا جاتا ہوں
تعویذ بنایا جاتا ہوں
دھو دھو کے پلایا جاتا ہوں
جز دان حریر و ریشم کے اور پھول ستارے چاندی کے
پھر عطر کی بارش ہوتی ہے خوشبو میں بسایا جاتا ہوں
جس طرح سے طوطا مینا کو
کچھ بول سکھائے جاتے ہیں
اس طرح پڑھایا جاتا ہوں
اس طرح سکھایا جاتا ہوں
جب قول و قسم لینے کیلئے تکرار کی نوبت آتی ہے
پھر میری ضرورت پڑتی ہے ہاتھوں پہ اٹھایا جاتا ہوں
دل سوز سے خالی رہتے ہیں آنکھیں ہیں کہ نم ہوتی ہی نہیں
کہنے کو میں اک اک جلسے میں پڑھ پڑھ کے سنایا جاتا ہوں
نیکی پہ بدی کا غلبہ ہے
سچائی سے بڑھ کر دھوکا ہے
اک بار ہنسایا جاتا ہوں
سو بار رلایا جاتا ہوں
یہ مجھ سے عقیدت کے دعوے قانون پہ راضی غیروں کے
یوں بھی مجھے رسوا کرتے ہیں ایسے بھی ستایا جاتا ہوں
کس بزم میں مجھ کو بار نہیں کس عرس میں میری دھوم نہیں
پھر بھی میں اکیلا رہتا ہوں مجھ سا بھی کوئی مظلوم نہیں