02/09/2022
اساتذہ اور طلبہ توجہ فرمائیں
بورڈ کے نئے قوانین کے مطابق
1۔جماعت نہم یا گیارہویں میں مکمل فیل یا امتحان میں غیرحاضر طلبہ بطور ریگولر سٹوڈنٹ اسی کلاس میں دوبارہ Readmission کرسکتا ہے۔ دوسرے ادارے کو مائیگریشن کرکے بھی بطور ریگولر داخلہ لے سکتا ہے۔
2۔مکمل فیل Annual-II امتحان میں شامل ہوسکتے ہیں اور پاس یا پروموٹ ہونے کی صورت میں 2023 میں 10th یا 12th کا امتحان ریگولر دے سکتے ہیں۔
3۔جو طلبہ جماعت نہم یا گیارہویں مکمل پاس کرچکے ہوں تو ایسے طلبہ اسی سال کے سپلیمنٹری یعنی Annul-2 امتحان میں1 یا 2 مضامین یا مکمل 9th مارکس امپرومنٹ کا امتحان دے سکتے ہیں۔ اور کسی بھی مضمون میں مارکس پہلے سے کم انے کی صورت میں اس مضمون کے پرانے مارکس برقرار رہیں گے۔
4۔ جماعت نہم یا 11thکے پروموٹ ہونے والے طلباء فیل مضامین Annual-II میں امتحان دے سکتے ہیں
جماعت نہم یا گیارہویں پاس کرکے اگلے کلاس میں پروموٹ ہونے والے طلبہ اگر گروپ تبدیل کرنا چاہیں تو وہ رزلٹ کے دس دن کے اندر امتحان کینسل کرکے بطور ریگولر کسی بھی اور گروپ میں داخلہ لےسکتے ہیں۔
نوٹ: ان پوائنٹس اور نوٹیفکیشن میں کچھ تضاد ہو سکتا ہے۔ نوٹیفکیشن کو حتمی سمجھا جائے۔