Al Huda Online Quran Academy

Al Huda Online Quran Academy

Share

Al huda Online Quran academy can teach quran to all over the wolrd. We tech naazra quran, hadees,

29/10/2025

🌙 Learn Quran Online from Home 🕋
Join our Online Quran Classes for kids and adults!
✅ Learn Quran with Tajweed
✅ Experienced male & female teachers
✅ Flexible timing
✅ One-on-one live sessions

Start your journey towards the Quran today — easy, affordable, and from the comfort of your home!

📖 Register now and get a free trial class!

29/04/2025

"Do you want your child to learn the Holy Quran with correct pronunciation, Tajweed, love, and sincerity?
Don’t wait any longer!
Al-Huda Online Quran Academy
A safe, high-quality, and convenient way to learn the Quran from home
We offer:
Nazra | Hifz | Tajweed | Islamic Studies
Taught by expert male and female teachers
For: Children, Girls, and Men & Women of All Ages
Separate classes for males and females
Flexible timings to suit your schedule
Special Offer: 3 Days of FREE Classes – No Registration Fee!
Experience the difference with sincerity and love.
Register now and connect with the Quran – it will transform your life!

13/04/2025
04/07/2024

*40 طرح کا صدقہ*

ایک دفعہ ضرور پڑھ لیں.
ان شاءاللہ بہت فائدہ ہوگا.

1. دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

2. اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]

3. بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]

4. گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]

5. کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]

6. راستے سے پتھر,کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

7. مدد کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]

8. اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]

9. بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]

10. لا الہ الا الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

11. سبحان الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

12. الحمدلله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

13. الله اکبر کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

14. استغفرالله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

15. نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

16. برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

17. ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 55]

18. دو لوگوں کے بیچ انصاف کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

19. کسی آدمی کو سواری پر بیٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوانا صدقہ ہے ۔ [بخاری: 2518]

20. اچھی بات کہنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2589]

21. نماز کے لئے چل کر جانے والا ہر قدم صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

22. راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

23. خود کھانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

24. اپنے بیٹے کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

25. اپنی بیوی کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

26. اپنے خادم کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

27. کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [نسائی: 253]

28. اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]

29. پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434]

30. اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434]

31. ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے۔ [ابو داﺅد: 5243]

32. آپس میں صلح کروانا صدقہ ہے۔ [بخاری - تاریخ: 259/3]

33. تمہارے درخت یا فصل سے جو کچھ کھائے وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ [مسلم: 1553]

34. بھوکے کو کھانا کھلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3367]

35. پانی پلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3368]

36. دو مرتبہ قرض دینا ایک مرتبہ صدقہ دینے کے برابر ہے۔ [ابن ماجہ: 3430]

37. کسی آدمی کو اپنی سواری پر بٹھا لینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1009]

38. گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]

39. ضرورت مند کے کام آنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]

40. علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا صدقہ ہے۔ [ابن ماجہ: 243]
_صرف آپ ہی پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں بلکہ یہ تحریر صدقہ جاریہ ہے ، شیئر کرکے باقی احباب تک پہنچائیے ، شکریہ, اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردہ تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو .._
*جزاک اللہ خیرا کثیرا🤲...*
دعوة التوحيد والسنة

20/04/2024

*والدین کے لیے انتہائی اہم تحریر دل کی آنکھوں سے پڑھیں ان شاءاللہ تعالٰی بہت فائدہ مند ہو گا*

کتنے مرد حضرات ہیں جن کو بالغ ہوتے ہی "سورۃ المائدہ" کی تفسیر پڑھائی گئی اور کتنی عورتیں ہیں جن کو بالغ ہوتے ہی "سورۃ النور"کی تفسیر پڑھائی گئی۔

جانتا ہوں ،بہت کم ہیں۔

مگر دوسری طرف دیکھیں..!
کتنے مرد ہیں جنہوں نے والدین سے بالغ ہونے کے بعد سنا کہ تمہاری کوئی ایسی ویسی بات نہ سنوں؟اور کتنی عورتیں ہیں جنہوں نے بالغ ہونے کے بعد والدین سے سنا کہ ہماری عزت کی لاج رکھنا، تمہاری ایسی ویسی کوئی بات نہ سنوں ؟

جانتا ہوں یہ تعداد کافی زیادہ ہے۔

کیونکہ ہمارے یہاں "شریعت" نہیں سکھائی جاتی،
والدین اور خاندان کی "عزت" و "حرمت" بچانے کا درس دیا جاتا ہے۔

یہ تک نہیں سمجھایا جاتا کہ تم قیمتی ہو... اپنی حفاظت کرنا،
مگر بالغ ہوتے ہی کڑی نگاہ رکھی جاتی ہے،
وہ وقت جب انسان پر جذباتی وابستگی کا بہت گہرا اثر ہوتا ہے، اس وقت آزاد پنچھی کو رسیوں میں جکڑنے کی کوشش کی جاتی ہے،اور محبت کے متلاشی وہ پنچھی، جن کی رگوں میں جوان خون دوڑ رہا ہوتا ہے وہ زور آزمائی کرتے ہیں،💔🌚
پھر رسی ٹوٹ جاتی ہے،
اور کبھی کبھار گلے کا پھندہ بھی بن جاتی ہے۔

اگر "حبل اللہ" یعنی "اللہ کی رسی" یعنی قرآن کے حصار میں اولاد کو اور خود کو رکھتے تو ایسا ہرگز نہ ہوتا کیونکہ وہ رسی بہت مضبوط ہوتی ہے،جو دلوں کو جوڑتی ہے،رشتوں کو جوڑتی ہے اور صراطِ مستقیم پر چلاتی ہے۔
_____
جوان ہوتی اولاد کو شریعت سکھائیں۔
بیٹے کو سورۃ المائدہ جبکہ بیٹی کو سورۃ النور سکھائیں۔

انہیں بتائیں کہ یہ وقت اگر اللہ پاک کی خاطر گزارا تو مستقبل بہت خوبصورت ہو گا ۔🥀🌚 ان شاء اللّٰہ

انہیں بتائیں کہ ان کے پاس بہترین حلال آپشنز موجود ہیں اور انہیں اپنے جذبات حرام تعلقات میں ضائع کرنے کی ضرورت نہیں

انہیں بتائیں کہ ہم مل کر تمہارے لیے بہترین فیصلہ کریں گے جو تمہارے لیے اچھا ہو گا اور جس میں تمہاری خوشی ہو گی۔

انہیں بتائیں کہ حرام حلال کی لذت ختم کر دے گا۔

حقوق و فرائض محض مرضی مسلط کرنے کے متعلق نہیں ہیں اور نہ ہی تربیت محض دو تین احکام سنا دینے کا کام ہے

اس سسٹم کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے
کہ والدین اپنی خواہشیں خود پوری نہیں کرتے
ان کی خواہشیں بچوں سے جڑی ہوتی ہیں،
(اتنے سالوں سے پالا ہے ،کیا مجھ پر اس کا حق نہیں کہ اپنی مرضی کی بہو لاؤں یا مرضی کا داماد چنوں)💔🗣️🌚
اپنی زندگی کا فیصلہ خود نہیں کرتے
(ان کے والدین نے کیا ہوتا ہے)
اس لیے بچوں کی زندگی کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں،
انہیں اپنے سٹینڈرڈ کی بہو چاہیے ہوتی ،یا پسند کا داماد چاہیے ہوتا۔۔بچوں کی پسند سے فرق نہیں پڑتا

یہ چین یونہی چلتی رہے گی۔۔۔اور کسی کی زندگی کی ڈور اس کے ہاتھ میں نہیں ہو گی۔یہ جعلی رسیاں بنتی رہیں گی،ٹوٹتی رہیں گے۔
مگر ہم "حبل اللہ" کو نہیں تھامیں گے،
کیونکہ اسے تھامنے کے لیے بہت سی چیزیں چھوڑنی ہوں گی۔
جیسا کہ "معاشرہ کی فرسودہ روایات" جو ہماری روحوں کو تباہ کر چکی ہیں۔

تحریر کو صدقہ جاری ہے اور الله کی رضا کے نیت سے اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کیجئے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے

14/08/2023

"Unlock the beauty and wisdom of the Quran with Al Huda Online Quran Academy! 📖✨ Offering comprehensive services to nurture your spiritual journey: 🌟 Master Nazra Quran with Tajweed for fluent recitation. 🌟 Nuraini Qaida with Tajweed to build strong foundational skills. 🌟 Hafz Quran with Tajweed to commit the Quran to heart. 🌟 Learn the essence of Namaz to deepen your connection with Allah. 🌟 Discover Tafsir to truly understand the profound meanings. 🌟 Immerse yourself in the power of prayers. Join us today to embark on a transformative learning experience. Enroll now at Al Huda Online Quran Academy!"

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Lahore