Ataleeq Academy

Ataleeq Academy The first step to success
We impart knowledge to come true your dreams by coaching classes UpTo Inter

28/07/2025

جو بچے 10 میں پاس ہیں حاضر ہوں اور الحمداللہ لکھیں

25/07/2025

*📘میٹرک سپلی / امپروومنٹ / ری چیکنگ – سوال و جواب📕*

*سوال 1: جو سپلی آئی ہے، اس کے پیپر کب ہوں گے؟*
جواب:داخلہ بھیجنے کی آخری تاریخ 8 اگست ہے اور ممکنہ طور پر اس کے 40 دن بعد پیپر ہونگے...

*سوال 2: کیا دو یا دو سے زیادہ مضامین میں سپلی ہونے والے سٹوڈنٹس کو فیل تصور کیا جائے گا؟*
جواب: جی نہیں ، اگر آپ کو دو یا زیادہ مضامین میں سپلی آئی ہے تو آپ کی ایڈمیشن سپلیمنٹری میں جاسکتا ہے

*سوال 3: کیا ابھی امپروومنٹ دینی ضروری ہے یا اگلے سال بھی دی جا سکتی ہے؟*
جواب: امپروومنٹ آپ دو سال تک کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ اسی سال ہی دیں۔

*سوال 4: اگر امپروومنٹ کے پیپرز میں نمبر کم آ جائیں تو کیا ہوگا؟*
جواب: آپ کا پرانا رزلٹ برقرار رہے گا، کم نمبر والے رزلٹ کو لاگو نہیں کیا جائے گا۔

*سوال 5: دسویں جماعت میں سپلی یا امپروومنٹ والے مضامین کے ساتھ پریکٹیکل بھی دینا پڑتا ہے؟*
جواب: اگر صرف سپلی دی جا رہی ہے تو پہلے والے پریکٹیکل نمبر ہی شمار کیے جاتے ہیں۔
البتہ اگر آپ پریکٹیکل میں بھی امپروومنٹ چاہتے ہیں تو فارم میں اسے بھی منتخب کرنا ہوگا۔

*سوال 6: پیپرز کی ری چیکنگ کیسے ہوتی ہے؟*
جواب: ری چیکنگ کے لیے رزلٹ کے 15 دن کے اندر متعلقہ بورڈ میں درخواست دینی ہوتی ہے۔ اس میں
جوابات کی کاؤنٹنگ چیک ہوتی ہے
دیکھا جاتا ہے کہ کوئی سوال چیک ہونے سے رہ تو نہیں گیا
معروضی نمبر شامل کیے گئے یا نہیں

*سوال 7: کیا ری چیکنگ کروانے کا فائدہ ہوتا ہے؟*
جواب: میرے تجربے کے مطابق 98 فیصد کیسز میں نمبر نہیں بڑھتے۔
فقط 1 سے 2 فیصد میں فرق آتا ہے۔
(نوٹ: نمبر بڑھنے کی صورت میں ری چیکنگ فیس واپس مل جاتی ہے)

*سوال 8: اگر کسی مضمون میں اسٹار لگا ہو تو اس کا کیا مطلب ہے؟*
جواب: اس کا مطلب ہے کہ آپ کو رعایتی نمبر دے کر پاس کیا گیا ہے۔
آپ کی سند جاری ہو جائے گی، لیکن یہ "امیج" پر اثر ڈال سکتا ہے۔
اگر آپ اسے ختم کرنا چاہتے ہیں تو متعلقہ مضمون کا پیپر دوبارہ دینا ہوگا۔
*سوال 9: سپلی یا امپروومنٹ کا فارم کیسے جمع کروایا جائے؟*
جواب:
1. متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کریں
2. مکمل کر کے انگوٹھا لگائیں
3. کسی اسکول/کالج کے ہیڈ سے تصدیق کروائیں
4. بینک میں فیس جمع کر کے اصل رسید فارم پر چسپاں کریں
5. فارم بورڈ میں جمع کروائیں

📌 *نوٹ: پنجاب بورڈز نے پیپرز کی ری چیکنگ کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے*
📅 امیدوار 8 اگست تک درخواست دے سکتے ہیں۔

25/07/2025

Announcement

*Matric Second Annual Exams 2025 (Supply) – Admission & Fee Schedule | All Punjab BISE Boards*

*بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن* نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کے لیے داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

امیدوار درج ذیل تاریخوں تک داخلہ جمع کروا سکتے ہیں:
🔴 *سنگل فیس کے ساتھ:* 7 اگست 2025
🔴 *دوگنا فیس کے ساتھ:* 11 اگست 2025
🔴 *تین گنا فیس کے ساتھ:* 15 اگست 2025

*امتحانات کا آغاز:* 10 ستمبر 2025 (بروز بدھ)

*نوٹ:*
یہ شیڈول پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز (لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال) پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

23/07/2025
میٹرک سائنس و آرٹس کے لیے نہم میں ایک ہی ریاضی کی کتاب پڑھائی جائے گی۔ ماضی کی طرح سائنس و آرٹس کے لیے الگ الگ کتاب نہیں...
19/07/2025

میٹرک سائنس و آرٹس کے لیے نہم میں ایک ہی ریاضی کی کتاب پڑھائی جائے گی۔ ماضی کی طرح سائنس و آرٹس کے لیے الگ الگ کتاب نہیں ہوگی۔

18/07/2025

*📢 BISE Results 2025 – Official Announcement*

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) نے سال 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ طلباء اور طالبات جو اپنے رزلٹس کے منتظر تھے، ان کے لیے یہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے:

*📌 10th Class (میٹرک پارٹ 2)*
📅 نتیجہ جاری ہونے کی تاریخ: 24 جولائی 2025

*📌 9th Class (میٹرک پارٹ 1)*
📅 نتیجہ جاری ہونے کی تاریخ: 16 اگست 2025

*📌 2nd Year (انٹر پارٹ 2)*
📅 نتیجہ جاری ہونے کی تاریخ: 4 ستمبر 2025

*📌 1st Year (انٹر پارٹ 1)*
📅 نتیجہ جاری ہونے کی تاریخ: 10 اکتوبر 2025

Address

Lahore
54700

Opening Hours

Monday 16:00 - 20:00
Tuesday 16:00 - 20:00
Wednesday 16:00 - 20:00
Thursday 16:00 - 20:00
Friday 16:00 - 20:00
Saturday 16:00 - 20:00

Telephone

+923233649490

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ataleeq Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Ataleeq Academy:

Shortcuts

Share

Category