13/07/2025
بے شک 💚💛
it is a Islamic page.
13/07/2025
بے شک 💚💛
13/07/2025
Ya Allah, I'm tired, make me stronger.
13/07/2025
Trust in Allah
15/12/2023
"اللہ اور اُس کے فرشتے نبیﷺ پر درود بھیجتے ہیں؛ اے ایمان والو! تم بھی آپﷺ پر درود و سلام بھیجو!"
(سورہ الاحزاب : 56)
نبیﷺ نے فرمایا:
"مجھ پر درود پڑھو؛ اور خُوب کوشش سے دعاء کرو؛ اور کہو:
«اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ»
(سنن نسائی : 1293)
"رسول اللہﷺ پہ کثرت سے درود؛ تمام غموں سے نجات اور گناہوں کی بخشش کا سبب ہے!"
(جامع ترمذی : 2457)
نبیﷺ نے فرمایا:
"مجھ پر درود بھیجو؛ کیونکہ تمہارا مجھ پر درود بھیجنا تمہارے لیے پاکیزگی کا باعث ہے!"
(السلسلة الصحيحة : 3268)
نبیﷺ نے فرمایا:
" جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے؛ اللہ اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، اُس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے، اور اُس کے دس درجات بلند کردیتا ہے!"
(صحیح الجامع : 6359)
"اللہ کے بندو! اپنے حبیبﷺ پر درود کو لازم پکڑو؛ کیونکہ جب اللہ بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے، تو اُس کی زبان پر درود کو جاری و ساری کر دیتا ہے!"
امام ابن الجوزي رحمه الله
(بستان الواعظين : 300/1)
"جو یہ چاہتا ہے، کہ اُسے شرح صدر نصیب ہو، گناہوں کی بخشش عطاء ہو، کرب و الم سے نجات حاصل ہو، اور پریشانیوں کے بادل چھٹ جائیں؛ اُسے چاہیے کہ کثرت سے نبیﷺ پر درود پڑھا کرے!"
امام ابن القیم رحمه الله
(الفوائد)
"اگر کوئی شخص اپنے سانسوں کی تعداد کے برابر بھی آپﷺ پر درود پڑھتا رہے؛ تو وہ آپﷺ کا حق اَدا کرسکتا ہے، نہ آپﷺ کی نعمت کا قرض چکا سکتا ہے!"
امام ابنِ القيم رحمه الله
(جِلاءُ الأفهام : 462)
"اے میرے بھائی! رسول اللہﷺ پر درود و سلام کثرت سے بھیجو؛ تاکہ آپ کا ایمان زیادہ ہو، اور آپ کے کام میں آسانی ہو!"
شیخ ابن عثیمین رحمه الله
(شرح رياض الصالحين : 471/5)
نبیﷺ نے فرمایا:
"میری اُمت میں سے جو مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجنے والا ہو گا؛ وہ (قیامت کے روز) مقام و منزلت کے اعتبار سے میرے سب سے زیادہ قریب ہوگا!"
(سنن الکبریٰ البيهقي :5791)
نبیﷺ نے فرمایا:
"جمعہ کا دن تمہارے تمام دِنوں میں سب سے افضل دن ہے؛ پس اِس دن تم مجھ پر بکثرت درود بھیجو، اِس لیے کہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے!"
(صحيح الجامع : 2212)
نبیﷺ نے فرمایا:
" جمعے کے دن اور جمعے کی رات مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو؛ پس جو مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجتا ہے، اللہ اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے!"
(صحيح الجامع : 1209)
"نبیﷺ پر درود بھیجنا بابرکت ترین، بہت فضیلت والے اور دین و دنیا کیلئے بہت نفع بخش کاموں میں سے ہے!"
امام سخاوی رحمه الله
(القول البديع : 109)
نبیﷺ نے فرمایا:
"جو شخص مجھ پر درود بھیجتا ہے، اور کہتا ہے، کہ یااللہ! نبیﷺ کو روز قیامت مقام مقرب پر فائز فرما؛ اُس کیلئے میری شفاعت واجب ہوجاتی ہے!"
(المسند احمد بن حنبل :16991)
نبیﷺ نے فرمایا:
"اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو؛ جِس کے پاس میرا ذکر کیا جائے، اور وہ شخص مجھ پر درود نہ بھیجے!"
(سنن ترمذی : 3545)
نبیﷺ نے فرمایا:
"جو شخص مجھ پر درود بھیجنا بُھول جائے؛ وہ جنت کے راستے سے ہٹ گیا!"
(صحیح الجامع : 6568)
اللهم صل وسلم على نبينا محمد
🥀🌸🌺
…
.
.
.
.
.
درود ابراہیمی
خود بھی سنیں اور شیئر بھی کریں اور ہمارا پیج لائک اور شیئر کرنا نہ بھولیں۔
شکریہ
08/12/2023
کسی کے عیبوں کے پیچھے مت پڑو