e-Student.pk

e-Student.pk

Share

a Single platform for all student problems

A Gateway to Advance Quality Education along-with Training for Life Manners in Advance Social Life as per Islamic Values.

17/01/2026

پنجاب کے سرکاری کالجز میں طلباء کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 22 جنوری سے پیرنٹ ٹیچر میٹنگ (PTM) لازمی کر دی گئی ہے۔ میٹنگ میں والدین کو دسمبر ٹیسٹ کے نتائج اور طلباء کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، پوزیشن ہولڈرز کو سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ کالجز کی تصویری رپورٹ ڈی پی آئی کالجز کو جمع کروانا لازمی ہے، جبکہ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور فوکل پرسنز کی بھی شرکت ضروری ہوگی۔

15/01/2026

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پنجاب نے 2026 کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات 5 مئی جبکہ پارٹ 1 کے امتحانات 24 مئی 2026 سے شروع ہوں گے۔

10/01/2026

پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئی

اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

فیصلہ موسم کی شدت، طلباء کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

05/01/2026

پنجاب بورڈز کے مطابق 10ویں جماعت کے امتحانات 3 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے، جبکہ 9ویں کے امتحانات مارچ کے وسط/آخر میں متوقع ہیں۔ اسی طرح 12ویں کے امتحانات 5 مئی 2026 سے شروع ہوں گے اور 11ویں کے امتحانات عموماً 12ویں کے بعد مئی کے آخر یا جون 2026 میں متوقع ہیں۔ حتمی تاریخیں ہر بورڈ کی آفیشل ویب سائیٹ پر جاری ہوں گی۔
امزید تفصیلات کے ہماری ویب سائیٹ وزٹ کیجئے

30/12/2025

آٹھویں بورڈ کا امتحان 5 مارچ 2026 سے لیا جائے گا
Rana Sikandar Hayat

14/12/2025

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 11 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔

09/12/2025

پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لیے کیمرے نصب کرنے کا حکم

30/11/2025

اپنے اردگرد میٹرک پاس بچوں کو مطلع کریں سپارکو میں تین سالہ ڈپلومہ بنا فیس، بمع فری ہاسٹل میں رہائش اور فری میس ( فری کھانا پینا) سپارکو کے خرچ پر داخلہ کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے
ڈپلومہ مکمل کرنے پر کنفرم سرکاری جاب سب انجینئر کی دی جائے گی

ڈپلومہ میں پوزیشن ہولڈرز فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں کو بی ای بھی سرکاری خرچ پر کرائی جائے گی
30 نومبر آخری تاریخ ہے مستحق بچوں اور بچیوں کو لازمی اطلاع دیں.

23/11/2025

Matric exams will begin on March 3, 2026, while intermediate board examinations will start on May 5.

Photos from e-Student.pk's post 18/11/2025

سال2026-2027 میں مندرجہ ذیل کتب میں تبدیلی ہونے جا رہی ہے۔

30/10/2025

📍 پنجاب بورڈز سال 2026 کے لئے نہم و دہم کا داخلہ شیڈول 📢

🔗 ایڈمیشن فارم جمع کروانے کی آخری تاریخیں:
✅ سنگل فیس کے ساتھ: 4 نومبر تا 27 نومبر 2025
✅ ڈبل فیس کے ساتھ: 28 نومبر تا 11 دسمبر 2025
✅ ٹرپل فیس کے ساتھ: 12 دسمبر تا 24 دسمبر 2025

📘 امتحانات کا آغاز: 3 مارچ 2026 سے ہوگا۔

📚 طلباء سے گزارش ہے کہ وقت پر داخلہ جمع کروائیں تاکہ کسی اضافی فیس سے بچا جا سکے۔

26/09/2025

آپ اس سے متعلق کیا کہیں گے ؟
کیا ایسا ہمارے ملک میں بھی ہونا چاہیے ؟
🇯🇵

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Lahore

Opening Hours

09:00 - 17:00