25/10/2025
online Quran.o.hadees read
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from online Quran.o.hadees read, Educational consultant, Lahore.
25/10/2025
آج دن میں تحریک سے وابستہ کچھ لوگوں سے بات ہوئی ، اُن سے کچھ سوال پوچھے ، جوابات سنے اور پھر کافی چیزیں خود بھی تلاش کیں ۔ اب سوچنے بیٹھا ہوں تو ذھن اسی طرف جا رہا ہے کہ یہ ظلم و ستم اچانک نہیں ہوا ، پہلے سے طے شدہ تھا اور یہی سب سے افسوسناک بات ہے
سوال : ہم واقعی جاننا چاہتے ہیں کہ سرزمینِ مقدس میں پچھلے دو سالوں سے جاری صورتحال میں آپ لوگوں کی جماعت کا رویہ کیا تھا؟ اگر پچھلے دو سال کچھ نہیں کیا تو اب کیا کرنے نکلے ہیں؟
جواب : اس پر مجھے کافی تفصیل فراہم کی گئی کہ پچھلے دو سالوں میں ہم نے متعدد احتجاج کئے ہیں ۔ 13 اکتوبر 2023 ، 5 نومبر 2023 اور 21 نومبر 2023 میں احتجاج کے دوران لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ہے جن میں سے ایک احتجاج میں خود سیدنا اسماعیل ہ-ن-یہ نے ٹیلیفونک خطاب بھی کیا تھا ۔ پھر جولائی 2024 میں ہم نے دوبارہ احتجاج شروع کئے اور یہ فیض آباد میں دھرنا کی شکل اختیار گئے ۔ ہمارا حکومت سے معاہدہ ہوا جس میں سرکاری سطح پر بائیکاٹ کی شرط اور ایک ٹن امدادی سامان بھیجنے پر اتفاق ہوا ۔ 2025 کی ابتداء میں ہمارا ایک اور احتجاج تھا جس سے قبل ہی حکومت سے معاہدہ ہوا ، اس پر وزیر داخلہ کے دستخط موجود ہیں جس کی اہم شرط یہ تھی کہ دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ فورا رابطہ کیا جائے گا اور اسلامی ممالک اس ظلم کو روکنے میں مشترکہ کوشش کریں ۔ مزید امدادی سلسلہ ہماری جماعت کے جانب سے اس عرصے میں مسلسل جاری رہا ہے ۔ عام لوگوں کو یہ سب باتیں معلوم نہیں کیونکہ ہمیں میڈیا کی جانب سے کوئی کوریج نہیں دی جاتی(ان سب چیزوں کے ثبوت موجود ہیں اور امداد والی بات کا مجھے پہلے سے اندازہ تھا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کافی مہینے پہلے ایک غ-زہ کی بہن کو مدد کی ضرورت تھی اور ہمارے لئے تب ان کی مدد مشکل تھی تو میں نے الخدمت اور ان سے رابطے کی کوشش کی تھی کہ اُن کی مدد کر دیں)
سوال : اگر امن معاہدہ ہو چکا ہے تو آپ لوگوں کے احتجاج کی ضرورت کیا ہے؟
جواب : ہم نے معاہدے سے قبل ہی اس احتجاج کا اعلان کیا تھا اور یہ محض ایک یکجہتی مارچ تھا(خیر جو انٹرنیشنل میڈیا پر نظر رکھتا ہے اسے بخوبی معلوم ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں امن معاہدے کے بعد بھی مظاہرے بدستور جاری ہیں )
سوال : کیا آپ لوگوں نے اپنے احتجاج کیلئے اجازت لی تھی؟
جواب : چھ اکتوبر کو ہماری درخواست منظور ہوئی کہ ہم پرامن احتجاج کر سکتے ہیں ، اس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے دستخط ہیں(اس درخواست کی تصویر موجود ہے) ۔ پھر احتجاج سے دو روز قبل ہی ہماری گرفتاریاں شروع کر دی گئیں اور لوگوں کو شہید کیا گیا ۔ (یہاں ہمارا سوال ہے اگر آپ کو احتجاج نا منظور تھا تو اجازت کیوں دی؟اگر "غلطی" سے اجازت دی تھی تو کیا اس کے بعد انہیں کوئی نوٹیفیکیشن بھیجا کہ آپ لوگ احتجاج نہیں کر سکتے اور انہوں نے انکار کر دیا؟پھر کس بناء پر اور کس قانون کی خلاف ورزی پر انہیں شہید کیا اور گرفتار کیا؟)
سوال : کیا آپ لوگوں کی جانب سے مذاکرات کیلئے کوئی کوشش کی گئی؟
جواب : ہم حکومت سے مزاکرات ہی چاہتے تھے ، مذاکرات کی ابتداء ہوتے ہی مارچ مریدکے میں رک گیا تھا لیکن اس کے بعد حکومت نے رابطہ بند کیا اور اچانک صبح آپریشن شروع کر دیا ۔ جماعت کی قیادت حکومت کے پاس مذاکرات کیلئے خود گئی لیکن انہیں گرفتار کر لیا گیا(سوال یہ ہے کہ اگر وہ لوگ مذاکرات چاہتے تھے تو پھر آپریشن کیوں شروع کیا گیا؟عام شہریوں پر ظلم کر کے کسے خوش کرنا چاہتے ہیں؟)
اس سب میں انسان بیس مرتبہ غور کر لے ، ایک ہی طرف سے ظلم ہوا ہے اور صاحبان اقتدار ہی کا قصور ہے ۔ الله تعالیٰ مسلمانوں پر رحم فرمائیں اور کافی ہو جائیں آمین
سنان علی
ل۔ب۔ک اقصی مارچ
خدارا اپنے بچوں کا خون بہانہ بند کیا حائے
میں اپنے مقتدر حلقوں سے گزارش کرتا ہوں۔
حرکت کریں 🙏🙏🙏🙏🙏
فضائل اہل بیت
حیدر کرار حضرت سیدنا علی ابن ابی طالب رضى اللہ عنہ کا شمار عشرہ مبشرہ میں ہوتا ہے ۔ آپ کے فضائل و مناقب بے شمار ہیں۔ حضور نبی کریم صلی الله عليه وسلم سے محبت بھی ہے مثال ہے۔ حضور نبی کریم صلی الله عليه وسلم نے ایک موقع پر فرمایا۔ اللہ عزوجل نے مجھے چار آدمیوں سے محبت کا حکم دیا ہے جن میں سے ایک علی رضى اللہُ عنہ ہیں
بسم اللہ الرحمن الرحیم
القران۔۔۔۔۔
اور جب ان میں سے کسی کو بیٹی ہونے کی خوشخبری سنائی جاتی ہے تو دن بھر اسکا منہ کالا رہتا ہے اور وہ غصہ کھاتا ہے لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے اس بشارت کی برائی کے سبب کیا اسے ذلت کے ساتھ رکھے گا یا اسے مٹی میں دبا دے گا ارے بہت ہی برا حکم لگاتے ہیں
سورۃ النحل آیت نمبر ۵۸/۵۹
بیٹی پیدائش پر رنجیدہ ہونا کفار کا طریقہ رہا ہے ایمان والوں کا نہیں۔۔۔۔
**ضروریات پوری ہو سکتی ہے مگر خواہشات نہیں**
اے اللہ ہماری ضروریات کو پورا فرما
آمین
ہماری ہدایت کے لیئے قرآن کافی ہے
Online read Quran
online Quran.o.hadees read Educational consultant
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Lahore