شعور و آگاہی

شعور و آگاہی اس پیج کا مقصد جماعت شیخ الہند کے افراد کا تعارف اور انکی فکر کے خدوخال نمایاں کرنا ہے۔

https://youtu.be/TvdoIFcJ2FU?si=F-2XChTSCmUqjzlXشاہ ولی اللہ سیمینار، لاہورامام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی فکر و تعلیمات کے ...
04/09/2026

https://youtu.be/TvdoIFcJ2FU?si=F-2XChTSCmUqjzlX
شاہ ولی اللہ سیمینار، لاہور

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی فکر و تعلیمات کے حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر امجد علی شاکر کا خصوصی خطاب — عصرِ حاضر میں فکرِ ولی اللہی کی معنویت اور ہماری معاشرتی زندگی میں اس کی ضرورت و اہمیت پر اظہارِ خیال۔

Amjad Ali Shakir
Mahmood Ashraf
Abdul Mannan Ambalvi
M. Afzal Khan
Molana Abdulwadood Shahid

شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ سیمینار کا انعقادکپس کالج، کاہنہ، لاہور میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے شاہ ولی اللہ محدث دہلو...
31/08/2026

شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ سیمینار کا انعقاد

کپس کالج، کاہنہ، لاہور میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت مولانا عبد المنان انبالوی صاحب نے کی، جبکہ سرپرستی حضرت مولانا مفتی عبد الحفیظ صاحب نے فرمائی۔

سیمینار میں خصوصی مہمانانِ گرامی کے طور پر جناب پروفیسر ڈاکٹر امجد علی شاکر، مولانا سعید عاکف، مولانا عبد الودود شاہد، بلال احمد میر، محمد افضل خان، قاری امجد سعید، جناب محسن خواجہ، مفتی عبد الرشید علوی، حافظ عرفان حیدر اور مکرمہ اشرف شریک ہوئے۔

اس پروگرام کی ایک نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ سیمینار کے دعوت نامے اور اشتہارات پر کسی بھی شخصیت کا نام نمایاں نہیں کیا گیا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ لوگ کسی فرد یا شخصیت کی نسبت سے نہیں بلکہ موضوع کی اہمیت اور شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ کی فکر سے وابستگی کی بنیاد پر اس اجتماع کا حصہ بنیں۔

اس پروگرام کی تیاری اور کامیابی میں مفتی عبد الحفیظ صاحب، مولانا عبد المنان انبالوی، حافظ محمود اشرف، حافظ ندیم (دارالکتاب)، محمد افضل خان اور مولانا مکرمہ اشرف کی خصوصی کاوشوں، محنت اور بھرپور تعاون کا اہم کردار رہا۔ اسی طرح مقامی جماعت کی مسلسل محنت اور کوششوں کے نتیجے میں پروگرام میں عوام کی غیر معمولی شرکت دیکھنے میں آئی۔

پروگرام کے موقع پر ہال مکمل طور پر پُر تھا، جبکہ ہال کے باہر بھی کثیر تعداد میں عوام موجود تھے۔ عوام کی یہ بھرپور شرکت اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ کی فکر، علمی ورثے اور تجدیدی نظریات سے وابستگی آج بھی معاشرے میں موجود ہے اور اس موضوع پر سنجیدہ علمی گفتگو کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے۔

یہ سیمینار ایک مسلسل علمی سلسلے کی کڑی ہے، جس کا مقصد ایسے اجتماعات اور سیمینارز کے ذریعے فکرِ ولی اللہی، اس فکر سے وابستہ شخصیات، ان کے علمی کام اور ان کے نظریات کو عام کرنا اور نئی نسل کو اس عظیم علمی و فکری ورثے سے روشناس کرانا ہے۔

23/08/2026
16/08/2026
14/08/2026

پروفیسر ڈاکٹر امجد علی شاکر کا انڈیا میں ہونے والے احتجاج کا تبصرہ، ہمیں کن تاریخی اور سماجی عوامل کو پیش نظر رکھنا ہے۔
اس احتجاجی تحریک کو سمجھنے کے لیے،اور اس تحریک کے سماجی تاریخی محرکات کی تفصیل

26/07/2026

مجاہد ملت کے ٹائٹل کا درست انطباق دو شخصیات پر ہے حضرت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی اور مولانا غلام غوث ہزاروی رحمہما اللہ

حضرت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی کی خدمات کا تذکرہ

Amjad Ali Shakir

27/06/2026

جماعت مجاہدین اور ولی اللہی تسلسل کے راہنماؤں میں نواب امیر محمد خان،رحمہ اللہ،والی ٹونک کا تذکرہ اور ان حالات کا تذکرہ جس نے والی ٹونک کو انگریزوں سے صلح پر مجبور کیا۔

15/06/2026

یوٹیوب چینل "رفتار" نے مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور مولانا مودودی کے تقابل پر ایک ویڈیو بنائی ہے،

جس میں حقائق کا جائزہ ایک حد سے زیادہ رومانوی انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس کے باعث تاریخی حقیقت اپنی اصل صورت میں سامنے نہیں آتی۔

مولانا حسین احمد مدنی سامراجیت (Imperialism) کے خلاف جدوجہد کے ایک تسلسل کی نمائندگی کرتے ہیں اور انہوں نے ہر موقع پر عالمی سامراجی عزائم کے خلاف کام کیا، جس کی پاداش میں انہیں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں۔

جبکہ مولانا مودودی کی جماعت نے عالمی طاقتوں کی وظیفہ خواری، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے ظلم کے تحفظ، اور آمریت کی آلہ کاری میں کردار ادا کیا۔

23/05/2026

ہم نے محسوس کیا تھا کہ ہمارے لوگ اپنے محسنین کو بھولتے جا رہے ہیں ، جماعت شاہ ولی اللہ کے تسلسل اور افراد کے تعارف سے نابلد ہوتے جا رہے ہیں۔ سو اس سلسلے کا مقصد ولی اللہی تسلسل کے کے افراد کا تعارف نوجوان کو کروانا۔

حضرت سید احمد شہید ، اور انکی جماعت ، جماعت مجاہدین کا اس خطہ کی آزادی میں کانٹریبیوشن، تفصیلاً تذکرہ ،

13/05/2026

ایران امریکہ تنازعہ
عالمی منظرنامہ ایک نئی کروٹ لے رہا ہے ، اب ریجنل قوتوں کا دور آ رہا ہے۔

گفتگو پروفیسر امجد علی شاکر۔

Address

Urdu Bazar
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شعور و آگاہی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category