Online Quran & Tajwed ul Quran Faqhi Masyal

Online Quran & Tajwed ul Quran Faqhi Masyal

Share

Online Quran Academy
تجوید القرآن. فقہی مسائل... ناظرہ قرآن https://join.skype.com/invite/Xel22XztRXL3

03/12/2022

Online Online Quran & Tajwed ul Quran Faqhi Masyal

Photos from Online Quran & Tajwed ul Quran Faqhi Masyal's post 10/05/2022

Assalamualaikum Guys I am online Quran teacher...if you want to learn holy Quran with proper tajweed and proper pronounciation...we have a reasonable fee...Class will be individual...
Class duration will be 30 min...
5 days in a week classes...
Class on w app
messenger plz

25/04/2022

Online job available comition based no investment what's app contect 0311572395

07/08/2021

*☀بسمﺍﻟﻠَّﻪِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِِﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ☀*
✅ آج کا دن : *ھفتہ*
✅ 27 ذي الحجة 1442ھ
✅ 7 اگست 2021 ء
✅ نسبت روز: آج کا دن *رسول خداصلی اللہ علیہ والہ وسلم* سے منسوب ہے۔
✅ *یا رب العالمین* 💯 مرتبہ۔
✅ *یا غنی* 1060 مرتبہ۔

*🌹👈حرام سے منع کرنے والی 9 قرآنی آیات:*

(۱) . *یتیم کا مال نہ کھاؤ*

وَاٰتُوا الْيَــتٰمٰٓى اَمْوَالَھُمْ وَلَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِيْثَ بِالطَّيِّبِ وَلَا تَاْكُلُوْٓا اَمْوَالَھُمْ اِلٰٓى اَمْوَالِكُمْ اِنَّہٗ كَانَ حُوْبًا كَبِيْرًا (سورہ نساء آیة٢)

اور یتیموں کا مال ان کے حوالے کرو، پاکیزہ مال کو برے مال سے نہ بدلو اور ان کا مال اپنے مال کے ساتھ ملا کر نہ کھایا کرو، ایسا کرنا یقینا بہت بڑا گناہ ہے۔

( ۲) . *مالِ یتیم کے نزدیک بھی مت جانا:*

وَلَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْيَتِيْمِ اِلَّا بِالَّتِيْ ہِىَ اَحْسَنُ حَتّٰي يَبْلُغَ اَشُدَّہٗ۔ (سورہ انعام آية ۱۵۲)

اور یتیم کے مال کے نزدیک نہ جانا مگر ایسے طریقے سے جو (یتیم کے لیے) بہترین ہو یہاں تک کہ وہ اپنے رشد کو پہنچ جائے۔

(۳) . *سود نہ کھاؤ*

لَا تَاْكُلُوا الرِّبٰٓوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَۃً
(سورہ آل عمران أية ١٣٠)

کئی گنا بڑھا چڑھا کر سود نہ کھایا کرو

(۴) . *ناحق مال نہ کھائیں*

وَلَا تَاْكُلُوْٓا اَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ وَتُدْلُوْا بِہَآ اِلَى الْحُكَّامِ لِتَاْكُلُوْا فَرِيْقًا مِّنْ اَمْوَالِ النَّاسِ بِالْاِثْمِ وَاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ (سورة بقرة أية ٢٩)

اور تم آپس میں ایک دوسرے کا مال ناجائز طریقے سے نہ کھاؤ اورنہ ہی اسے حکام کے پاس پیش کرو تاکہ تمہیں دوسروں کے مال کا کچھ حصہ دانستہ طور پر ناجائز طریقے سے کھانے کا موقع میسر آئے۔

(۵) . *مالِ فریب (دھوکہ دہی سے حاصل شدہ مال)*

لَا تَاْكُلُوْٓا اَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ اِلَّآ اَنْ تَكُوْنَ تِجَارَۃً عَنْ تَرَاضٍ مِّنْكُمْ (سوره نساء آیة ٢٩)

تم آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق طریقے سے نہ کھایا کرو مگر یہ کہ آپس کی رضامندی سے تجارت کرو ( تو کوئی حرج نہیں ہے) اور تم اپنے آپ کو ہلاک نہ کرو.

(۶) . *مردار(ایسا جانور مت کھاو جو خدا کے نام پر ذبح نہ کیا گیا ہو)۔*

وَلَاتَاْكُلُوْا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللہِ عَلَيْہِ وَاِنَّہٗ لَفِسْقٌ وَاِنَّ الشَّيٰطِيْنَ لَيُوْحُوْنَ اِلٰٓي اَوْلِيٰۗـــِٕــہِمْ لِيُجَادِلُوْكُمْ وَاِنْ اَطَعْتُمُوْہُمْ اِنَّكُمْ لَمُشْرِكُوْنَ (سورة انعام أية ١٢١)

اور جس (ذبیحہ) پر اللہ کا نام نہیں لیا گیا اسے نہ کھاؤ کیونکہ یہ سنگین گناہ ہے اور شیاطین اپنے دوستوں کو پڑھاتے ہیں کہ وہ تم سے بحث کریں اور اگر تم نے ان کی اطاعت کی تو یقینا تم بھی مشرک بن جاؤ گے۔

(۷) . *جوئے بازی یا ناجائز لین دین کے ذریعہ حاصل شدہ رقم یا مال مت کھائیں*

اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْہُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ
(سورة مائدة أية ٩٠)

شراب اور جوا اور مقدس تھان اور پانسے سب ناپاک شیطانی عمل ہیں پس اس سے پرہیز کرو تاکہ تم نجات حاصل کر سکو۔

(۸) . *مالِ حرام کھانا، آگ کھانے کے متردف ہے.*

اِنَّ الَّذِيْنَ يَاْكُلُوْنَ اَمْوَالَ الْيَتٰمٰى ظُلْمًا اِنَّمَا يَاْكُلُوْنَ فِيْ بُطُوْنِھِمْ نَارًا وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيْرًا (سورة النساء أية ١٠)

جو لوگ ناحق یتیموں کامال کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں بس آگ بھرتے ہیں اور وہ جلد ہی جہنم کی بھڑکتی آگ میں تپائے جائیں گے۔

(۹) . *جو مال ہم نے خدا کی راہ میں دینا ہے اور ہم اسے نہیں دیتے وہ گرم کر کے قیامت کے دن جسم پر ڈال دیا جائے گا۔*

يَّوْمَ يُحْمٰي عَلَيْہَا فِيْ نَارِ جَہَنَّمَ فَتُكْوٰي بِہَا جِبَاہُہُمْ وَجُنُوْبُہُمْ وَظُہُوْرُہُمْ ہٰذَا مَا كَنَزْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ فَذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُوْنَ (سورة التوبة أية ٣٥)

جس روز وہ مال آتش جہنم میں تپایا جائے گا اور اسی سے ان کی پیشانیاں اور پہلو اور پشتیں داغی جائیں گی (اور ان سے کہا جائے گا) یہ ہے وہ مال جو تم نے اپنے لیے ذخیرہ کر رکھا تھا، لہٰذا اب اسے چکھو جسے تم جمع کیا کرتے تھے۔

*☀ ہفتہ کے دن کی دعا ☀*

*بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیم*

🌻 شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

🌻 بِسْمِ اللهِ کَلِمَةِ الْمُعْتَصِمِینَ، وَمَقالَةِ الْمُتَحَرِّزِینَ، وَأَعُوذُ بِاللهِ
تَعَالی مِنْ جَوْرِ الْجَائِرِینَ،

🌻 اللہ کے نام سے جو گناہوں سے پاک افراد کے ورد زبان ہے اور پرہیز گاروں کا ذکر دائمی ہے اور اللہ تعالی کی پناہ مانگتا ہوں ظالموں کے ظلم سے

🌻 وَکَیْدِ الْحَاسِدِینَ، وَبَغیِ الظَّالِمِینَ، وَأَحْمَدُہُ فَوْقَ حَمْدِ

🌻 اور حاسدوں کے مکر سے اور ظالموں کی بغاوت سے اور میں اسکی حمد کرتا ہوں تمام حمد کرنے والوں سے بلند

🌻 الْحَامِدِینَ۔اَللّٰھُمَّ أَنْتَ الْواحِدُ بِلَاشَرِیکٍ وَالْمَلِکُ بِلاَ تَمْلِیکٍ لاَ تُضَادُّ

🌻 خدایا تو ایک ہے جس کا کوئی شریک نہیں وہ بادشاہ ہے جو دنیا کی ملکیت سے بے نیاز ہے تیرے فرمان میں ضد نہیں کی جاتی ہے

🌻 فِی حُکْمِکَ وَلاَ تُنَازَعُ فِی مُلْکِکَ، أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ

🌻 اور تیری سلطنت میں نزاع نہیں کیا جاتا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ اپنے بندہ اور رسول محمد (ص) پر درود بھیج

🌻 عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ، وَأَنْ تُوزِعَنِی مِن شُکْرِ نُعْمَاکَ مَا تَبْلُغُ بِی غَایَةَ

🌻 اور مجھکو اپنی نعمت کا شکر اسطرح سکھا کہ تیری خوشنودی کی انتھا کو پا لوں

🌻 رِضَاکَ، وَأَنْ تُعِینَنِی عَلَی طَاعَتِکَ وَلُزُومِ عِبَادَتِکَ وَاسْتِحْقَاقِ
مَثُوبَتِکَ بِلُطْفِ عِنَایَتِکَ،

🌻 اور اپنی اطاعت پر میری مدد کر اور اپنی عبادت کی ملازمت اور اپنے ثواب کے استحقاق پر اپنے لطف و عنایت سے مدد کر

🌻 وَتَرْحَمَنِی بِصَدِّی عَنْ مَعَاصِیکَ مَا أَحْیَیْتَنِی وَتُوَفِّقَنِی لِمَا یَنْفَعُنِی مَا أَبْقَیْتَنِی، وَأَنْ تَشْرَحَ

🌻 اور مجھ پر رحم کراپنی نا فرمانی سے روکتے ہوئے جب تک تو مجھے زندہ رکھے اور مجھے میرے فائدہ کی چیز کی توفیق دے جب تک تو مجھے باقی رکھے

🌻 بِکِتَابِکَ صَدْرِی،وَتَحُطَّ بِتِلاوَتِہِ وِزْرِی، وَتَمْنَحَنِی السَّلاَمَةَ فِی دِینِی وَنَفْسِی، وَلاَ تُوحِشَ بِی

🌻 اور اپنی کتاب کے ذریعہ میرے سینے کو کشادہ کر دے اور اسکی تلاوت کے ذریعہ میرے گناہ کے بوجھ کو کم کر دے اور میرے دین اور نفس کو سلامتی عطا کر

🌻 أَھْلَ أُنْسِیوَتُتِمَّ إِحْسَانَکَ فِیَما بَقِیَ مِنْ عُمْرِی کَمَا أَحْسَنْتَ فِیَما
مَضَی مِنْہُ، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔

🌻 اور مانوس لوگوں کو مجھ سے وحشت زدہ نہ کر اور اپنے احسان کو مکمل کر میری بقیہ زندگی میں جیساکہ تو نے میری گذشتہ زندگی احسان کیا ہے اے سب سے بڑے رحم کرنے والے۔

*☀ ہفتہ کے دن کی زیارت*

🌺 أَشْھَدُ أَنْ لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَھُ لاَ شَرِیکَ

🌺 میں گواہی دیتا ہوں کہ سوائے اللہ کے کوئی خدا نہیں وہ اکیلا ہے اسکا کوئی شریک نہیں

🌺 لَہُ، وَأَشْھَدُ أَ نَّکَ رَسُولُہُ وَأَنَّکَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَأَشْھَدُ أَ نَّکَ قَدْ

🌺 اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں اور آپ محمد ابن عبداللہ ہیں

🌺 بَلَّغْتَ رِسالاتِ رَبِّکَ، وَنَصَحْتَ لاِمَّتِکَ وَجَاھَدْتَ فِی سَبِیلِ اللهِ

🌺 اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اپنے رب کے پیغام کو پہنچا دیا ہے اور آپ نے اپنی امت کو وعظ کیا اور حکمت اور موعظہ حسنہ کے ذریعہ اللہ کی راہ میں جہاد کیا

🌺 بِالْحِکْمَةِ وَالمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِوَأَدَّیْتَ الَّذِی عَلَیْکَ مِنَ الْحَقِّ وَأَ نَّکَ

🌺 اور اس حق کو ادا کر دیا جو آپ کے اوپر تھا اور آپ نے

🌺 قَدْ رَؤُفْتَ بِالْمُؤْمِنِینَ،وَغَلَظْتَ عَلَی الْکَافِرِینَ، وَعَبَدْتَ اللهَ

🌺 مومنین کے ساتھ مہربانی کی اور کافروں پر سختی کی اور خلوص کے ساتھ اللہ کی عبادت کی

🌺 مُخْلِصاً حَتَّی أَتیکَ الْیَقِینُ، فَبَلَغَ اللهُ بِکَ أَشْرَفَ مَحَلِّ الْمُکَرَّمِینَ،

🌺 یہاں تک کہ آپ کو موت آگئی۔ پس خدا نے آپ کو مقربین کے افضل ترین مقام تک پہنچا دیا

🌺 الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی اسْتَنْقَذَنا بِکَ مِنَ الشِّرْکِ وَالضَّلالِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی

🌺 حمد بس خدا کے لئے ہے جس نے آپ کے ذریعہ ہم کو شرک اور گمراہی سے نکالا خدایا درود بھیج محمد وآل محمد(ع)پر

🌺 مُحَمَّدٍ وَ آلِہِ وَاجْعَلْ صَلَوَاتِکَ وَصَلَوَاتِ مَلائِکَتِکَ وَأَنْبِیائِکَ

🌺 اور اپنی صلوات اور اپنے ملائکہ اور انبیاء ومرسلین اور تمام اپنے مخلص بندوں

🌺 وَالْمُرْسَلِینَ وَعِبَادِکَ الصَّالِحِینَ وَأَھْلِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرَضِینَ وَمَنْ

🌺 اور آسمان وزمین کے رہنے والوں کی صلوات انکے لئے قرار دے جو تیری تسبیح کرتا ہے

🌺 سَبَّحَ لَکَ یَا رَبَّ الْعَالَمِینَ مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالاْخِرِینَ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ

🌺 اے اولین و آخرین کے رب اپنی صلوات قرار دے محمد اپنے بندہ

🌺 وَرَسُولِکَ وَنَبِیِّکَ وَأَمِینِکَ وَنَجِیبِکَ وَحَبِیبِکَ وَصَفِیِّکَ وَصِفْوَتِکَ

🌺 اور رسول، نبی، امانت دار ، اپنے برگزیدہ، اپنے منتخب،اپنے حبیب،

🌺 وَخَاصَّتِکَ وَخَالِصَتِکَ، وَخِیَرَتِکَ مِنْ خَلْقِکَ، وَأَعْطِہِ الْفَضْلَ

🌺 اور اپنے خاص، وخالص، اور اپنی مخلوق میں سے بہترین پر اور انہیں عطا کر

🌺 وَالْفَضِیلَةَوَالْوَسِیلَةَ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِیعَةَ، وَابْعَثْہُ مَقاماً مَحْمُوداً
🌺 بزرگی،فضیلت،اور مقام وساطت اور بلند مرتبہ اور انہیں مقام محمود پر لے جا،
🌺 یَغْبِطُہُ بِہِ الْاَوَّلُونَ وَالاْخِرُونَ اَللّٰھُمَّ إِنَّکَ قُلْتَ وَلَوْأَنَّھُمْ إِذْ ظَلَمُوا
🌺 جس پر اولین و آخرین رشک کرتے ہوں خدایا تو نے کہا ہے اے رسول اگر یہ لوگ ظلم کر کے بھی تمہارے پاس
🌺 أَنْفُسَھُمْ جَائُوکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَھُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّاباً رَحِیماً، إِلھِی فَقَدْ أَتَیْتُ
🌺 اللہ سے استغفار کرتے ہوئے آئیں اور رسول انہیں بخش دے تو وہ خدا کو بہترین توبہ قبول کرنے والا اور رحیم پائیں گے،
🌺 نَبِیَّکَ مُسْتَغْفِراً تَائِباً مِنْ ذُ نُوبِی، فَصَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِہِ وَاغْفِرْہا
🌺 خدایا تیرے نبی کی بارگاہ میں گناہوں سے توبہ و استغفار کرتا ہوا آیا ہوں،تو درود بھیج محمد وآل محمد( ص)پراور میرے گناہوں کو معاف کر دے،
🌺 لِی،یَا سَیِّدَنا أَتَوَجَّہُ بِکَ وَبِأَھْلِ بَیْتِکَ إِلَی اللهِ تَعَالی رَبِّکَ وَرَبِّی لِیَغْفِرَ لِی
🌺 اےمیرے سردار میں آپ کے اور آپکے اہل بیت کے وسیلہ سے خدا کی بارگاہ کی جانب متوجہ ہوا ہوں جو آپ کا اور میرارب ہے تاکہ وہ مجھے بخش دے

🌺 پھر تین مرتبہ کہیں:

🌺 إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُونَ
🌺 ہم اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ جائیں گے
🌺 پھر کہیں:
🌺 أُصِبْنا بِکَ یَا حَبِیبَ قُلُوبِنا، فَمَا أَعْظَمَ الْمُصِیبَةَ بِکَ حَیْثُ انْقَطَعَ
🌺 اے ہمارے دلوں کے محبوب ہم نے آپ کی وجہ سے مصیبت دیکھی تو آپ کی مصیبت کتنی عظیم مصیبت ہے
🌺 عَنَّا الْوَحْیُ وَحَیْثُ فَقَدْنَاکَ فَإِنَّا لِلّٰہِ وَ إِنَّا إِلَیْہِ راجِعُونَ۔ یَا سَیِّدَنا یَا
🌺 جبکہ مجھ سے وحی منقطع ہو اور اب ہم آپ کے فراق میں مبتلا ہیں پس میں اللہ کے لئے ہوں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والا ہوں،
🌺 رَسُولَ اللهِ صَلَوَاتُ اللهِ عَلَیْکَ وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ الطَّاھِرِینَ، ہذَا یَوْمُ
🌺 اے میرے سردار اے اللہ کے رسول، اللہ کا درود ہو آپ پر اور آپ کے اہل بیت طاہرین پر یہ ہفتہ کا دن۔

*اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ*

*🔵💥 راہ روشن💥🔵*

05/08/2021

💐☀️صبح کا آغاز سلام 14معصوم علیہ السلام سےشروع کریں☀️💐
💐✨بسْمِﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ✨ 💐
📣ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﻋﻠﯿﮏَ ﯾﺎ ﺭﺳﻮﻝَ ﺍﻟﻠﻪ☀️🌹
📣ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﻋﻠﯿﮏَ ﯾﺎ ﺍﻣﯿﺮَﺍﻟﻤﺆﻣﻨﯿﻦ☀️🌷
📣ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﻋﻠﯿﮏِ ﯾﺎ ﻓﺎﻃﻤﺔُ ﺍﻟﺰﻫﺮﺍﺀ☀️🌹
📣ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﻋﻠﯿﮏَ ﯾﺎﺣﺴﻦَ ﺑﻦَ ﻋﻠﯽٍ ﻥِﺍﻟﻤﺠﺘﺒﯽ☀️🌷
📣ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﻋﻠﯿﮏَ ﯾﺎ ﺣﺴﯿﻦَ ﺑﻦَ ﻋﻠﯽٍ ﺳﯿﺪَ ﺍﻟﺸﻬﺪﺍﺀ☀️🌹
📣ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﻋﻠﯿﮏَ ﯾﺎ ﻋﻠﯽَّ ﺑﻦَ ﺍﻟﺤﺴﯿﻦِ ﺯﯾﻦَ ﺍﻟﻌﺎﺑﺪﯾﻦ☀️🌷
📣ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﻋﻠﯿﮏَ ﯾﺎ ﻣﺤﻤﺪَ ﺑﻦَ ﻋﻠﯽٍ ﻥِ ﺍﻟﺒﺎﻗﺮ☀️🌹
📣ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﻋﻠﯿﮏَ ﯾﺎ ﺟﻌﻔﺮَ ﺑﻦَ ﻣﺤﻤﺪٍ ﻥِ ﺍﻟﺼﺎﺩﻕ☀️🌷
📣ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﻋﻠﯿﮏَ ﯾﺎ ﻣﻮﺳﯽ ﺑﻦَ ﺟﻌﻔﺮٍ ﻥِ ﺍﻟﮑﺎﻇﻢ☀️ُ 🌹
📣ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﻋﻠﯿﮏَ ﯾﺎ ﻋﻠﯽَّ ﺑﻦَ ﻣﻮﺳَﯽ ﺍﻟﺮﺿَﺎ ﺍﻟﻤُﺮﺗﻀﯽ☀️ 🌷
📣ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﻋﻠﯿﮏَ ﯾﺎ ﻣﺤﻤﺪَ ﺑﻦَ ﻋﻠﯽٍ ﻥِ ﺍﻟﺠﻮﺍﺩ☀️🌹
📣ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﻋﻠﯿﮏَ ﯾﺎ ﻋﻠﯽَّ ﺑﻦَ ﻣﺤﻤﺪٍ ﻥِ ﺍﻟﻬﺎﺩﯼ☀️🌷
📣ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﻋﻠﯿﮏَ ﯾﺎ ﺣﺴﻦَ ﺑﻦَ ﻋﻠﯽٍ ﻥِ ﺍﻟﻌﺴﮑﺮﯼ☀️🌹
📣السَّلامُ علیکَ یا بقیَّةَ اللهِ یا اباصالحَ المهدی☀️ 🌷✨یاخلیفةَالرَّحمنُ و یا شریکَ القران ایُّها الاِمامَ الاِنسُ و الجّانّ سیِّدی و مَولایْ الاَمان الاَمان... ﻭ ﺭﺣﻤﺔ ﺍﻟﻠﻪ ﻭ ﺑﺮﮐﺎﺗﻪ✨🌷
🌹✨اللهُـمَّ ؏َـجِّـلْ لِوَلِیِّکَـــ الْفَـــرَج✨🌹
✨اݪّلهُمَّ صَݪِّ عَݪے مُحَمَّد وَ آݪِ مُحَمَّد وَ عَجِّݪ فَرَجَهُمْ✨🌹🌷🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷

04/08/2021

*☀بسْمِ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّحمٰنِﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ☀*
✅ آج کا دن : *بدھ*
✅ 24 ذي الحجة 1442 ھ
*🌹🌹عید مباہلہ کے پر مسرت موقع پر امامِ زمانہ (عج) اور تمام مومنین و مومنات کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔*
*🌹👈عید مباہلہ کے اعمال👉🌹*
(1)- غسل کریں۔
(2)- روزه رکھیں۔
(3)- ظہر سے آدھا گھنٹہ پہلے 2 رکعت نماز پڑھیں، ہر رکعت میں سوره حمد + 10 مرتبہ سوره اخلاص + 10 مرتبہ سوره قدر + 10 مرتبہ آیت الکرسی۔
(4)- دعا مباہلہ پڑھیں۔
(5)- زیارت جامعہ پڑھیں۔
✅ 4 آگست 2021 ء
✅ نسبت روز: بدھ *امام موسی کاظم امام علی رضا امام محمد تقی اورامام علی نقی علیھم السلام* کا دن۔
✅ *یا حی یاقیوم*💯 مرتبہ۔
✅ *یا متعال* 541 مرتبہ۔

"👈پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) علم کے آ جانے کے بعد جو لوگ تم سے کٹ حجتی کریں ان سے کہہ دیجئے کہ آؤ ہم لوگ اپنے اپنے فرزند ، اپنی اپنی عورتوں اور اپنے اپنے نفسوں کو بلائیں اور پھر خدا کی بارگاہ میں دعا کریں اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت قرار دیں۔"
*(قرآن 61-3)*

*☀بدھ کے دن کی دعا☀*

*بِسْمِ اللّهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ*

🍃خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

🍃اَلْحَمْدُ لِلّٰہِِ الَّذِی جَعَلَ اللَّیْلَ لِباساً، وَالنَّوْمَ سُباتاً، وَجَعَلَ النَّہارَ نُشُوراً، لَکَ

🍃حمد اس خد اکے لیے ہے جس نے رات کو پر دے اور نیند کو آرام کا ذریعہ بنا یا او ر دن کو کا م کا ج کے لیے قرار دیا تیرے لیے

🍃الْحَمْدُ أَنْ بَعَثْتَنِی مِنْ مَرْقَدِی وَلَوْ شِئْتَ جَعَلْتَہُ سَرْمَداً، حَمْداً دائِماً لاَ یَنْقِطعُ

🍃حمد ہے کہ تو نے مجھے میری خوابگاہ سے زندہ اٹھایا اور اگر تو چاہتا تو اس نیند کو دائمی بنا دیتا۔ تیری ایسی حمد جو ہمیشہ رہے کبھی ختم

🍃أَبَداً، وَلاَ یُحْصِی لَہُ الْخَلائِقُ عَدَداً، اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَنْ خَلَقْتَ فَسَوَّیْتَ، وَقَدَّرْتَ

🍃نہ ہو کہ جسکی تعداد کو مخلوق شمار نہ کر سکے۔ اے معبود تیرے ہی لیے حمد ہے کہ تو نے پیدا کیا تو درست پیدا کیا اور قضائ

🍃وَقَضَیْتَ، وَأَمَتَّ وَأَحْیَیْتَ، وَأَمْرَضْتَ وَشَفَیْتَ، وَعافَیْتَ وَأَبْلَیْتَ، وَعَلَی الْعَرْشِ

🍃و قدر بنائی تو موت دیتا اور زندگی بخشتا ہے بیمار کرتا ہے شفا دیتا ہے تو بچاتا ہے اور آزماتا ہے اور عرش پر تیری حکومت

🍃اسْتَوَیْتَ، وَعَلَی الْمُلْکِ احْتَوَیْتَ، أَدْعُوکَ دُعَائَ مَنْ ضَعُفَتْ وَسِیلَتُہُ، وَانْقَطَعَتْ

🍃اور ملک تیرے قبضہ قدرت میں ہے میں تجھے ایسے شخص کی طرح پکارتا ہوں جس کا وسیلہ کمزور ہو،چارئہ کار منقطع

🍃حِیلَتُہُ، وَاقْتَرَبَ أَجَلُہُ، وَتَدَانٰی فِی الدُّنْیَا أَمَلُہُ، واشْتَدَّتْ إلَی رَحْمَتِکَ فاقَتُہُ،

🍃ہو گیا ہو، موت قریب آگئی ہو اور وہ دنیا کی آرزو میں گرفتار ہو اور تیری رحمت کا بہت زیادہ محتاج ہو،اسکی کوتاہیوں کے

🍃وَعَظُمَتْ لِتَفْرِیطِہٰ حَسْرَتُہُ وَکَثُرَتْ زَلَّتُہُ وَعَثْرَتُہُ وَخَلُصَتْ لِوَجْھِکَ تَوْبَتُہُ فَصَلِّ

🍃باعث اسکی حسرتیں بڑھ چکی ہوں اور اسکی لغزشیں اور ٹھوکریں بہت زیادہ ہوں اور تیرے حضور سچی توبہ کر رہا ہوں پس تو نبیوں کے

🍃عَلَی مُحَمَّدٍ خاتَمِ النَّبِیِّینَ وَعَلَی أَھْلِ بَیْتِہِ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ وَارْزُقْنِی شَفاعَۃَ

🍃خاتم محمدمصطفی(ص) پر رحمت فرما اور انکے پاک وپاکیزہ اہل بیت(ع) پر بھی رحمت فرمااور مجھے محمد(ص) وآل محمد(ص) کی شفاعت وحمایت

🍃مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَلَاتَحْرِمْنِی صُحْبَتَہُ إنَّکَ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ

🍃نصیب فرمااور مجھے انکے قرب سے محروم نہ فرما۔ بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔ اے معبود!اس بدھ کے دن

🍃اَللّٰھُمَّ اقْضِ لِی فِی الْاَرْبَعائِ أَرْبَعاً اجْعَلْ قُوَّتِی فِی طَاعَتِکَ وَنَشَاطِی فِی عِبَادَتِک

🍃میری چار حاجتیں پوری فرما کہ میری قوت اپنی اطاعت میں لگا دے ،میری خوشی اپنی عبادت میں قرار دے اور میری توجہ اپنے

🍃وَرَغْبَتِی فِی ثَوَابِکَ وَزُھْدِی فِیَما یُوجِبُ لِی أَلِیمَ عِقَابِکَ إنَّکَ لَطِیفٌلِمَا تَشَائُ۔

🍃ثوابکیطرف کر دے اور جس چیز سے مجھ پر تیرا سخت عذاب آتا ہو مجھے اس سے دور فرما کہ بیشک تو جس پر چاہے لطف فرماتا ہے

*☀چاروں ائمہ کی زیارت☀*

🌻اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا ٲَوْلِیَائَ اللّهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا حُجَجَ اللّهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا نُورَ

🌻آپ پر سلام ہو اے اولیائ خدا آپ پر سلام ہو جو خدا کی دلیل و حجت ہیں آپ پر سلام ہو جو زمین کی

🌻اللّهِ فِی ظُلُمَاتِ الْاَرْضِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ، صَلَواتُ اللّهِ عَلَیْکُمْ وَعَلَی آلِ بَیْتِکُمُ

🌻تاریکیوں میں خدا کا نور ہیں آپ پر سلام ہو خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر اور آپ کے پاک و پاکیزہ

🌻الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ، بِٲَبِی ٲَ نْتُمْ وَٲُمِّی، لَقَدْ عَبَدْتُمُ اللّهَ مُخْلِصِینَ، وَجَاھَدْتُمْ فِی

🌻اہلبیت(ع) پر آپ پر میرے ماں باپ قربان آپ نے مخلصانہ طور پر خدا کی عبادت کی اور خدا کی راہ میں

🌻اللّهِ حَقَّ جِھَادِھِ حَتَّی ٲَتاکُمُ الْیَقِینُ فَلَعَنَ اللّهُ ٲَعْدائَکُمْ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ ٲَجْمَعِینَ

🌻جہاد کیا جس طرح جہاد کرنے کا حق ہے حتی کہ آپ کی اجل آگئی پس خدا لعنت کرے آپ کے تمام دشمنوں پر جو جنوں اور انسانوں

🌻وَٲَ نَا ٲَبْرَٲُ إلَی اللّهِ وَ إلَیْکُمْ مِنْھُمْ، یَا مَوْلایَ یَا ٲَبا إبْراھِیمَ مُوسَی بْنَ جَعْفَرٍ، یَا

🌻میں سے ہیں میں آپکے اور خدا کے سامنے ان سے برائت کرتا ہوں اے میرے سردار اے ابوابراہیم موسیٰ کاظم (ع) بن جعفر صادق(ع)

🌻مَوْلایَ یَا ٲَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُوسی، یَا مَوْلایَ یَا ٲبا جَعْفَرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ

🌻اے میرے سردار اے ابو الحسن(ع) علی رضا(ع) بن موسٰی کاظم(ع) اے میرے سردار اے ابو جعفر محمد تقی(ع) بن علی رضا(ع)

🌻یَا مَوْلایَ یَا ٲَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ، ٲَ نَا مَوْلیً لَکُمْ مُوَْمِنٌ بِسِرِّکُمْ وَجَھْرِکُمْ،

🌻اے میرے سردار اے ابوالحسن(ع) علی نقی(ع) بن محمد تقی(ع)! میں آپ سب کا غلام ہوں آپکے نہاں وعیاں پر ایمان رکھتا ہوں

🌻مُتَضَیِّفٌ بِکُمْ فِی یَوْمِکُمْ ہذَا وَھُوَ یَوْمُ الْاَرْبَعائِ وَمُسْتَجِیرٌ بِکُمْ، فَٲَضِیفُونِی

🌻یہ آپ کا دن ہے میں اس میں آپ کا مہمان ہوں۔ یہ بدھ کا دن ہے اور آپ کی پناہ میں ہوں پس میری مہمان نوازی کیجیے

🌻وَٲَجِیرُونِی بِآلِ بَیْتِکُمُ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ ۔

🌻اور مجھے پناہ دیجیے۔ آپکو آپکے پاک و پاکیزہ خاندان کاواسطہ دیتا ہوں۔

*اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ⭐*

*🔵💥 راہ روشن 💥🔵*a

03/08/2021

🌼 *بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ* 🌼
🔻 *حُسینی کیلنڈر* 🔻

▪️ *آج کا دن ➖ منگل*
☀ *03 اگست 2021 عیسوی*
🌙 *23 ذی الحجہ 1442 ھجری*
⭐ *19 ساون 2078 بکرمی*

💠 *آج 23 ذی الحجہ کا دن نیک ہے*

🔸 *▸ آج کی بات ▸*

‏‏‏‏ ‏اللہ کریم سے کبھی بھی نا اُمید نہیں ہونا چاہیے کیونکہ تمہارے حالات کمزور ہو سکتے ہیں مگر اللہ نہیں

🔸 *▸ آج کا فرمان ▸*

حب دنیا عقل کو تباہ کر دیتی ہے، دل کو حکمت آمیز باتیں سننے سے روکتی ہے، اور درد ناک عذاب کا سبب بنتی ہے

🔸 *▸ آج کے اذکار ▸*

▫️ *یا اَرحَمَ الرّاحِمین 100 مرتبہ*
▫️ *یا اللهُ یا رَحمانُ 1000 مرتبہ*
▫️ *یا قابض 903 مرتبہ*

*الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ وَعـَجــِّل ْ فــَرَجـَهـُم*

wa.me

02/08/2021

🌼 *بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ* 🌼
🔻 *حُسینی کیلنڈر* 🔻

▪️ *آج کا دن ➖ سوموار*
☀ *02 اگست 2021 عیسوی*
🌙 *22 ذی الحجہ 1442 ھجری*
⭐ *18 ساون 2078 بکرمی*

💠 *آج 22 ذی الحجہ کا دن نیک ہے ( نحس بھی بتایا گیا ہے)*

🔸 *▸ آج کی بات ▸*

‏‏‏‏ ‏اچھے لوگ ہمیشہ‎ ‎‏"الله پاک" کے دیے ہوئے‎ تحائف‎ ‎استعمال کرتے ہیں جیسے، ہونٹوں پہ سچ، چہرے پہ‎ ‎مُسکراہٹ، الفاظ میں‎ دعا، آنکھوں‎ میں حیا، دل میں ہمدردی، ہاتھوں سے خدمت

🔸 *▸ آج کا فرمان ▸*

امام باقر علیہ السلام نے فرمایا
ایمان (خدا،رسولﷺ اورابدی حقیقتوں کوسمجھ کر) اقرار کرنے اور خدا کےاحکامات پرعمل کرنےکا نام ہے جب کہ اسلام عمل کے بغیر صرف اقرار کرنے کا نام ہے

🔸 *▸ آج کے اذکار ▸*

▫️ *یا قاضیَ الحاجات 100 مرتبہ*
▫️ *سُبحانَ اللهِ وَ الحَمدُ لِلّهِ 1000 مرتبہ*
▫️ *یا لطیف 129 مرتبہ*

*الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ وَعـَجــِّل ْ فــَرَجـَهـُ

wa.me

01/08/2021

🕋 *بسم اللہ الرحمن الرحیم*🕋
📿 *عاشقان قرآن و اہلبیت ع اکیڈمی*
💫آج کا دن۔۔۔۔۔۔۔۔بروز۔ اتوار
🌙۔۔۔۔ 21ذلحج
🌞 تاریخ۔1/8/2021
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
🔴أَلسَّلامُ عَلَى الْمَدْفُونينَ بِلا أَكْفان🔴
🔴سلام ہو........... بےکفن لاشوں پر🔴

🏴ذکر اھلبیت(ع) 🏴

✍ سید غافر رضوی

🕯 قال الرضا علیه السلام: من جلس مجلسا یحیی فیه امرنا لم یمت قلبه یوم تموت القلوب.

✍ ترجمہ: امام رضا علیه السلام نے فرمایا: جو شخص ایسی مجلس و محفل میں بیٹھے جس میں ہمارا ذکر ہو تو اس کا دل اس روز بھی زندہ رہے گا جس روز تمام لوگوں کے دل مردہ ہوچکے ہوں گے.
📚بحار الانوار، ج 44، ص .278📚

✍ حدیث کا سبق: ذکر اہلبیت(ع) تاریک دلوں کو روشن کرتا ہے، یہی ذکر ایسا ہے جو ظلم و ستم کی اندھیری راہوں میں نور کی کرن ہے، یہی ذکر مردہ دلوں کو زندگی بخشتا ہے.
انہی تمام فضائل کے پیش نظر، اس روز وہی دل زندہ ہوگا جو ذکر اہلبیت(ع) سے سرشار ہوگا حالانکہ جو دل اس فضیلت سے محروم ہوگا وہ مردہ ہوگا.
🌹پیام امام علی رضا علیہ السلام🌹

31/07/2021

🕋 *بسم اللہ الرحمن الرحیم*🕋
📿 *عاشقان قرآن و اہلبیت ع اکیڈمی*
💫آج کا دن۔۔۔۔۔۔۔۔بروز. ہفتہ
🌙۔۔۔۔20 ذلحج
🌞 تاریخ۔31/7/2021
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻

🔴أَلسَّلامُ عَلَى الْمَدْفُونينَ بِلا أَكْفان🔴
🔴سلام ہو........... بےکفن لاشوں پر🔴

🏴 امام حسین(ع) پر گریہ 🏴

✍ سید غافر رضوی

🕯 قال الرضا علیه السلام: یا ابن شبیب! ان کنت باکیا لشی ء فابک للحسین بن علی بن ابی طالب علیه السلام فانه ذبح کما یذبح الکبش.

✍ ترجمہ: امام رضا علیه السلام نے «ریان بن شبیب» سے فرمایا: اے شبیب کے بیٹے! اگر تمہیں کسی چیز پر رقّت طاری ہو تو حسین ابن علی(ع) کی مظلومی پر گریہ کرو کیونکہ ان کا سر اس طرح قلم کیا گیا جیسے گوسفند کو ذبح کیا جاتا ہے.
📚بحار الانوار، ج 44، ص 286📚

✍ حدیث کا سبق: امام رضا(ع) نے امام حسین(ع) کی مظلومیت کو بیان کرتے ہوئے ابنِ شبیب سے فرمایا ہے کہ حسین(ع) کی غربت کے سامنے ہر قسم کا رنج و غم ہیچ ہے. امام(ع) نے گوسفند سے تشبیہ دی ہے کیونکہ جب ایک قصاب گوسفند کو ذبح کرتا ہے تو قصاب کے دل میں گوسفند کی بابت کسی قسم کی محبت نہیں ہوتی... حالانکہ قصاب گوسفند کو ذبح کرنے سے قبل اس کو پانی پلا دیتا ہے مگر ہائے رے حسین(ع) کی غربت، تین دن کی بھوک پیاس میں شہید کیا گیا؛ لہٰذا جتنا گریہ کرنا ہے حسین(ع) کی مظلومیت پر گریہ کرو.
🌹پیام امام علی رضا علیہ السلام🌹

28/07/2021

🕋 *بسم اللہ الرحمن الرحیم*🕋
📿 *عاشقان قرآن و اہلبیت ع اکیڈمی*
💫آج کا دن۔۔۔۔۔۔۔۔بروز۔ بدھ
🌙۔۔۔۔17 ذلحج
🌞 تاریخ۔28/7/2021
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻

🔴أَلسَّلامُ عَلَى الْمَدْفُونينَ بِلا أَكْفان🔴
🔴سلام ہو........... بےکفن لاشوں پر🔴

🏴 روزِ غم 🏴

🕯قال الامام الرضا علیه السلام: من کان یوم عاشورا یوم مصیبته و حزنه و بکائه جعل الله عز و جل یوم القیامة یوم فرحه و سروره.

✍ ترجمہ: امام رضا علیه السلام نے فرمایا: جو شخص روزِ عاشورا کو اپنے لئے غم و اندوہ کا دن قرار دے، خداوندعالم اس کے لئے قیامت کے دن کو فرحت و سرور اور خوشی کا دن قرار دے گا.
📚بحار الانوار، ج 44، ص .284📚

✍ حدیث کا سبق: کربلا والوں کا غم، ایسا غم ہے جو پتھروں سے بھی برداشت نہ ہوسکا اور بعدِ کربلا جو پتھر اٹھایا جاتا تھا اس سے خون جاری ہوجاتا تھا. کربلا والوں کا غم رہتی دنیا تک کے ہر غم پر بھاری ہے، اگر یہ کہا جائے تو شاید غلط نہ ہو کہ غم کا اندازہ لگانے کے لئے ترازو کے ایک پلڑے پر دنیا کے تمام غموں کو رکھ دیا جائے اور دوسرے پلڑے پر غمِ کربلا رکھ دیا جائے تو غم کربلا کا پلڑا بھاری ہوگا، یہی سبب ہے کہ حدیث میں ارشاد ہورہا ہے: روز عاشورا میں غمگین رہنے والا بروزِ قیامت خوشحال ہوگا

بشکریہ راہ نجات
🌹پیام امام علی رضا علیہ السلام🌹

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Lahore