10/03/2023
Learn Holy Quran any time at home
Read in the name of thy Lord (Al-Quran)
10/03/2023
Learn Holy Quran any time at home
20/10/2022
23/03/2022
Learn Holy Quran Online at home & Become A Student of Quran
01/01/2022
Right
11/12/2021
لوگوں سے نا مانگو وہ ذلیل کر دیں گے اللہ سے مانگو وہ اسباب کے ذرائع پیدا کردیگا
24/11/2021
سب کچھ سیکھ لیا مگر قرآن پاک کا علم نہیں سیکھا !!!
آج ہماری اخلاقی پستی و بربادی کی وجہ یہی ہے کہ ہم قرآن کی تعلیمات سے بہت دور ہوتے جارہے ہیں کئی کئی مہینوں تک قرآن کھول کر نہیں دیکھا ہوتا ہے اور تو اور قرآن پاک کے اوپر دھول مٹی اٹی ہوتی ہے دراصل یہ دھول مٹی ہمارے حالت زار کی عکاسی کرتی ہے مقام حیرت تو یہ ہے کہ جہاں ہم صبح سے شام تک اپنا دنیاوی مستقبل سنوارنے کے لیے بے شمار ڈگری و اسناد اور جدید سکلز حاصل کرنے کی تگ و دو میں مصروف رہتے ہیں وہی ہمیں اپنی اور اپنے گھر والوں کی آخرت سنوارنے کے لیے قرآن و حدیث کے بنیادی علوم کو سیکھنے اور سمجھنے کے لیے وقت ہی نہیں ہے جس نے ہماری نجات و شفاعت کا باعث بننا ہے اور اگر سیکھنا بھی چاہتے ہیں تو اس میں بھی شرم و جھجک آڑے آجاتی ہے شرم کیسی ! بلکہ اس بات پر تو فخر ہونا چاہیے کہ ہمارے نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ " تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے "
فرمان نبوی صل اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل کی نیت اور اپنے رب کے فضل سے ہی الحمدللہ عزوجل میں اپنے ایام طالب علمی سے ہی پاکستان اور پاکستان سے باہر سالوں سے بطریق احسن قرآن پاک کو صحیح تلفظ اور تجوید کے ساتھ پڑھاتا اور سکھاتا آرہا ہوں اور اب الحمدللہ ہمارے پاس کوالیفائیڈ اور تجربہ کار حافظ قرآن اور عالم دین میل / فی میل اساتذہ کی ایک پوری ٹیم بھی ہے جو آنلائن یہ فریضہ سرانجام دے رہی ہے اور کافی لوگ اس سے مستفید بھی ہورہے ہیں خصوصاً بچوں اور بچیوں میں دینی تعلیمات کی اہمیت و شوق اور اخلاقی تربیت پر بہت زیادہ زور دیا جاتا ہے اور انکے والدین کی طرف سے بھی مثبت نتائج اور فیڈ بیک ملتے رہتے ہیں
آئیں اور ہمت کریں اگر آپ میں سے بھی کوئی بھائی یا بہن خود قرآن پڑھنا چاہیں یا اپنے بچوں کو پڑھانا چاہیں یا دوست احباب و رشتہ داروں میں سے کسی نے پڑھنا ہوتو نیچے دئیے گئے نمبر پر واٹس ایپ یا میسج انباکس کہ ذریعے مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں شکریہ