22/09/2026
قرآن پڑھاتے ہوئے ایک عرصہ گزر گیا…
اور اس دوران ایک بات نے مجھے بار بار سوچنے پر مجبور کیا۔
مختلف طالبات، مختلف عمر، مختلف جگہیں…
لیکن کچھ غلطیاں ایسی تھیں جو بار بار سامنے آتی رہیں۔
غلطیاں بہت بڑی نہیں تھیں، بلکہ بعض تو اتنی معمولی لگتی تھیں کہ خود پڑھنے والے کو بھی ان کا احساس نہیں ہوتا۔
لیکن جب ایک ہی غلطی بار بار دہرائی جائے، تو وہ ہماری تلاوت کا حصہ بن جاتی ہے۔
ہم میں سے بہت سے لوگوں نے قرآنِ پاک بہت کم عمری میں سیکھا تھا۔ پھر زندگی آگے بڑھتی گئی… گھر، بچے، ذمہ داریاں اور مصروفیات بڑھتی گئیں، اور دوبارہ کسی استاد یا قاری کو اپنی تلاوت سنانے کا موقع ہی نہیں ملا۔
لیکن میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ ہر کسی کے لیے روزانہ ایک گھنٹہ نکالنا آسان نہیں۔
اسی لیے سیکھنے کا طریقہ بھی ایسا ہونا چاہیے جو آپ کی مصروف زندگی کے ساتھ چل سکے۔
آپ جب بھی وقت نکال سکیں، جب ذہن پرسکون ہو، تب سیکھیں اور اپنی تلاوت کی اصلاح کروائیں۔
اور جو غلطی ایک بار سامنے آ جائے، اسے صرف بتانا نہیں بلکہ یہ بھی سیکھیں کہ آئندہ اسے کیسے درست رکھنا ہے۔ 🤍
اگر آپ بھی اپنی تلاوت بہتر کرنا چاہتی ہیں اور اپنی سہولت کے مطابق سیکھنا چاہتی ہیں، تو کمنٹ میں “Yes” لکھیں۔