28/07/2023
آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
گلشنِ فاطمہؑ کے تھے سارے گلاب ریت پر
آلِ بتولؑ کے سوا کوئی نہیں کھِلا سکا
قطرۂ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر
عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر
جتنے سوال عشق نے، آلِ رسولؐ سے کئے
ایک کے بعد اِک دئے، سارے جواب ریت پر
پیاسا حسینؑ کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں
لمسِ لبِ حسینؑ کو، ترسا ہے آب ریت پر
آلِ نبیؐ کا کام تھا، آلِ نبیؐ ہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا ایسی کتاب ریت پر
اربوں کھربوں عاجزانہ سلام یا سیدنا امام حسین پاک سید الشہداء علیہ السلام کی پاک ذات اقدس پر اور آ پ علیہ السلام کی پاک آ ل پاک علیہ السلام اور سلام اللّٰہ علیہا پر اور کربلا کے تمام شہداء کرام رضی اللّٰہ عنہ پر ۔