13/08/2020
Sir Faisal
Online Tutoring Services for O Levels and Matric.
13/08/2020
🌹 *پاکستان کا مطلب کیا۔۔۔۔ لا الہ الا اللہ*
۔👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
*اصغر سودائی روزانہ ایک قومی نظم لکھ کر لاتے اور جلسے میں موجود افراد کو سناتے تھے۔ ایک دن وہ ایک ایسی نظم لکھ کر لائے، جس کے ایک مصرعہ نے گویا مسلمانوں کے دلوں کے تار کو چھو لیا۔*
۔
*آپ سے ایک بار پوچھا گیا تھا کہ یہ مصرع کیسے آپ کے ذہن میں آیا تو آپ نے فرمایا کہ:” جب لوگ پوچھتے تھے کہ، مسلمان پاکستان کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن پاکستان کا مطلب کیا ہے ؟؟؟“تو میرے ذہن میں آیا کہ سب کو بتانا چاہیئے کہ:”پاکستان کا مطلب کیا ہے؟؟؟“*
*یہ نعرہ ہندوستان کے طول و عرض میں اتنا مقبول ہوا کہ تحریک پاکستان اور یہ نعرہ لازم و ملزوم ہو گئے اور اسی لیے قائد اعظم نے کہا تھا کہ: ”تحریکِ پاکستان میں پچیس فیصد حصہ اصغر سودائی کا ہے۔“*
🌹 *پاکستان کا مطلب کیا؟* *ــــــــــ لا الہ الا اللہ*
شب ظلمت میں گزاری ہے
اٹھ وقت بیداری ہے
جنگ شجاعت جاری ہے
آتش و آہن سے لڑ جا
🌹 *پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ*
ہادی و رہبر سرورِ دِیں
صاحب علم و عزم و یقیں
قرآن کی مانند حسیں
احمد مرسل صلی علی
🌹 *پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ*
چھوڑ تعلق داری چھوڑ
اٹھ محمود بتوں کو توڑ
جاگ اللہ سے رشتہ جوڑ
غیر اللہ کا نام مٹا
🌹 *پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ*
جرات کی تصویر ہے تو
ہمت عالمگیر ہے تو
دنیا کی تقدیر ہے تو
آپ اپنی تقدیر بنا
🌹 *پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ*
نغموں کا اعجاز یہی
دل کا سوز و ساز یہی
وقت کی ہے آواز یہی
وقت کی یہ آواز سنا
🌹 *پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ*
پنجابی ہو یا افغان
مل جانا شرط ایمان
ایک ہی جسم ہے ایک ہی جان
ایک رسول اور ایک خدا
🌹 *پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ*
تجھ میں ہے خالد کا لہو
تجھ میں ہے طارق کی نمو
شیر کے بیٹے شیر ہے تو
شیر بن اور میدان میں آ
🌹 *پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ*
مذہب ہو تہذیب کہ فن
تیرا جداگانہ ہے چلن
اپنا وطن ہے اپنا وطن
غیر کی باتوں میں مت آ
🌹 *پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ*
اے اصغر اللہ کرے
ننھی کلی پروان چڑھے
پھول بنے خوشبو مہکے
وقت دعا ہے ہاتھ اٹھا
🌹 *پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
اسلام علیکم
کیسے ہیں آپ؟
موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے online coaching classes کا آغاز کیا ہے تا کہ مزید وقت ضائع کئے بغیر تعلیمی سلسلے کو آگے بڑھایا جائے۔ تو اب میں online حاضر ہوں۔
Plz Donot Hesitate for a second to contact.
15/07/2020
Best online tutoring services in town. 💯
Contact Us for more information
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Ferozepur Road
Lahore