15/02/2024
یار درس نظامی تو کرلیا لیکن مجھے اس کا کوئی فایدہ نظر نہیں آتا
محمد زکریا اور جمیل الرحمٰن ہم درس ہونے کے ساتھ، آپس میں اچھے دوست بھی ہیں۔ ایک دن دونوں کویٹہ ہوٹل پہ بیٹھ کر چائے پی رہے تھے تب محمد زکریا نے جمیل الرحمٰن سے بہت مایوس لہجے میں کہا :
"یار جمیل! زندگی کے اتنے سال لگا کر درس نظامی کرلیا لیکن مجھے اس کا کوئی خاطر خواہ فایدہ نہیں نظر آرہا"
کیا ہوا ہے دوست ، ایسی مایوس کن باتیں اس سے قبل کبھی نہیں کیں آپ نے ، آج آخر ایسا کیا ہوا ہے؟ جمیل الرحمٰن نے زکریا کو بہت سنجیدہ دیکھ کر پوچھ لیا
زکریا: جمیل بھائی ، مجھے پریشانی اس بات کی ہے کہ اتنے سال پڑھنے کے باوجود ہمیں عربی میں اپنا تعارف تک کرنا نہیں آتا ۔ نہ عربی میں ہم کچھ لکھ سکتے ہیں نہ بولنے کی صلاحیت ہے۔ بھائی، مجھے تو لگ رہا ہے ہم نے اپنا وقت ضائع کیا ہے۔۔اس سے اچھا تھا ہم کسی اور فیلڈ میں چلے جاتے۔
جمیل الرحمٰن: زکریا بھائی ، دیکھو درس نظامی کرنے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ ہم ایک ایک علم جو اس شعبے میں پڑھایا جاتا ہے اس میں ہرطرح سے ماہر ہوجائیں۔
تو پھر کیا مقصد ہے ؟ زکریا نے پوچھا
جمیل الرحمٰن: آپ کو معلوم ہے کہ درس نظامی اسلامی علوم وفنون کا ایک مجموعہ ہے۔ جہاں صرف و نحو، بلاغت، فقہ واصول فقہ ، حدیث و اصول حدیث، تفسیر واصول ، فلسفہ و منطق وغیرہ بہت سارے علوم پڑھائے جاتے ہیں ۔ لیکن سمجھنے کی بات یہ ہے کہ درس نظامی کا مقصد ان سب علوم کا ایک اجمالی خاکہ ہمارے ذہنوں میں ڈالنا ہے۔ ہر علم میں ماہر بنانا مقصد نہیں ہے۔ کیوں کہ ان میں سے ہر ایک علم اپنے آپ میں ایک سمندر ہے۔ ان میں مزید پختگی حاصل کرنے کے لئے ہمیں مسلسل ان علوم کا مطالعہ کرنا ہوگا یا ان میں تخصصات کرنے ہوں گے ۔اور رہا عربی زبان میں تکلم کا سوال۔ تو بھائی، اس کے لئے آپ کی ماشاء اللہ سے base تو بنی ہوئی ہے ۔ بس آپ کو کسی اچھے استاد سے تکلم کا ایک کورس کرنا چاہیے ، ان شاء اللہ آپ بہت تبدیلی محسوس کریں گے۔
زکریا : اچھا اچھا! بہت شکریہ جمیل بھائی! آپ نے میرا کانسیپٹ بالکل کلیر کردیا ۔ لیکن یار عربی تکلم سیکھنے کے لئے ہم کہاں جائیں کس سے رابطہ کریں؟ کیوں کہ زیادہ تر اچھے کورسز دور دور کے شہروں میں ہوتے ہیں۔
جمیل الرحمٰن: بھائی ، میں تو کہتا ہوں آپ گھر بیٹھ کر شاہ ولی آغا سے آن لائن کورس کرلیں، نہ سفر کی مشقت، نہ ٹائم کا جھنجھٹ ۔ بس مناسب سی فیس ہے، وہ دینی ہوگی۔ استاد ماشاء اللہ بہت محنتی ہیں۔ خاص طور پر عربی تکلم پہ ان کو اچھی کمانڈ حاصل ہے۔ دو سال پہلے ہمارے ہی جامعہ سے فراغت پائی ہے۔
زکریا: ہاں یار، میں نے بھی جامعہ کے ساتھیوں سے شاہ ولی آغا کا بہت نام سنا ہے ۔ یہ تو بہت اچھا ہوگیا ۔ ان کا نمبر دینا مجھے۔
جمیل الرحمٰن: یہ رہا ان کا نمبر (03356744522) اور ہاں ان کا ایک پیج بھی ہے، اسے بھی فالو کرنا۔ فایدہ ہوگا۔ پیج کا نام ہے Easy Arabic With Agha
ٹھیک ہے بھائی، میں ابھی گھر جاکر ان سے رابطہ کرتا ہوں ، یہی درست وقت ہے۔ ان چھٹیوں میں مجھے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیے ۔ ان کی فیسبک آئی ڈی کا لنک دینا میں بھی فالو کرنا چاہتا ہوں ۔ زکریا نے کہا۔
جمیل الرحمٰن: یہ رہا آئی ڈی کا لنک :