Taleem o tarbiat

Taleem o tarbiat

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Taleem o tarbiat, Tutor/Teacher, Allama iqbal town lahore, Lahore.

28/01/2024

صبر کرنا بڑے ظرف کی بات ہے۔۔۔صبر آ جانا چوٹ کی شدت پر منحصر ہوتا ہے آپ بے بس ہو جاتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ صبر " آ " گیا۔۔
✔️

28/01/2024

💕جھگڑے اس لئیے بھی
تو ختم نہیں ہوتے
نا کہ ہم جھگڑوں کو
بھی جھگڑوں ہی سے
ختم کرنے کی کوشش
کرتے ہیں💕

28/01/2024

پورے 76 سالوں سے آپ لوگ گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ خدا کا واسطہ 8 فروری کو گھروں سے نکلو۔ چھٹی کا دن ہے۔ جس پارٹی کو مرضی ووٹ دیں۔ مگر ووٹ ڈالنے ضرور جائیں۔ ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں۔ نکلو پاکستان کی خاطر۔

27/01/2024

ماں کے نام ❤❤❤
مجھے تم سے اتنی محبت ہے
کہ جیسے۔۔۔ سیپ کو بارش کی بوندوں سے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ چاند کو سورج کی کرنوں سے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ تتلیوں کو پھول کی رنگت لبھاتی ہے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ جگنوؤں کو رات آنچل میں سجاتی ہے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ موج ساحل کیلئے پل پل ترستی ہے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ پھول کی خوشبو ہوا کے دل میں بستی ہے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ خشک صحرا ابر کو دل سے بلاتا ہے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ بھٹکا راہی منزلوں کی اور جاتا ہے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ رات کی رانی کو راتیں شاد کرتی ہیں۔۔
کہ جیسے۔۔۔ شبنمی بوسوں کو کلیاں یاد کرتی ہیں۔۔
کہ جیسے۔۔۔ خواب اور آنکھوں کا رشتہ ہے اٹل ایسے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ جھیل کی بانہوں میں کِھلتا ہے کنول ایسے۔۔
کہ۔۔۔ جتنے لفظ لکھے ہیں محبت کی کتابوں میں۔۔
کہ۔۔۔ جتنے رنگ ہوتے ہیں بہاروں میں ،گلابوں میں۔۔
کہ۔۔۔ نیلے آسماں پر جس قدر روشن ستارے ہیں۔۔
کہ۔۔۔ جتنے اس زمیں پر چاہتوں کے استعارے ہیں۔۔
کہ جیسے۔۔۔ موت کے بستر پہ کچھ پل سانس کی چاہت۔۔
کہ جیسے۔۔۔ لمسِ عیسٰی سے ملے بیمار کو راحت۔۔
کہ جیسے۔۔۔ غم کے ماروں سے ہو غمخوار کا رشتہ۔۔
کہ جیسے۔۔۔ دھوپ کے راہی سے سایۂ دیوار کا رشتہ۔۔
کہ جیسے۔۔۔ بانسری کی لے پہ سانسیں گیت بُنتی ہیں۔۔
کہ جیسے۔۔۔ وصل رُت میں دھڑکنیں سنگیت بُنتی ہیں۔۔
کہ جیسے۔۔۔ بلبلیں پھولوں کی رُت میں گنگناتی ہیں۔۔
کہ جیسے۔۔۔ چودھویں کے چاند کو لہریں بلاتی ہیں۔۔

سبھی کچھ کہہ دیا پھر بھی ہے دل میں ان کہی باقی۔۔
رہی اظہار کے لفظوں کی یوں ہی تشنگی باقی۔۔
محبت کے سمندر کے کنارے ہو نہیں سکتے۔۔
میرے جذبوں کے قابل استعارے ہو نہیں سکتے۔۔

26/01/2024

الحمداللہ ثمہ الحمداللہ آپ مسلمان ہیــــــــں ... تو تکلیفوں ... غموں ... اور آزمائشوں ... میــــــــں آپ کو رونے کی ... دُکھی ہونے کی ... اور پریشان ہونے کی ... اجازت ہے ... لیکن کسی موڑ پر ... کسی بھی مقام پر ... اور کسی بھی حال میــــــــں ... مایوس ہونے کی اجازت نہیــں ہے ... کیونکہ مایوسی ابلیس کا وہ تیز دھار خنجر ہے ... جو آپ کے دل کو اللہ کے راستے سے کاٹ دیتا ہے .........!!!
زندگی میں شکر کو شامل کیجئے

26/01/2024

🌸 ﮨﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮨﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺑھاﮒ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﮐﻮئی ﺧﻮﺍﮨﺸﺎﺕ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻥ ﺩﯾﮑھی ﻣﻨﺰﻝ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻭﻗﺎﺭ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﻮئی ﺍﻧﺎ ﮐﮯ ﺑﺖ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﯾﮧ تو ﻃﮯ ہے کہ ﻟﻮﭨﻨﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﮨﯽ ﮨﮯ ﺳﻮ ﮐﻮﺷﺶ ﯾﮧ ﮨﻮ ﮐﮧ ﺟﻠﺪﯼ ﻟﻮﭦ ﺁﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺷﺎﻡ ﮨﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﮮ ﺧﺘﻢ
ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭼﺮﺍﻍ ﭼﺎﮨﯿﺌﮯ ﮨﻮﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﭼﺮﺍﻍ ﭘھﺮ ﺁﻧﺴﻮﺅﮞ ﮐﯽ ﺍﯾﻨﺪﮬﻦ ﺳﮯ ﺟﻼﻧﮯ ﭘﮍﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺎﮎ ﮨﻢ ﺳﺐ ﮐﻮ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﺩﮮ ﺁﻣﯿﻦ 🌷

26/01/2024

کسی دُوسرے کے لیے اپنی زبان پر مچلتے تلخ لفظوں کو صرف اللّٰہ کی رضا کے لیے روک لینے سے جو بعد میں سکُون ملتا ہے
وہ اُس سکون سے کہیں بہتر ہوتا ہے جو صرف وقتی طور پر کسی کو اپنی زبان کے نشتر سے زخمی کر کے مِلے.
یقین جانیے
اللّٰہ کی خاطر جو بُرائی چھوڑی جائے وہ احساس اور وہ خوشی رُوح کو سکُون دیتی ہے،
دل گھبراہٹوں سے پاک ہو جاتا ہے، دماغ فالتو کا شور مچانا بند کر دیتا ہے.❣️
کیونکہ
یہ احساس ہی بہت خوبصورت ہے کہ میں نے اللّٰہ کی خاطر اپنے نفس کی خواہش کو قربان کر دیا...!❣️

26/01/2024

ﺍﺱ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻣﻮﻗﻊ ﮨﮯ ﺳﺮﺧﺮﻭ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ۔ ﺻﺪﻗﮧ
ﮐﺮﻧﺎ، ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﮐﺮﻧﺎ، ﺩﻋﺎ ﻟﯿﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﻣﻐﻔﺮﺕ ﻃﻠﺐ ﮐﺮﻧﺎ
ﺍﻥ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﺍﭼﮭﺎ ﻋﻤﻞ ﮨﮯ،
ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ، "ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﭘﺮ ﺩﻭ ﭼﺎﮨﮯ ﻭﮦ ﻣﺴﺘﺤﻖ ﮨﻮ ﯾﺎ ﻧﮧ ﮨﻮ،
ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻤﮭﯿﮟ ﻧﻮﺍﺯﺗﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺗﻢ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﺴﺘﺤﻖ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ
ﮐﺒﮭﯽ ﻣﺴﺘﺤﻖ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ " ۔
ﺟﺐ ﻧﺌﮯ ﮐﭙﮍﮮ، ﺟﻮﺗﮯ، ﮐﮭﺎﻧﺎ، ﭘﮭﻞ ﯾﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺟﻮ ﮨﻢ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ
ﮔﮭﺮ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺻﺪﻗﮧ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﺴﮑﯿﮟ، ﻓﻘﺮﺍَ ﻭ ﻣﺴﺘﺤﻘﯿﻦ
ﮐﻮ ﺻﺪﻗﮧ ﺩﯾﺠﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﻟﯿﺠﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻃﺮﺯِ ﺯﻧﺪﮔﯽ
ﺑﻨﺎﺋﯿﮯ۔ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺭﺣﻤﺖ ﺁﭖ ﭘﺮ ﻧﺎﺯﻝ ﮨﻮﮔﯽ۔
ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟلہ

25/01/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Kulsum Khton, Yousuf, Parbhu Saini, Kapura Tekam, Raju Bhai Raju, Golu Singh, Bablu Sahani, Ajoy Pegu, Sadam Ansari

18/01/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Anku Jaat, Yusshf Khan Yusshf Khan, Yasin Ali, Pappu Yadav, Ghulam Hazrat, Jinnat Sk, Ravi Kumar

17/09/2023

سکول میں بچوں کیلئے ہوم ورک لکھ رہی تھی تو کچھ بچوں کے ساتھ اردو کی کاپی نہیں تھی ایک بچی جس کی کاپی دو دن پہلے ختم ہوچکی تھی اس کو کل کہا کہ بیٹا کل نئی کاپی لیکر آنا.
آج بچے کاپیاں لے کر آئے تو میں نے پوچھا کوئی رہ تو نہیں گیا جس کیلئے ہوم ورک نہ لکھا ہو
جب اس بچی کی طرف دیکھا تو بچی خاموش بیٹھی ہوئی تھی اس کو پاس بلا یا پوچھا بیٹا کاپی کہاں ہے اس پر اس نے یہ کاپی دی جس سے پہلی والی لکھائی مٹا دی گئی تھی اس سے پوچھا کہ میں نے آپ کو نئی کاپی لانے کو کہا تھا کیا ہوا
بچی نے کہا مس جی میں نے اپنے ابو کو بولا تھا لیکن وہ نہیں لائے پھر اس نے پرانی لکھائی مٹا کر دی کہ اس پر ہی لکھیں میں آپ کو نئی کچھ دنوں میں دلا دوں گا💔
حالات اس حد تک خراب ہوچکے ہیں کہ اب ایک باپ اپنی بیٹی کیلئے کاپی نہیں خرید سکتا
لہذا اساتذہ سے التماس ہے کہ ایسے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور ایسے بچوں کے ساتھ اپنا رویہ درست رکھیں شکریہ🙏

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Allama Iqbal Town Lahore
Lahore