بے شک ❤️
خُدا اور اُس کے فرشتے آپ ﷺ پر دُرود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو۔۔!! تم بھی اُن ﷺ پر دُرود و سلام بھیجو۔۔۔!! 🌸
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🥀
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○
Islamic Academy
Islamic Academy is Online Teaching Platform | Learn Quran Online | Online Quran | Online Teaching |
فرض کیجئے چائے کا کپ ہاتھ میں ہے اور کوئی دھکا دے دیتا ہے، تو کیا ہوتا ہے۔
کپ سے چائے چھلک جاتی ہے۔ اگر پوچھا جائے کہ آپ کے کپ سے چائے کیوں چھلکی تو جواب ہوگا کیونکہ فلاں نے مجھے دھکا دیا
غلط جواب
درست جواب یہ ہے کہ کپ میں چائے تھی اسی لئے چھلکی۔ کپ سے وہی چھلکے گا جو اس میں ہے
اسی طرح جب زندگی میں ہمیں دھکے لگتے ہیں لوگوں کے رویوں سے تو اس وقت ہماری اصلیت ہی چھلکتی ہے۔ ہمارا اصل اس وقت تک سامنے نہیں آتا جب تک ہمیں دھکا نہ لگے
دیکھنا یہ ہے کہ جب دھکا لگا تو چھلکتا کیا ھے
صبر، خاموشی، شکرگزاری، رواداری، سکون، انسانیت، وقار
یا
غصہ، کڑواہٹ، جنون، حسد، نفرت،
آج سے چن لیجئے کہ ہمیں اپنے کردار کے پیالے کو کس چیز سے بھرنا ہے
فیصلہ اور مستقبل ہمارا ہی ہوگا
💚ماشاءاللّٰہ💛
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ
اَللّٰهُمّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجید
بیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں!
1: اِنّمَا الْاَعْمَالُ بِالنّیَّاتِ
اعمال کا دارومدار یعنی اعمال کی بنیاد نیتوں پر ھے.
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 01)
2: اَلصّلٰوةُ نُوْرٌ
نماز (مومن کا) نور ھے
(مسند ابی یعلی الموصلی، رقم الحدیث 3655)
3: اَلصّیَامُ جُنَّةٌ
روزہ ڈھال ھے
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 1894)
4: اِنَّ الدِّینَ یُسْرٌ
بیشک دین آسان ھے۔
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 39)
5: اَلدِّینُ النَّصِيحَةُ
دین خیرخواھی کا نام ھے۔
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 55)
6: اَلعَیْنُ حَقٌّ
نظر لگنا حق ھے۔
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 5740)
7: طَلَبُ العِلْمِ فَرِيْضَةٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ
علم دین حاصل کرنا ھر مسلمان پر فرض ھے۔
(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 224)
8: خَیْرُ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ
بہترین بات اللّٰہ تعالیٰ کی کتاب ھے
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 867)
9: وَ خَیْرُ الھَدْیِ ھَدْیُ مُحَمَّدٍﷺ
اور بہترین ہدایت محمدﷺ کی ہدایت ھے
(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 45)
10: اَلحَیَاءُ مِنَ الْاِیْمَانِ
حیا ایمان میں سے ھے
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 24)
11: اَلعَجَلَةُ مِنَ الشَّيْطَانِ
جلد بازی شیطان کا کام ھے
(جامع ترمذی، رقم الحدیث 2012)
12: اَلبِرُّ حُسْنُ الخُلْقِ
نیکی اچھّے اخلاق کا نام ھے
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 2553)
13: اَلطُّھُوْرُ شَطْرُ الْاِیْمَانِ
پاکی ایمان کا حصہ ھے
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 223)
14: مَنْ صَمَتَ نَجَا
جو خاموش رہا اس نے نجات پائی
(جامع ترمذی، رقم الحدیث 2501)
15: لَا تَسُبُّوْا الْاَمْوَاتَ
وفات پائے ہوئے لوگوں کی بُرائی مت کرو۔
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 1393)
16: لَا تَسْئَلِ النَّاسَ شَیْئاً
تم لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کرو
(سن ابن ماجہ، رقم الحدیث 1837)
17: سَمِّ اللّٰہَ وَ کُلْ بِیَمِیْنِکْ
اللّٰہ کا نام لو یعنی بسم اللہ پڑھ کر دائیں ہاتھ سے کھاؤ
(مشکوۃ المصابیح، رقم الحدیث 4159)
18: کُلْ مِمَّا یَلِیْکَ
اپنی جانب سے کھاؤ یعنی برتن میں اپنی طرف سے کھاؤ
(مشکوۃ المصابیح، رقم الحدیث 4159)
19: لاَ یَشْرِبَنَّ اَحَدٌ مِنْکُمْ قَائِماً
تم میں کوئی شخص کھڑے ہوکر ہرگز نہ پیئے
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 2026)
20: اَلسِّوَاکُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ وِ مَرْضَاةٌ لِلرِّبِّ
مسواک کرنا منہ کی صفائی اور رب کی خوشنودی کا سبب ھے
(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 289)
01/05/2023
جیسے جیسے میری عمر میں اضافہ ہوتا گیا، مجھے سمجھ آتی گئی کہ اگر میں Rs. 3000 کی گھڑی پہنوں یا Rs. 30000 کی، دونوں وقت ایک جیسا ہی بتائیں گی۔۔!
میرے پاس Rs. 3000 کا بیگ ہو یا Rs. 30000 کا، اس کے اندر کی چیزیں تبدیل نہیں ہوں گی ۔ ۔ !
میں 300 گز کے مکان میں رہوں یا3000 گز کے مکان میں، تنہائی کا احساس ایک جیسا ہی ہوگا ۔ ۔ !
آخر میں مجھے یہ بھی پتہ چلا کہ اگر میں بزنس کلاس میں سفر کروں یا اکانومی کلاس میں، میں اپنی منزل پر اسی مقررہ وقت پر پہنچوں گا۔ ۔ !
اس لئے اپنی اولاد کو مالدار ہونے کی ترغیب مت دو بلکہ ان کو یہ سکھاؤ کہ وہ خوش کس طرح رہ سکتے ہیں اور جب بڑے ہوں تو چیزوں کی قدر کو دیکھیں قیمت کو نہیں ۔۔۔۔۔۔
دل کو دنیا سے نہ لگاؤ کہ وہ فانی ہے،
بلکہ آخرت سے چمٹ جاؤ کیونکہ وہ باقی رہنے والی ہے۔۔۔۔
فرانس کا ایک وزیر تجارت کہتا تھا؛
برانڈڈ چیزیں مارکیٹنگ کی دُنیا کا سب سے بڑا جھوٹ ہوتی ہیں جنکا مقصد تو امیروں سے پیسہ نکلوانا ہوتا ہے مگر غریب اس سے بہت متاثر ہو رہے ہوتے ہیں۔
کیا یہ ضروری ہے کہ میں Iphone اُٹھا کر پھروں تاکہ لوگ مجھے ذہین اور سمجھدار مانیں؟
کیا یہ ضروری ہے کہ میں روزانہ Mac یا Kfc کھاؤں تاکہ لوگ یہ نا سمجھیں کہ میں کنجوس ہوں؟
کیا یہ ضروری ہے کہ میں روزانہ دوستوں کے ساتھ اٹھک بیٹھک Downtown Cafe پر جا کر لگایا کروں تاکہ لوگ یہ سمجھیں کہ میں خاندانی رئیس ہوں؟
کیا یہ ضروری ہے کہ میں Gucci,Lacoste, Adidas یا Nike سے کپڑے لیکر پہنوں تو جینٹل مین کہلایا جاؤں گا؟
کیا یہ ضروری ہے کہ میں اپنی ہر بات میں دو چار انگریزی کے لفظ ٹھونسوں تو مہذب کہلاؤں؟
کیا یہ ضروری ہے کہ میں Adele یا Rihanna کو سنوں تو ثابت کر سکوں کہ میں ترقی یافتہ ہو چکا ہوں؟
نہیں یار!!!
میرے کپڑے عام دکانوں سے خریدے ہوئے ہوتے ہیں،
دوستوں کے ساتھ کسی تھڑے پر بھی بیٹھ جاتا ہوں،
بھوک لگے تو کسی ٹھیلے سے لیکر کھانے میں بھی عار نہیں سمجھتا، اپنی سیدھی سادی زبان بولتا ہوں۔
چاہوں تو وہ سب کر سکتا ہوں جو اوپر لکھا ہے
لیکن۔۔۔۔میں نے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو میری Adidas سے خریدی گئی ایک قمیص کی قیمت میں پورے ہفتے کا راشن لے سکتے ہیں۔
میں نے ایسے خاندان دیکھے ہیں جو میرے ایک Mac برگر کی قیمت میں سارے گھر کا کھانا بنا سکتے ہیں۔
بس میں نے یہاں سے راز پایا ہے کہ پیسے سب کچھ نہیں، جو لوگ ظاہری حالت سے کسی کی قیمت لگاتے ہیں وہ فورا اپنا علاج کروائیں۔ انسان کی اصل قیمت اس کا اخلاق، برتاؤ، میل جول کا انداز، صلہ رحمی، ہمدردی اور بھائی چارہ ہے۔ نہ کہ اسکی ظاہری شکل و صورت...!!!
اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہو حتّٰی کہ تمہیں موت آجائے۔
(99) : سوره الحجر
06/10/2022
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Lahore
54000