13/08/2023
❤️
Education and Entertainment
13/08/2023
❤️
غلاف کعبہ کی تبدیلی کا پروقار اور دلفریب منظر
سورج پھر سے طلوع ہو رہا تھا
بشکریہ 🖋️ابوبکر قدوسی ❤️
........
ایک کے بعد ایک صفت بیان کی جا رہی تھی اور دل پر پڑا بھاری پتھر سرک رہا تھا
"صفوان یار ! پاس آؤ تو سہی ، دل تبدیل کرو تو سہی ، سینے سے لگو تو سہی .."
لیکن صفوان نے برسوں پہلے قسم کھائی تھی اپنے یار ، قریبی عزیز عمیر سے بات نہیں کرے گا .. عمیر نے "ظلم " بھی تو بہت کیا تھا ..ہاں ماں باپ ، آباواجداد کا مذہب یوں آسانی سے ترک کرنا کوئی کم ستم تو نہ تھا کہ صفوان اس کو بھول جاتا ...سو اس نے قسم کھا لی کہ عمر بھر عمیر سے کلام نہیں کرے گا ....
لیکن قسمت کی لکھی کون ٹالے کہ آج سمندروں کے سفر پر نکلنے سے ذرا ہی پہلے وہ "ظالم " آ گیا ....چچا کا بیٹا ، بچپن کا ہم جولی ، اکٹھے ساتھ کھیلے ،چوبارے چڑھے اور دیواریں پھلانگتے بچپن گزرا ، اور مکے کی گلیوں میں پھرتے پھراتے بڑے ہو گئے ...
ایک دن خبر ملی کہ عمیر مسلمان ہو گئے ...صفوان کو غم نے آن لیا اور غم غصے میں بدلا تو قسم کھائی کہ عمر بھر اب اس سے بات نہیں کرے گا ....
اب کے بچھڑے تو شائد کبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
صفوان کو کیا خبر کہ قسمت اس کے لیے کیا راہ تراشے بیٹھی ہے ....خبر ملی کہ کبھی مکے سے نکالے ہوئے "پردیسی " اپنے احباب کو ساتھ لیے مکے کی طرف چلے آ رہے ہیں .....
صفوان کہ گھر اسلحہ سے بھرا ہوا تھا تلواریں لے کے بیٹھ گیا ..تلوار تیز سے تیز تر کر رہا ہے اور ساتھ بیٹھی بیوی کو کہہ رہا ہے کہ :
"نیک بخت کچھ روز کو ٹہر جا ، تمہارے لیے غلاموں کی فوج ہو گی ، خدمت گذاری کو "
وہ بھی سپنے دیکھ دیکھ مسکرا دیتی ...لیکن دو دن بھی نہ گذرے کہ مکہ پر مکے کے مالکوں نے آن قبضہ کیا ...
کچھ نوجوان مقابلے کو نکلے لیکن کھیت ہوئے اور پھر کوئی نہ نکلا ، صفوان کے دل میں مایوسی کی اک لہر آئی کہ یہ کیا کوئی نکلا ہی نہیں ..لیکن اس آزردگی کو جھٹک کے تلوار سونتے نکلا ، خندمہ کے مقام پر معمولی سا میدان سجا اور ختم ہو گیا - صفوان سب کے ساتھ ہی بھاگ لیا ..گھر میں بھاگتے ہوئے داخل ہوا تو بیوی سمجھ گئی کہ غلام کیا لانا تھا خود غلامی سے بچ پایا ہے ....ہنستے ہوئے بس اتنا ہی کہا :
" میرا غلام کہاں رہ گیا ؟"
" صفوان بس اتنا ہی کہہ سکا کہ :
"جہاں عکرمہ جیسے سردار بھاگ کھڑے ہوئے وہاں اکیلا صفوان بے چارہ کیا کرتا ، تم کیا جانو آج خندمہ میں کیا ہوا ؟"
دل گرفتگی کے عالم میں مکہ چھوڑنے کا ارادہ کیا اور ساحل سمندر کو چلا .....امید کہ کبھی مکہ مسلمانوں سے خالی ہو گا تو لوٹ پاؤں گا ..امید پالے نکلا
دل میں یوں تیرے بھولے ہوئے غم آتے ہیں
جیسے بچھڑے ہوئے کعبے میں صنم آتے ہیں
جدہ پہنچا اور کشتی کا انتظار شروع کیا کہ یمن کو نکل جاؤں ...اسی تلاش میں بچپن کا یار آ گیا ....عمیر نے اسے ڈھونڈا ....
بچپن کا پیار بھی عجیب ہوتا ہے بندے کا ساتھ چھوڑتا ہی نہیں ..عمیر کی بھی یہی کیفیت تھی کہ سب مکے کو دیکھ رہے تھے کہ آنکھوں کی پیاس بجھے ، بچپن کی یادوں کو تازہ کر رہے تھے کہ مدتوں بعد لوٹے تھے ، کبھی یہاں سے ننگے پاؤں ، ننگے بدن ، اثاثے لٹا کے نکلے تھے جسم و جاں بچا کے نکلے تھے ...اور آج مالک بن کے واپس آئے ، سو مکے کی دیواروں کو بھی نظروں سے چوم رہے تھے ۔ اور ادھر عمیر اپنے چچا زاد یار کو ڈھونڈ رہے تھے ..خبر ملی کہ جدے کو نکل گئے ...رسل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے عرض کی :
' حضور آپ سا کوئی نہیں آپ سا حلیم کوئی نہیں میرے بھائی کو پناہ دیجئے نا "
رحمت مسکرائی اور دو ہونٹوں میں سمٹ آئی :
"صفوان آ جائے ، اسے ہم نے امان دی "
"حضور آپ بہت دیالو ہیں ، بہت عنایات کرنے والے ہیں ، آپ کا دامن دل بہت وسیع ہے اور میرا بھائی یہ نہیں جانتا ...بہت جرائم ہیں نا اس کے ...ڈر جائے گا ، یقین نہیں کر پائے گا ..سو کچھ نشان عطا کیجئے ....کہ اسے یقین آ جائے کہ رحمت اس کا مقدر ہوئی جاتی ہے "
سیدنا عمیر کو ہمارے حضور نے اپنی چادر اتار کے دے دی...
"میرے بھائی ، میرے صفوان ..دیکھو تم کن لہروں کے کنارے بیٹھے ہو ..یہ سمندر لہریں بھی ان کی رحمت کی لہروں کا مقابلہ نہیں کر سکتیں لوٹ آؤ "
سمندر کنارے عمیر اپنے یار سے بہت پیار سے بات کر رہے تھے اور وہ صفوان کہ دوست کو بے وفا جان کے تلخ تر ہو چلا کہ :
اغرب عنی
"میرے پاس مت آؤ ....دور ہو جاؤ
فلا تکلمنی
کلام نہ کرو مجھ سے ..
جاؤ میں نہیں بولتا تم سے ..روٹھ گیا ... تھا نا "جھلا" کہ رحمت سے روٹھ رہا تھا ....خبر ہی نہیں تھی کہ مکے میں رحمت اس کا انتظار کر رہی ہے
عمیر پاس اور پاس اور پاس ہوئے ..زمانے بھر کی محبت اپنے لہجے میں سمیٹی :
"ای صفوان ! فداک ابی و امی "
میرے یار صفوان ! میری جان ، میں ہی کیا میرے ماں باپ بھی تم پر قربان ...
لیکن صفوان نے تو قسم کھا رکھی تھی کہ لات منات اور ہبل سے منہ موڑنے والے عمیر کو بلانا تک نہیں .
لیکن عمیر تھے کہ جیسے اماوس کی راتوں کا پرسکون ٹہرا سمندر ...ٹھنڈے اور میٹھے لہجے میں ذکر حبیب کرنے لگے -
"ہو افضل الناس "
دیکھو یار وہ انسانوں میں افضل ترین ہیں -
"و ابر الناس "
اور سب انسانوں سے بڑھ کے نیکی کرنے والے-
" و احلم الناس "
اور سنو دوست ! حوصلہ مندی میں اور حلم میں تو سب سے ہی بڑھے ہوے ہیں -
" و خیر الناس "
میرے سجن ، میری جان ، میرے یار ...وہ تو بہترین سے بھی بہتر ہیں -
"ابن عمک "
اور ہاں سنو تو ! تمھارے چچا زاد بھی تو ہیں نا -
" عزہ عزک "
سو ان عزت تمہاری عزت ہی تو ہوئی -
" و شرفہ شرفک "
اور وہ سربلند جو ہیں تو تم ہی سربلند ہو نا یار ......
"و ملکه ملکک "
لو سلطنت بھی مبارک ، کہ ان کی سلطنت تمھاری ہی سلطنت ...
دل کی دنیا بدل رہی تھی ....برسوں کی جمی برف پگھل رہی تھی ....دل میں خدشات ہی خدشات اور خوف ہی خوف ......ہولے سے بولا .....
"انی اخاف علی نفسی "
عمیر مجھے اصل میں خوف ہے کہ کہیں بے موت نہ مارا جاؤں .....
نہ بولنے کی قسم ہوا ہو گئی ..... سیدنا عمیر نے نہایت اعتماد سے جواب دیا :
" نا یار ، مت خوف کر نا یار ......."
"ھو احلم من ذاک و اکرم "
دوست جو بھی تمہارا تصور رہا ہو گا ، مگر وہ اس سے بھی بڑھ کے بردبار ، حلیم اور حوصلہ مند ہیں ......
شام ڈھلنے کو تھی اور دو سوار اپنی سواریوں کو مکہ کی طرف لیے جا رہے تھے ....صفوان کی قسمت کا سورج طلوع ہو رہا تھا -
ابͧــᷨــᷧـــو بكͬــᷜــͣــᷩـــر قدوسͥــᷤــͧــͩــͩــͧــᷭـــى
15/07/2023
جس معاشرے میں صحافی اور جج کا قلم بک جائے۔ ان معاشروں کو زوال سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ کیونکہ قلم اور ضمیر کا سودا صرف تمھارا نہیں بلکہ آنے والی کئی نسلوں کا سودا ہے۔
بلوچستان: سرکاری پیش امام کی اسامی پر غیر مسلم امیدوار شارٹ لسٹ
پھر کہتے ہیں بلوچستان میں گورننس اچھی ہے۔۔
29/06/2023
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
🥰
تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ صَالِحَ الْأَعْمَالِ
اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ لَا اِلَہَ اِلَّا للّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْد
اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیراً وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْراً وَّ سُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلاً°
عید الضحیٰ مبارک
EID MUBARAK
آپ کو اور آپ کے تمام اہل وعیال کو عیدالاضحی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں
A priest who converted to Islam
living in a church for 15 years became a Muslim and reached Hajj.
A dream changed his life 👇
🤝Like the page, follow and share to see more interesting videos
10/06/2023
06/06/2023
EverMerge Galexy Deiby Ruiz p. Highlight Banpong
👍