Almuntazar TV

Almuntazar TV المنتظر ٹی وی
آوازِ حق کا ترجمان

19/08/2026
19/08/2026

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
جامعتہ المنتظر ، ایچ بلاک ماڈل ٹاون لاہور
تاریخ: 18-08-26
پریس ریلیز
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس مشاورت برائے مدارس طالبات کی تشکیل
لاہور( ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے آٹھ رکنی مجلس مشاورت برائے مدارس طالبات تشکیل دے دی ہے۔مجلس مشاورت کی تشکیل کا مقصد وفاق سے ملحقہ مدارس دینیہ طالبات کے درمیان بہتر رابطہ اور نظام تعلیم ، مسائل کے حل، نصاب، امتحانی نظام اور انتظامی امور میں بہتری کے لیے لائحہ عمل کی تیاری اور مشاورت ہے۔ مجلس مشاورت میں 8 اراکین کو شامل کیا گیا ہے جن میں جنوبی پنجاب سے خانم شاہین زہرا جوادی، وسطی پنجاب سے خانم آسیہ بتول ،شمالی پنجاب سے خانم فائزہ بتول ،کراچی سے خانم منصورہ امینی،خیبرپختونخواہ سے خانم ام سلمیٰ، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر سے خانم معصومہ جعفری، اندرون سندھ سے سیدہ نسرین فاطمہ زیدی اور بلوچستان سے خانم محدثہ بتول مجلس مشاورت کی رکن ہوںگی ۔
۔۔۔۔۔جاری کردہ: مولاناملک محمد اشرف ۔۔۔۔۔ سیکرٹری نشرو اشاعت ۔۔۔
مولانا لعل خان توحیدی ۔۔۔۔ ناظم دفتر ۔۔۔۔

19/08/2026

قرآن کی جامعیت

امام جعفر صادقؑ

بے شک اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ہر چیز کی وضاحت بیان فرمائی ہے۔ اللہ کی قسم! اس نے ایسی کوئی چیز نہیں چھوڑی جس کی بندوں کو ضرورت ہو۔

📖 بحار الانوار، جلد 68، صفحہ 237

19/08/2026

👈 4 بہترین اوصاف

امیرالمؤمنین حضرت امام علی ابن ابی طالبؑ

4 چیزیں ایسی ہیں کہ جس شخص کو یہ عطا ہو جائیں، اسے دنیا اور آخرت کی بھلائی عطا ہو گئی:

🔴گفتگو میں سچائی، 🔴امانتوں کو ادا کرنے میں امانت داری، 🔴حرام غذا سے پرہیز کرتے ہوئے پاکیزگیِ شکم، 🔴اور حسنِ اخلاق۔

📖 غرر الحکم، جلد 2، صفحہ 151، حدیث 2142

19/08/2026

فاسق کی 4 نشانیاں

• پیغمبر اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا •

فاسق کی 4 نشانیاں ہیں: فضول مشغلوں میں پڑنا، بے مقصد گفتگو کرنا، دشمنی رکھنا، اور بہتان تراشی کرنا۔

📖 بحار الانوار، جلد 1، صفحہ 120

Address

Jamia Tul Muntazar Model Town H-block Lahore , Punjab
Lahore
40050

Telephone

+923005126585

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Almuntazar TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Almuntazar TV:

Shortcuts

Share

Category