08/12/2025
3دسمبر2025(بروز بدھ) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی، لاہور کے شعبہ اردو کےزیر اہتمام پی ایچ ڈی اسکالر گل رعنا(نگران، ڈاکٹر عاصمہ اصغر ، معاون نگران، ڈاکٹرعظمت رباب) کے زبانی امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ بیرونی ممتحنین میں ڈاکٹر افضال بٹ(انچارچ فیکلٹی آف لیگویجز اینڈ ہیومنٹیز گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی، سیالکوٹ)اور ڈاکٹر صائمہ ارم (صدر شعبہ اردو،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،لاہور) شامل تھیں مجلسی دفاع میں ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ،لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرا کاظمی کی نمائندہ ، شعبہ اردو کے اساتذہ، طالبات اور شعبہ امتحانات سے عادل صاحب نے شرکت کی.آخر میں صدر شعبہ اردومحترمہ ڈاکٹر ریحانہ کوثر نے محترمہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی ،ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اوریئنٹل لرننگ محترمہ پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی ،ڈائر یکٹر اورک محترمہ پروفیسر ڈاکٹر فائزہ ،کنٹرولر امتحانات محترمہ افشین اور معز ز مہمانو ں کا شکریہ ادا کیا اور سکالر کو مبارکباد دی۔