Hidayat Sub ke Liye .

Hidayat Sub ke Liye .

Share

This is the only official page of Hidayat Sub K Liye. VISION: Enlighten the hearts,homes and liveswith Noor of Al Quran.

Mission:Reconnecting humanity with the Creator and educating them about their true purpose ofbeing in this world.

30/08/2022

*حضرت امام رازی رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیر کبیر میں ایک بزرگ کا واقعہ لکھا ہے کہ :*

*ایک بزرگ تھے ، وہ ایک مرتبہ دریائے دجلہ کے کنارے جا رہے تھے ، جاتے جاتے دیکھا کہ آگے ایک بڑا سا بچھو جا رہا ہے ۔ ان کے دل میں خیال آیا کہ اس کائنات کا کوئی بھی ذرہ کسی مصلحت اور مقصد کے بغیر حرکت نہیں کرتا ، اللہ تبارک وتعالی کی کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے ، یقینا یہ بچھو بھی کسی کام پر جا رہا ہوگا ، تو آج میں ذرا اس کا تعاقب کرکے دیکھوں کہ یہ بچھو کہاں جارہا ہے ؟ کیا کرے گا ؟*

*دل میں یہ خیال آیا اور وہ اس بچھو کے پیچھے چل پڑے ، آ گے آ گے بچھو اور پیچھے پیچھے یہ بزرگ ، بزرگ بھی چلتے رہے ، وہ بچھو بھی چلتا رہا ، یہاں تک کہ ایک جگہ پہنچ کر بچھو نے اپنا رخ موڑا اور دریا کے کنارے پر جا کر کھڑا ہوگیا ، یہ بزرگ بھی کھڑے ہو گئے ، دیکھنے کے لئے کہ اب کیا ہوتا ہے ؟*

*تھوڑی دیر گزری تھی کہ دیکھا کہ دریا میں ایک کچھوا تیرتا ہوا آرہا ہے ، وہ کچھوا تیرتا ہوا آیا اور ٹھیک اس جگہ جہاں بچھو کھڑا ہوا تھا ، کنارے سے لگ گیا ، اب یہ بچھو چھلانگ لگا کر کچھوے کی پشت پر سوار ہوگیا ، فرماتے ہیں کہ میں نے سوچا کہ اللہ تعالی نے بچھو کو دریا پار کرانے کے لئے کشتی بھیج دی ہے ، اس کے بعد کچھوے نے پانی پر تیرنا شروع کر دیا ۔*

*وہ بزرگ فرماتے ہیں کہ چونکہ میں نے یہ سوچ لیا تھا کہ آج اس کا تعاقب کرنا ہے کہ یہ کہاں جا رہا ہے ؟ اس لئے میں نے بھی ایک چھوٹی سی کشتی لے لی ، اور کشتی میں بیٹھ کر میں بھی دریا میں چل پڑا . وہ کچھوا اس کو گھماتا پھراتا دریا کے دوسرے کنارے پر پہنچ گیا ، اور وہاں جا کر کنارے سے لگ گیا ، اب بچھو اس کھچوے کی پشت سے چھلانگ لگا کر دریا کے دوسرے کنارے پر اتر گیا ، میں نے بھی کشتی ( کنارے سے ) لگادی اور میں بھی کنارے پر اتر گیا ، اب پھر اس نے چلنا شروع کیا ، خدا جانے کہاں جا رہا تھا ؟ کہاں منزل تھی ، لیکن میں نے چونکہ تہیہ کیا تھا کہ آج میں اس کا تعاقب کروں گا کہ یہ کہاں جارہا ہے ۔*

*آگے گئے تو وہاں ایک آدمی سو رہا تھا ، میں نے سوچا کہ شاید بچھو اس آدمی کو جا کر کائے گا ، اور شاید اسی لئے سارا سفر طے کر کے آیا ہے ۔ چنانچہ میں بھی پیچھے پیچھے چلتا رہا یہاں تک کہ جب میں اس سوئے ہوئے آدمی کے قریب پہنچا تو میں نے دیکھا کہ ایک سانپ اپنا پھن اٹھا کر اس سوئے ہوئے آدمی کو ڈسنا چاہتا ہے ، اس نے اپنا پھن اٹھایا ہوا ہے ، اور قریب تھا کہ اس کو ڈس لے ، اچانک یہ بچھو پہنچا اور اچھل کر اس سانپ کے اوپر سوار ہوگیا ، اور سانپ کو اس زور سے ڈسا کہ سانپ تیور کھاکر نیچے گر گیا ، اور وہ سوتا ہوا آدمی سو رہا تھا ، اس کو کچھ پتہ نہیں کہ کیا ہو رہا ہے ؟*

*جب سونے والے شخص کی آنکھ کھلی تو دیکھا کہ قریب میں بچھو جا رہا ہے ، تو اس نے پتھر اٹھا کر اس بچھو کو مارنے کی کوشش کی ، میں نے جا کر اس کا ہاتھ پکڑ لیا کہ خدا کے لئے اس کو نہ مارنا ، یہ تمہارا محسن ہے ۔ اسے اللہ تبارک وتعالی نے تمہاری جان بچانے کے لئے بہت دور سے بھیجا ہے ، اگر یہ بچھو نہ ہوتا تو سانپ تمہیں ڈس چکا ہوتا ، اور تم مرچکے ہوتے ، لیکن اللہ تعالی نے یہ بچھو کہاں سے تمہارے لئے بھیجا ہے ، جس نے اس سانپ کا خاتمہ کیا جو تمہیں ڈسنا چاہتا تھا ۔*

*وہ بزرگ فرماتے ہیں کہ بس یہاں آ کر میری سمجھ میں آ گیا کہ اللہ تبارک وتعالی کی اس کا ئنات میں کوئی نہ کوئی حرکت کسی نہ کسی مصلحت سے خالی نہیں ، تو یہ ہے رب العالمین ۔*

16/12/2020
Photos from Hidayat Sub ke Liye .'s post 09/12/2020
Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Lahore