MCP Academy

MCP  Academy

Share

MCP Academy is provide to you notes as well as short videos on any topic of physics.

03/01/2024

سوال ::کیا پاکستان میں الیکشن کے طریقے سے کبھی سسٹم تبدیل ھوجائے گا کیا یہ ممکن ہے کہ الیکشن کے امیدواروں اور اس طریقہ کار سے سسٹم کلی طور تبدیل ھوجائے گا??

جواب:: الیکشن میں پہلے ہم جائزہ لیتے ہے کہ اسمیں کون کیسا کیوں اور کونسا کردار ادا کررہا ہے اس سے واضح ھوجائے گا .
(1)ووٹر :: ووٹر کا کام ہے ووٹ ڈالنا .لیکن اگر ہم بغور سماج کا مطالعہ کریں -پہلا غلطی/

پاکستان میں ووٹ دینے میں عالم یعنی پی ایچ ڈی سکالر اور ان پڑھ جاہل کا ووٹ برابر ہے- اور قران کہتا ہے عالم اور جاہل برابر نہیں ہے الیکشن سسٹم میں ایک غلطی تو یہ ہے-
دوسرا غلطی / یہاں کوالٹی کو نہیں کواننٹی کو معیار بنایا ہوا ہے -
تیسرا غلطی /
ایک انسان قومی سوچ پر ووٹ دیتا ہے دوسرا ٹرانسفرمر وغیرہ پر -
چوتھا غلطی /
سیاسی میدان میں رائے دینے کے لیے اپکو معاشی ازاد ھونا ضروری ہے -یہاں کسان جاگیرداروں کے غلام ہے اور مزدور لوگ صنعتکاروں کے غلام ہے تو کیا غلام کی رائے ازاد ہوسکتی-
پانچواں غلطی / سیاسی جمہوریت سے پہلے معاشی جموریت ضروری ہے مطلب یہ ہے کہ پوری قوم معاشی ازاد ہوگا تب اسکی رائے بھی ازاد ھوگی -معاشی تنگی اور جبر کی بنیاد پر رائے کی کوئی اہمیت نہیں -
الیکشن میں کردار ادا کرنے والا دوسرا حصہ :: ایم این اے اور ایم پی اے کون لوگ ھوتے ہے کونسے طبقے سے ھوتے ہے-
(2)پاکستان میں سرمایادار جاگیردار الیکشن سیٹ کے لیے کھڑا ھوسکتا ہے -جیسا کہ ہمیں پتہ ہے ایک سیٹ کو جیتنے کے کیے کم سے کم پانچ کڑوڑ روپے چاھیے اگر یہ اپکے پاس نہیں ہے تو الیکشن لڑنے اور جیتنے کا خواب چھوڑنا چاھیے- اور جب ایک بندہ اتنا خرچہ کر لیتا یے تو وہ وزیر بن کر یہ پیسہ دس گنا واپس نہیں کمائے گا کیا وہ قوانین سازی کرتے وقت اپنے لگائے گئے پیسوں کا حساب نہیں نکلوائے گا کیا وہ اسکی ریکوری کا نہیں سوچے گا?.مطلب غریب اس سسٹم میں الیکشن کے لیے نہیں لڑ سکتا
(3) تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ پیسے کے بعد جو جیتتا ہے کیا اس میں اس فیلڈ کے مطالق صلاحیت ہے بھی یا نہیں?? یہاں جسکو وزارت دیں دیتی ہے کیا اس بندے میں وہ وزارت چلانے کی قابلیت ہوتی ہے یا نہیں ??ہرگز نہیں
(4)کیا یہ سرمایادار جاگیردار ہمارے 90فیصد عوام کا حقیقی نمائندہ کہلانے کا اہل ہے بھی یا نہیں?وہ تو ہمارے طبقے سے ہے ہی نہیں اگر ہمارے طبقے سے نہیں ہے تو کیا وہ ہمارے نمائندگی کرے گا??
(5)جو الیکشن لڑتا ہے کیا انکے بچے ہمارے ووٹر کے بچوں جیسے سکول میں پڑھتے ہے?کیا انکا علاج ہماری طرح عام گورنمنٹ ہسپتال میں ہوتا ہے?کیا انکو بجلی گیس بل وغیرہ کا ٹینشن ٹرانسپورٹ وغیرہ کا ٹینشن ہوتا ہے جو ہم لوگوں کو ھوتا ہے ??اگر جواب نہیں میں ہے پھر ہم کس بنیاد پر اسکو سپورٹ کرتے ہے اور لیڈر مقرر کرتے ہے??
(6)کیا یہ لوگ امانت دار بھی ہوتے ہے یا نہیں ???وہ تو اپکو پتہ ہے
(7) کیا یہ لوگ ہماری حفاظت کرنے کے لیے وہاں جاتے ہے ?
الیکشن میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم ;:/
یہاں نظریات کی نہیں سرمائے کا سکہ چلتا یے سالوں سے محنت کرنے والے کارکن پیچھے دھکیل کر پیراشوٹ پر ائے باہر سے سرمایادار جاگیردار کو ٹکٹ ملتی یے کیو?کیونکہ پاڑٹی سربراہان کو جیتنے والے سیٹس کی ضررت ھوتی ہے نظریے کی نہیں .انکے ہاں نظریات کی کوئ اہمیت نہیں ھوتی -یہاں نظریات پر یقین رکھنے والے یتیم خانوں میں رہنے والوں سے بدتر ھوتی ہے-
چوتھا خرابی سارے پاڑٹیوں پر خاندانی اجارہ داری /
تقریبا سارے پاڑٹیاں اب خاندانی لمیٹڈ کمپنیاں بن چکی ہے ان خاندانوں میں گود میں بیٹھا نااہل نا بالغ بچہ پاڑٹی کا سربراہ بن جاتا ہے یہ موجودہ الیکشن سسٹم میں موجود ہے-
الیکشن سسٹم کا پانچواں حصہ
(1)خلف برداری ::
جب یہی لیڈران اسمبلی جاتے ہے وہاں سب سے پہلے کام اس سسٹم اور قانون پر خلف یعنی قسم اٹھاتی ہے کہ ہم اس سسٹم اور قانون کی حفاظت کریں گے اس پر انچ نہیں انے دیں گے یعنی اسکو تبدیل نہیں ھونے دیں گے .جو بھی ہو سسٹم کو ڈیریل نہیں ھونے دینگے.یعنی اس ظالمانہ قانون و سسٹم کی یہی لیڈران قسمیں اور خلف اٹھاتے ہے کہ اس سرمایاداری وجاگیرداری سسٹم کو تبدیل نہیں ھونیں دینگے..تو سوال یہ ہے پھر ہم اسکو کیوں ووٹ دیں?
الیکشن سسٹم کا چھٹا مرحلہ قانون سازی /
کسی بھی قانون کو پاس کرنے کے لیے اپکو 2/3 میجارٹی کی شرط کو پوری کرنی ہوتی ہے - تو پوچھنا یہ تھا کہ یہ کونسا طریقہ یے کہ ایک قانون کو پاس کرنے کے لیے اپکو خوامخوا 2/3 میجارٹی کو راضی کرنا ھوتا ہے .اسکا تو صاف مطلب یہ ہے کہ یہ اسمبلی کہی کوئی غلطی سے دو چار اچھے لوگ اسمبلی میں نہ پہنچے اور اسلام کے معاشی سیاسی نظام کے قوانین پاس نہ کرائے یا عوام کے لیے کچھ کر نہ گزرے..کیا اچھے قانون پاس کرنے کے لیے اب اپکو اتنے مقدار میں لوگوں کو راضی کرنا پڑے گا?اچھا قانون اچھا ھوتا ہےوہ چاھے ایک بندہ پیش کریں یا 2/3بندے متفق ہوجائے اسکا 2/3سے کیا تعلق ???ایک بندہ کیوں نہیں رکھا شرط ?اب اگر ایک بندہ اچھا قانون بنا سکتا ہے اور وہ قوم کو اسکی افادیت بھی بتا سکتا ہے تو کیا اسمبلی میں اسکو وہاں کے 2/3 میجارٹی کو اپنے ساتھ راضی کرنا ہوگا?? یہ کونسا ملک ہے یہ کونسا نظام ہے ?کیا یہ کوئی ایسا ملک ہے جسمیں ھزاروں مزاھب والے اباد ہے اسلیے شرط سخت رکھا ہے?? یہاں تو سب مسلمان ہے پھر ایسا شرط کیوں رکھا ہے..اسکا سیدھی سادھی جواب یہ ہے کہ یہ نہیں چاھتا کہ کوئی اسکو تبدیل کریں..

سب سے اہم اور اخری مرحلہ /
کیا عوام سے جب ووٹ لیتا ہے تو پھر اسکے بعد عوام کے پاس ایسا کوئی طاقت ہے جس سے وہ اپنے ایم پی اے ایم این اے پر عدم اعتماد کرکے اسے دوران ڈیوٹی نکال باہر کردیں جب وہ عوام کے لیے کام نہ کرتا ہو??یہ افر حکمران دوسرے حکمران کے خلاف تو استعمال کرتا ہے لیکن عوام کیوں حکمران یعنی اپنے حلقے کے ایم این اے ہر نہیں استعمال کرسکتا?? اور سینٹ الیکشن میں یہی ایم پی اے جب اپنا ووٹ 20 کڑوڑ پر بھیج دیتے ہے تو کیا یہ عوام کا ووٹ بھیجتا نہیں یہ تو عوام کی طاقت سے ایم پی اے بن جاتا ہے اور جب وہ سینٹ الیکشن میں ووٹ کا موقع اجاتا ہے تو یہی ایم پی اے پھر اپنا ووٹ کڑوڑں میں بھیج دیتا ہے -یہ کونسا طریقہ اور قانون ہے ہمارے ملک کا سسٹم کیا ان سے پوچھ سکتا ہے???
اس نظام کا بنیادی فکروفلسفہ سرمایاداریت کا ہے .اسکا سیاسی نظام میکاولی کے فلسفہ پر کھڑا ہے معاشی نظام ایڈم سمتھ کے فلسفہ ہر کھڑا ہے تعلیی عدالتی اور بیورکریسی نظام انگریز کے دور میں ڈیزائن شدہ ہے _
تو اب اس نظام میں ہمیں علماء حضرات کہتا ہے ووٹ اپ نے خواہ مخوا اچھے انسان کو دینا ہے ..تو سوال یہ ہے کہ پورا کا پورا نظام اور اسکاڈھانچہ ہی بیکار ہے .اب اگر ہم اسمیں فرشتے بھی بیٹھائے تو وہ تو اسی نظام کو چلائے گا نتیجہ تو یہی ھوگا جو ہم پچھتر سال سے دیکھ رہے ہے -اب اسمیں فرد کی صالح اور غیر صالح کا سوال تو حتم ہوا نظام ہی غلط ہے تو پھر یہاں فرد کی صاَح اور غیر صالح کو اساس بنا کر ووٹ دینا کونسی عقل مندی ہے??//
کیا یہ ووٹ ڈالنے کا جو عمل جاری ہے یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے عوام اس خوش فہمی سے کب نکلیں گے کہ جی حکومت ہمارء ووٹ سے بنتی ہے اسکو زرا سمجھنا چاھیے کہ ووٹ کیا ہے اسکا حقیقی کردار کیا ہے ..اور کیا فیصلے یہاں ووٹ پر ہوتا ہے یا پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے کہ وزیراعظم کون ھوگا .? اب ائیے ووٹ کی حقیقت جانیے

ووٹ کی حقیقت کیا ہے:::ووٹ کی حیثیت ووٹ امانت بھی ہے رائے بھی ہے شہادت بھی ہے
یاد رکھوں ووٹ فرد کو نہیں سسٹم کو دیا جاتا ہے
اب اگر ہماری ووٹ سے سسٹم تبدیل نہیں ہوتا تو پھر ووٹ نہیں ڈالنا چاھیے
(1)میری یہ رائے ہے کہ میں اس ظالمانہ سسٹم کو اپنی رائے (ووٹ ) نہیں دیتا
(2)میں امانت (ووٹ) کو اس ظالم سسٹم کے حق میں استعمال نہیں کرنا چاھتا اسکو استعمال کرنا خیانت ہے
(3) میں گواہی یعنی شہادت دیتا ہوں کہ یہ نظام ظلم کا ہے اسلیے میں شہادت (ووٹ) کو یہاں اس سسٹم کے حق میں ضائع نہیں کرنا چاھتا.ووٹ سے کبھی بھی تبدیلی نہیں ائے گی ...
عوام چین روس ایران ان انقلابات کا مطالعہ کریں انہوں نے تبدیلی کیسی لائی ہےاللہ کی قسم اگر ہماری ووٹ سے حقیقی تبدیلی ممکن ہوتی تو یہ نظام ووٹ کی حیثیت عوام سے چھین لیتی .عوام کے ساتھ یہ ایک ہی طاقت ہے ووٹ اپ سب انکو استعمال نہ کریًں سسٹم پر عدم اعتماد کریں یہ خود بخود گر جائے گا.اسکے خلاف آپنے گاوں علاقے گھر ہر جگہ تحریک چلاوں .سندھ میں 8% ووٹ استعمال ہوا ہے .یہ نظام صابن پر کھڑا ہے اگر ہم تھوڑا بھی سوچ لیں ایران چائنا روس کیا انہوں نے انقلابات ووٹ سے لائی ہے??? زرا سٹڈی تو کریں-

کیا متبادل طریقہ کار اور نظام پر نوجوانوں کو سوچنا نہیں چاھیے??

03/12/2023

ایک نیا صفحہ روز کھلتا ہے
زندگی ایک کتاب ہے پیارے

At Sunday Book Bazar in front of Pak Tea ☕☕ House

Photos from MCP  Academy's post 03/12/2023

ممتاز تجزیہ کار سر ڈاکٹر اکمل سومرو صاحب کے ساتھ امام انقلاب مولانا عبیداللہ سندھی کی مشہور کتاب شعور و آگہی کے مقالہ جات پر لاہور کے تاریخی مقام پاک ٹی ہاوس میں discussion کرتے ہوئے کچھ تصویری جھلکیاں 💓💓💓💞💞💕

03/11/2023

I believe in doing the right things; that is my character and personality.💕💕

02/10/2023

We are here to add what we can to life, not to get what we can from life 💓💓💓💓

20/08/2023

Congratulations 🎉👍🎉💝🎈 to dear brother Dr . Muhammad ijaz chudary. Stay bless and enjoy our beautiful life 💞🌹🌹💞

Photos from MCP  Academy's post 20/07/2023

Shortcut of Electronic.

Photos from MCP  Academy's post 02/07/2023

Atom and Electric current.
Basics of Electricity 🔌🔌

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Mall Road Near Anarkali Chowk
Lahore
54600