آداب زندگی

آداب زندگی اللّٰہ اور نبی محمد (ص) کے بتائے طریقوں سے اُمت محمدیہ (ص

08/04/2025

اپنے والدین کی موجودگی میں اپنے دونوں کانوں کو بند کرکے نہ بیٹھیں (یعنی ھینڈز فری/بلوٹوتھ سے) یہ بے ادبی ھوتی ھے اور آپ انکی کہی کوئی بات یا کام نہ سن کر نافرمان اولاد کے زمرے میں بھی آجائیں گے

08/04/2025

کبھی اپنے والدین کی موجودگی میں اپنے دونوں کانوں کو بند کرکے نہ بیٹھیں (ھینڈز فری/بلوٹوتھ سے) یہ بے ادبی ھوتی ھے اور آپ انکی کہی کوئی بات یا کام نہ سن کر نافرمان اولاد کے زمرے میں بھی آجائیں گے

22/02/2025

کبھی بھی کسی تیسرے شخص کی بتائی رائے کیمطابق کسی کیلئے اپنا نظریہ قائم نہ کریں، خود دیکھیں، سمجھیں اور پھر اپنی رائے بنائیں۔ کیونکہ ہر شخص اپنی پسندو ناپسند کیمطابق دوسرے کو بیان کرتا ھے

14/02/2025

"آداب زندگی"
اپنے لہجوں میں مٹھاس پیدا کریں اور اپنی زبان کو قابُو میں رکھیں تاکہ ہماری زبان سے ایسی کوئی بات نہ نکلے جو کسی کی دل آزاری کا باعث بنے-

18/01/2025

"آدابِ زندگی"
پہلے تو کوشش کریں کہ کوئی غلط کام کرنا نہ پڑے اور کبھی زندگی میں مجبوراً کرنا پڑ جائے تو اسطرح کریں کہ دوسروں کو کم سے کم نقصان ھو اور انکا احترام بھی برقرار رھے

02/07/2022

" آدابِ زندگی"
جب بھی کسی نادیدہ شخصیت سے فون پر یا پس پردہ گفتگو کا اتفاق ھو تو ھمیشہ اسے اپنے سے بڑا و بزرگ سمجھ کر القابات استعمال کریں مثلاً آپ، جناب وغیرہ

02/11/2021

" آدابِ زندگی"
پانی کو دیکھ پرکھ کر اور رک رک کر پئیں۔ ایک گلاس کو کم از کم تین سانس میں ختم کریں۔ اگر ہچکی لگی ھو تو سات گھونٹ پانی پئیں اور ھر گھونٹ کے بعد سانس لیں

02/11/2021

" آدابِ زندگی"
چیزوں کو کسی کے سامنے رکھتے ھوئے ایسے رکھیں کہ اسکی آواز پیدا نہ ھو اور نہ ہی پھینک کردیں، چیز کو زور سے رکھنا یا پٹخنا یا اچھال کر دینا بدتمیزی کے زمرے میں آتا ھے

02/11/2021

" آدابِ زندگی"
کسی محفل یا فنگشن میں جانا ھو تو ٹوتھ برش ضرور کریں تاکہ دوران گفتگو یا گلے ملتے دوسرے کو آپکے منہ سے بدبو کے بھبھوکے نہ آئیں اور اگر ھو سکے تو ہر نماز سے پہلے بھی

02/11/2021

" آدابِ زندگی "
ادب کریں، ادب سکھائیں، اور ادب کرائیں۔ اپنے سے چھوٹوں کو ھمیشہ عزت سے اور آپ کہہ کر مخاطب کریں جبکہ بڑوں پر تو احترامی القابات ھیں ھی لازم۔

02/11/2021

" آدابِ زندگی"
اگر گاڑی پر ہیں تو اپنے سے چھوٹی سواری والے کا احترام آپ پر فرض ھے۔ آپ کسی بھی سواری پر ھوں اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرتے ھوئے پہلے دوسروں کو گزرنے کا موقع دیں۔

02/11/2021

" آدابِ زندگی "
راہ چلتے پاس سے گزرنے والوں کو، خاص کر جنکی آپ سے نظریں ملیں، خواہ وہ آپکے جاننے والا ھو یا نہ، مسکرا کر اسلامُ علیکم ورحمتہ اللّٰہ ضرور کہیں

Address

Maulana Shaukat Ali Road
Lahore
54590

Telephone

+923219969939

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آداب زندگی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to آداب زندگی:

Shortcuts

Share

Category