Education Hub online

Education Hub online

Share

"Strive For Progress ,
....NOT Perfection."

16/12/2025


دسمبر2014۔۔۔سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور۔۔۔

12/12/2025

چقندر کا پاؤڈر گھر پر بنانا بہت آسان ہے اور یہ صحت، جلد اور بالوں کے لیے بےحد فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ بس چقندر کو اچھی طرح دھو کر پتلے سلائس کاٹ لیں اور دھوپ میں دو سے تین دن اچھی طرح خشک کر لیں، جب یہ مکمل طور پر خشک ہو جائیں تو انہیں گرائنڈر میں باریک پیس کر ایک ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کر لیں۔ اس کا رنگ گہرا سرخ ہوتا ہے اور یہ بغیر کسی کیمیکل کے خالص اور قدرتی پاؤڈر بنتا ہے۔ چقندر پاؤڈر خون بڑھانے، جسم میں آئرن کی کمی پوری کرنے اور چہرے کی رنگت نکھارنے میں مدد دیتا ہے۔ بالوں کے ماسک میں شامل کرنے سے بال مضبوط، چمکدار اور گھنے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جلد کو پنک گلو دیتا ہے، شُوگر لیول بیلنس کرنے میں مدد کرتا ہے اور جسم کو انرجی فراہم کرتا ہے۔ گھر کا بنا ہوا چقندر پاؤڈر خالص، محفوظ اور روزانہ استعمال کے لیے بہترین انتخاب ہے۔

03/12/2025
02/12/2025

کیا آپ بھی سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ہاتھ پیروں میں خشکی و جلن کا شکار ہوگئے ہیں اور مہنگے مہنگے لوشن و کریم استعمال کر کے تھک گئے ہیں تو پریشان نا ہوں ۔ واپس آرگینک چیزوں پر آجائیں جس میں آپکی پیسوں کی بچت بھی ہے اور جلد کی بہترین حفاظت بھی
ملیٹھی کا سیرم و آئل بنائیے اور رات سوتے وقت آئل استعمال کیجیے
صبح تک جلد نرم و ملائم
وضو کے بعد سیرم استعمال کیجیے بہترین نتائج مل رہےہیں

01/10/2025

گلوبل صمود فیلوٹیلا،،، بہادری اور عظمت کی اعلاء ترین مثال میں سوشل میڈیا پر مجھ سے جس قدر ہو سکتا ہے اسے پرلاءک اور کمنٹ کرتی ہوں کہ چلو کسی طرح سے صیح میرا نام بھی ان لوگوں کے ساتھ لیا جانے جو اس قافلے کی حمایت میں بولتے ہیں💕 اللہ ان سب کی حفاظت فرما ے مسلمانوں سے، زیادہ ان میں عیسائی ہیں اور صرف انسانیت کا درر لے کر جارے ہیں ان کی حفاظت کے لیے، زیادہ سے زیادہ اواز اٹھایں

28/09/2025


27/09/2025

کلاس کنٹرول:
ڈسپلن, کلاس کنٹرول اور Behaviour Management تین الگ چیزیں ہیں۔ ڈسپلن کا تعلق کارکردگی سے ہے۔ آج ہم کلاس کنٹرول اور Behaviour Control کے بارے میں بات کریں گے۔ دونوں میں تھوڑا سا فرق ہے لیکن ہم ان کو ایک جیسا مان لیتے ہیں۔
کلاس کنٹرول کا مقصد اساتذہ کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ تدریسی عمل کو بغیر کسی مداخلت کے آسانی کے ساتھ سرانجام دے سکیں۔

کلاس کنٹرول میں دو اہم فیکٹرز کا عمل دخل ہے۔
سب سے پہلا اور اہم فیکٹر اساتذہ کی شخصیت کا ہے۔ اگر آپ کے اساتذہ کو معمولی بات پر غصہ آتا ہے اور وہ اس کا اظہار ضرورت سے ذیادہ کرتے ہیں, تو غالب امکان یہی ہے کہ بڑے بچوں کی کلاس کے لٸے وہ مناسب نہیں۔ بچے ان کے غصے کو انجواۓ کرتے ہیں اور کلاس میں ٹیچر کا مذاق بنا دیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس اگر ٹیچر بچوں کو کچھ نہیں کہتی اور صرف لیکچر ڈیلیور کرتی ہے تو بچے اپنی مرضی کرتے ہیں اور ٹیچنگ پر بُرا اثر پڑتا ہے۔ اس صورت میں ٹیچر کا کلاس میں ہونا یا نہ ہونا برابر ہوجاتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ ایسا کیا, کیا جاۓ کہ ٹیچرز کی کلاس کنٹرول بہتر ہو؟
سب سے پہلے تو ٹیچر کو یہ بات سمجھنی چاہیٸے کہ کلاس کنٹرول کا انحصار ان کے پہلے چند دن کی کارکردگی پر ہے۔ کلاس جب ایک دفعہ کنٹرول سے باہر ہوجاۓ تب کچھ نہیں ہوسکتا۔ یہاں تک کہ سکول پرنسپل بھی کچھ نہیں کرسکتے۔ اس لٸے ایک بات سمجھ لیں کہ جو بھی کرنا ہے ٹیچر نے ہی کرنا ہے اور پہلے چند دن میں کرنا ہے۔
ٹیچرز کو سب سے پہلے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیٸے۔ پہلے چھ, سات لیکچرز ایسے تیار کٸے جاٸیں کہ بچے امپریس ہوجاٸیں۔ یہ سب سے آسان اور مٶثر طریقہ ہے۔ اس کے بعد بھی اگر بچے کلاس ڈسٹرب کریں, تو ابتداٸی رسپانس کم سے کم دینا چاہیٸے۔ ڈاٸیریکٹ جسمانی سزا یا والدین بلانے کی دھمکی پر نہیں جانا چاہیٸے۔ اگر آپ نے ایک دفعہ کہہ دیا کہ میں نے آپ کے والدین کو بتانا ہے تو اب آپ کا فرض بنتا ہے کہ آج ہی والدین کو بتایا جاۓ۔ بچہ جب گھر پہنچے تو اس کے والدین کو پتہ ہو کہ بچے نے سکول میں کچھ غلط کیا ہے۔یہاں ایک غلطی کبھی نہیں کرنی چاہیٸے۔ والدین کو کبھی یہ نہ بتاٸیں کہ بچہ کلاس میں شور کررہا ہے۔ اس بات سے والدین کو کوٸی فرق نہیں پڑتا اور الٹا سکول کی کمزوری ظاہر ہوجاتی ہے۔ اس کی بجاۓ اگر آپ والدین کو بتا دیں کہ بچہ کلاس میں لیکچر نہیں سن رہا یا ہوم ورک مکمل نہیں ہوا, تو اس کا اثر ذیادہ ہوتا ہے۔ اس سے بھی ذیادہ اہم بات یہ ہے کہ جب ہم والدین کو بتا دیں کہ بچے نے ٹسٹ فیل کیا ہے یا کم مارکس لٸے ہیں تو گھر پہنچنے پر بچے کی شامت آجاٸیگی۔ اگلے دن کلاس میں نہ صرف وہ بچہ خاموش ہوگا بلکہ باقی گروپ کو بھی پتہ چل جاٸیگا کہ ہمارے ساتھ بھی یہی ہونے والا ہے۔
میں ہمیشہ اساتذہ کو کہتا ہوں کہ بچوں کو وہ دھمکی کبھی نہ دیں جو آپ پوری نہیں کرسکتے۔
اسکے علاوہ پرانے اساتذہ بھی اپنی کلاس کو دلچسپ بنانے کی فکر کریں۔ اگر کلاس آپ کی کنٹرول میں ہے تو اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کلاس کو ٹارچر سیل بنا کے رکھیں۔ بچے کچھ الگ سننا چاہتے ہیں۔ ان کی یہ ضرورت پوری کیا کریں۔ ان کے ساتھ اپنی زندگی کے تجربات شٸیر کیا کریں۔ ان کے ساتھ گپ شپ کیا کریں۔ ان کو دوستوں کی طرح ڈیل کریں۔ ان کی تعریف کریں۔ اپنی زندگی کی ناکامیاں بچوں کو کبھی مت بتاٸیں۔ بچے ناکام لوگوں کو پسند نہیں کرتے۔ ایک بات یاد رکھیں آپ میں سے کوٸی ناکام نہیں ہے۔ آپ زندہ ہیں, کام کررہے ہیں اور دو چار پیسے کما رہے ہیں تو آپ کامیاب ہیں۔
بچوں سے دوستی کریں۔ جب بچے آپ سے دوستی کرلیں گے تو وہ آپ کو کبھی ناراض نہیں کرنا چاہیں گے۔
دوسرا فیکٹر سکول کلچر کا ہے۔ سکول و کالج بچوں کے Behaviour Control کے لٸے کیا اقدامات اٹھاسکتے ہیں؟

تین کام ضرور کرنے چاہیٸے۔
پہلا کام Behaviour Management پالیسی بنانا ہے۔ مثال کے طور ہم لکھ سکتے ہیں کہ;
پہلی دفعہ کلاس میں لیکچر کے دوران بات کرنے پر تنبیہ دی جاٸیگی۔
دوسری دفعہ بات کرنے پر نام لیکر پکارا جاٸیگا۔
تیسری دفعہ Disturbance پر بچے کو کھڑا کیا جاۓ گا۔ چوتھی دفعہ بات کرنے پر سکول کاٶنسلر کے پاس بھیجا جاٸیگا (اگر سکول میں کاٶنسلر موجود نہیں تو سیکشن ہیڈ یا سینٸیر ٹیچر کو یہ ذمہ داری دی جاسکتی ہے)
اس کے بعد والدین کو اطلاع دی جاٸیگی۔
اس کے بعد بھی مسٸلہ حل نہیں ہوتا تو بچے کو سکول سے نکالا جاۓ گا۔
یہ عمل تین سے چھ دن کے لٸے ہوگا۔ اس کے بعد دوسرا سرکل شروع ہوگا۔ اسی طرح دس سے پندرہ Bad Behaviours کی نشاندہی کرکے قانون سازی کی جاسکتی ہے۔ یہ سب تحریری طور پر موجود ہونا چاہیٸے اور اساتذہ اور بچوں کو بار بار بتا دینا چاہیٸے۔
دوسرا کام موجودہ Bad Behaviours کو اسی قانون کے تحت روکنا ہے۔ جب آپ اپنے لکھے ہوۓ قانون پر عملدرآمد کرواٸیں گے تو آپ کے موجودہ مساٸل حل ہوجاٸیں گے۔
تیسرا فیکٹر تربیت کا ہے۔ بچوں کے اندر سزا و جزا کا کونسپٹ ڈیولپ کیجٸے۔ ان کو لیکچرز اور موٹیویشن دیتے رہیں۔ ان کو اچھا انسان بننے کی تحریک دیا کریں۔ اس کے لٸے ہر ماہ اسمبلی میں دو طرح کے سرٹفکیٹس دیٸے جاسکتے ہیں۔
ایک Good Behaviour Certificate جو عام طور پر ان بچوں کو ملے گا جن کا Behaviour پہلے سے ہی اچھا ہے۔
دوسرا سرٹفکیٹ Most Improved Behaviour کا دیا جاسکتا ہے۔ اس کیٹیگری میں ان بچوں کو شامل کیجٸے جن کے Behaviour مساٸل تھے لیکن انھوں نے Improve کیا ہے۔
ان باتوں پر عمل کرنے سے کافی مساٸل ختم ہوسکتے ہیں۔

16/08/2025

🔴 اِس مُلک کی تاریخ میں صرف ایک انسان کی جدوجہد ہے اور وہ ہیں قائداعظم محمد علی جناح، جنہوں نے ہماری آزادی کیخاطر 40 سال جدوجہد کی اور ’پاکستان‘ حاصل کیا۔ ہم سب اُن سے پیار کرتے ہیں اور اپنا ہیرو مانتے ہیں۔ عمران خان 🔥

09/08/2025

چند دنوں میں انگریزی سیکھنے اور بولنے کا آسان فارمولا
فر فر انگلش بولنے کیلئے5الفاظ کا استعمال لازمی کریں

13/02/2025

اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ کَرِیمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ 🤲🏼

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Lahore