Tahfeez Ul Quran Institute and School System

Tahfeez Ul Quran Institute and School System Providing you and your family members with services of Quran reading, Quran learning, Quran recitation and Holy Quran.

الحمد للّٰہ ثم الحمد للّٰہتحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کے لیے یہ لمحہ انتہائی مسرت فخر اور شکر کا ہے کہ ہمارے ادارے کے طلبہ نے...
12/06/2026

الحمد للّٰہ ثم الحمد للّٰہ
تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کے لیے یہ لمحہ انتہائی مسرت فخر اور شکر کا ہے کہ ہمارے ادارے کے طلبہ نے نظام المدارس پاکستان بورڈ کے تحت منعقد ہونے والے حفظِ قرآن الکریم ( مئی 2026) کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تمام طلبہ کامیاب قرار پائے جو اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ ہمارے ادارے میں قرآن کریم کی تعلیم نہایت اخلاص محنت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ دی جا رہی ہے
یہ کامیابی صرف طلبہ کی نہیں بلکہ ان محنتی مخلص اور باکردار اساتذہ کرام کی بھی ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے قرآنِ مجید کو طلبہ کے سینوں میں محفوظ کرایا۔ ان اساتذہ کی قربانی صبر اور شفقت کے بغیر یہ عظیم کامیابی ممکن نہ تھی
ہم تمام کامیاب حفاظِ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے حفظ میں برکت عطا فرمائے انہیں قرآن پر عمل کرنے والا بنائے اور ان کے ذریعے دین کی خدمت لے اسی طرح ہم اپنے تمام اساتذہ کرام کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی محنت نے ادارے کا نام روشن کر دیا
اللہ تعالیٰ ہمارے ادارہ تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کو مزید ترقی عطا فرمائے

📢 Female Teacher RequiredTahfeez Ul Quran Institute and School System is hiring experienced female teachers for Classes ...
08/05/2026

📢 Female Teacher Required

Tahfeez Ul Quran Institute and School System is hiring experienced female teachers for Classes 5th–8th.

📍 Main GT Road Ravi Rayon Near Dory Bakers
📲 Send CV on WhatsApp:
0333-4293568
0302-9420146

17/03/2026
تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کے حفاظِ کرام نے علاقہ راوی ریان کی مختلف مساجد میں نمازِ تراویح کے دوران قرآنِ پاک سنانے کی سعاد...
16/03/2026

تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کے حفاظِ کرام نے علاقہ راوی ریان کی مختلف مساجد میں نمازِ تراویح کے دوران قرآنِ پاک سنانے کی سعادت حاصل کی۔ آج سب حفاظِ کرام کا ختمِ قرآن تھا
اللہ تعالیٰ اس ختمِ قرآن کی برکتوں اور رحمتوں سے ہمیں ہر سال مستفید فرمائے اور علاقے راوی ریان سمیت پوری امتِ مسلمہ میں اس کے فیوض و برکات کو تاحیات قائم و دائم رکھے
آمین یا رب العالمین۔ 🤲

13/03/2026

تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ راوی ریان میں جدید تعلیمی سہولت
عام طور پر مدارس میں طلبہ زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں، لیکن ہم نے اپنے انسٹیٹیوٹ میں طلباء و طالبات کے لیے قدرے بہتر اور جدید انتظام کرنے کی کوشش کی ہے۔
ہم نے کوشش کی ہے کہ طلبہ کو ایسا ماحول دیا جائے جہاں وہ سکون اور توجہ کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا گیا ہے تاکہ بچے آرام سے بیٹھ کر قرآن اور دیگر مضامین پڑھ سکیں۔ جب بچوں کو اچھا اور پرسکون ماحول ملتا ہے تو وہ زیادہ دلجمعی کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ان کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔
ہمارا مقصد یہ ہے کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید اور بہتر سہولیات بھی فراہم کی جائیں تاکہ طلبہ کو سیکھنے میں آسانی ہو اور وہ ایک اچھے تعلیمی ماحول میں پروان چڑھ کر اچھا شہری بن سکے

Address

Army Museum Lahore
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tahfeez Ul Quran Institute and School System posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Tahfeez Ul Quran Institute and School System:

Shortcuts

Share