Knowledge Center

Knowledge Center

Share

This page was created to educate people and to encourage the knowledge hungry people to reach the truth.

Moreover, students can register to find high quality professional tutors at their doorsteps.

10/03/2026

ہلاکو خان کی بیٹی بغداد میں گشت کررہی تھی کہ ایک ہجوم پر اس کی نظر پڑی۔ پوچھا لوگ یہاں کیوں اکٹھے ہیں؟
جواب آیا: ایک عالم کے پاس کھڑے ہیں۔
اس نے عالم کو اپنے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔ عالم کو تاتاری شہزادی کے سامنے لا حاضر کیا گیا۔
شہزادی مسلمان عالم سے سوال کرنے لگی: کیا تم لوگ اللہ پر ایمان نہیں رکھتے؟
عالم: یقیناً ہم ایمان رکھتے ہیں
شہزادی: کیا تمہارا ایمان نہیں کہ اللہ جسے چاہے غالب کرتا ہے؟
عالم: یقیناً ہمارا اس پر ایمان ہے۔
شہزادی: تو کیا اللہ نے آج ہمیں تم لوگوں پر غالب نہیں کردیا ہے؟
عالم: یقیناً کردیا ہے-
شہزادی: تو کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ خدا ہمیں تم سے زیادہ چاہتا ہے؟
عالم: نہیں
شہزادی: کیسے؟
عالم: تم نے کبھی چرواہے کو دیکھا ہے؟
شہزادی: ہاں دیکھا ہے
عالم: کیا اس کے ریوڑ کے پیچھے چرواہے نے اپنے کچھ کتے رکھے ہوتے ہیں؟
شہزادی: ہاں رکھے ہوتے ہیں۔
عالم: اچھا تو اگر کچھ بھیڑیں چرواہے کو چھوڑ کر کسی دوسری طرف کو نکل کھڑی ہوں، اور چرواہے کی سن کر واپس آنے کو تیار ہی نہ ہوں، تو چرواہا کیا کرتا ہے؟
شہزادی: وہ ان کے پیچھے اپنے کتے دوڑاتا ہے تاکہ وہ ان کو واپس اس کی کمان میں لے آئیں۔
عالم: وہ کتے کب تک ان بھیڑوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں؟
شہزادی: جب تک وہ فرار رہیں اور چرواہے کے اقتدار میں واپس نہ آجائیں۔
عالم نے کہا : تم تاتاری لوگ زمین میں ہم مسلمانوں کے حق میں خدا کے چھوڑے ہوئے کتے ہو جب تک ہم خدا کے در سے بھاگے رہیں گے اور اس کی اطاعت اور اس کے منہج پر نہیں آجائیں گے، تب تک خدا تمہیں ہمارے پیچھے دوڑائے رکھے گا، اور ھماری گردنوں پر مسلط رکھے گا جب ہم خدا کے در پر واپس آجائیں گے اُس دن تمہارا کام ختم ہوجائے گا۔
آج پھر وہی حال ہے آج کتے ہم پر مسلط ہیں
اور جب تک ہم واپس نا آجاٸیں اسلام کی طرف تب تک ہم پر مسلط رہیں گے سوچیے۔۔
#قراةالعین زینب ایڈووکیٹ

16/09/2025

مصر میں مرا ہوا فرعون ہر سال اربوں روپیہ مصر کی عوام کو کما کر دیتا ہے۔اور ہمارے زندہ فرعون ہر سال عوام کے اربوں روپیہ کھا جاتے ہیں۔💸👑💰

01/09/2025

اردو ميں جسے ہم “بيوی ” بولتے هيں قرآن مجيد ميں اس کے لئے تین لفظ استعمال ہوئے ہیں
1- إمراءة
2- زوجة
3- صاحبة

إمراءة :
امراءة سے مراد ايسی بيوی جس سے جسمانی تعلق تو ہو مگر ذہنی تعلق نہ ہو
زوجة :
ايسی بيوی جس سے ذہنی اور جسمانی دونوں تعلقات ہوں يعنی ذهنی اور جسمانی دونوں طرح ہم آہنگی ہو
صاحبة :
ايسی بيوی جس سے نه جسمانی تعلق ہو نہ ذہنی تعلق ہو
اب ذرا قرآن مجيد كی آيات پر غور كيجئے :

1- امراءة
حضرت نوح اور حضرت لوط عليهما السلام كی بيوياں مسلمان نہیں ہوئی تھيں تو قرآن مجيد ميں ان كو
" امراءة نوح " اور " امراءة لوط " كہہ كر پكارا هے،

اسی طرح فرعون كی بيوی مسلمان هو گئی تھی تو قرآن نے اسكو بھی
" وامراءة فرعون" کہ كر پكارا هے

(ملاحظه كريں سورة التحريم كے آخری آيات ميں)

یہاں پر جسمانی تعلق تو تھا اس لئے کہ بيوياں تهيں ليكن ذهنی ہم آہنگی نہیں تھی اس لئے کہ مذہب مختلف تھا

2- زوجة :
جہاں جسمانی اور ذہنی پوری طرح ہم آہنگی ہو وہاں بولا گيا جيسے

( ﻭﻗﻠﻨﺎ ﻳﺎ آﺩﻡ ﺍﺳﻜﻦ ﺃﻧﺖ ﻭ ﺯﻭﺟﻚ ﺍﻟﺠﻨﺔ )

اور نبی صلی اللّٰہ عليه و سلم كے بارے فرمايا

( يأيها النبي قل لأزواجك .... )

شايد اللّٰہ تعالٰی بتانا چاہتا ہے کہ ان نبيوں كا اپنی بيويوں كے ساتھ بہت اچھا تعلق تھا

ایک عجيب بات هے زكريا علیہ السلام كے بارے کہ جب أولاد نہیں تھی تو بولا
( و امراتي عاقرا .... )

اور جب أولاد مل گئی تو بولا

( ووهبنا له يحی و أصلحنا له زوجه .... )

اس نكته كو اهل عقل سمجھ سكتے هيں

اسی طرح ابولهب كو رسوا كيا يہ بول کر

( وامرءته حمالة الحطب )

كہ اس کا بيوی كے ساتھ بھی كوئی اچھا تعلق نہیں تھا

3- صاحبة :
جہاں پر كوئی کسی قسم کا جسمانی يا ذہنی تعلق نہ ہو

اللّٰہ تعالٰی نے اپنی ذات كو جب بيوی سے پاک کہا تو لفظ "صاحبة" بولا اس لئے كه یہاں كوئی جسمانی يا ذہنی كوئی تعلق نہیں ہے

(ﺃﻧﻰ ﻳﻜﻮﻥ ﻟﻪ ﻭﻟﺪ ﻭﻟﻢ ﺗﻜﻦ ﻟﻪ ﺻﺎﺣﺒﺔ)

اسی طرح ميدان حشر ميں بيوی سے كوئی جسمانی يا ذہنی كسی طرح كا كوئی تعلق نہیں ہو گا تو فرمايا

( ﻳﻮﻡ ﻳﻔﺮ ﺍﻟﻤﺮﺀ ﻣﻦ ﺃﺧﻴﻪ ﻭﺃﻣﻪ وﺃﺑﻴﻪ ﻭﺻﺎﺣﺒﺘﻪ ﻭﺑﻨﻴﻪ )

كيونکہ وہاں صرف اپنی فكر لگی ہو گی اس لئے "صاحبته" بولا

اردو ميں:
امراءتي , زوجتي , صاحبتي سب كا ترجمة " بيوی" ہی كرنا پڑے گا

ليكن ميرے رب كے كلام پر قربان جائيں جس كے ہر لفظ كے استعمال ميں كوئی نہ كوئی حكمت پنہاں ہے

اور رب تعالى نے جب دعا سکھائی تو ان الفاظ ميں فرمايا

‎( رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ
أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَاما )

"وأزواجنا"

زوجہ سے استعمال فرمايا اس لئے كه آنكھوں کی ٹھنڈک تبھی ہو سکتی ہے جب جسمانی كے ساتھ ذہنی بھی ھم آہنگی ھو
تحریر پڑھنے کے بعد شیئر ضرور کیجۓ ( thanks to Islamic tutor)

Post from Shafique Jaffery Official 23/08/2025

46 Illegal websites banned by ICCI

Post from Shafique Jaffery Official Yeh 46 illegal websites hain , NCCI ny inko scam declare kia hy in sy doooor rhyn or agr koi video bna rha hy iski promotion ph on ki foran complain krain

20/08/2025

*** REAL PATRIOT***
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں
سیٹھ عابد کے علاوہ اور کردار بھی رھے ھیں جن پیشہ بظاہر اچھا نہ تھا اور شاید ان کے نام تک سے ہم واقف نہیں!
عبداللہ بھٹی "سمگلر"
اور آج کے IPPs کے مالکان نام نہادمحب وطن سیاست دانوں میں فرق۔
یہ ستمبر 1948 کی بات ہے
جب ہندوستان نے ریاست جونا گڑھ پر یہ کہہ کر قبضہ کرلیا کہ
ریاست کا حکمران (نواب مہابت خان) لاکھ مسلمان سہی مگر ریاستی عوام کی اکثریت تو ہندو ہے
قصہ مختصر یہ کہ جونا گڑھ پر بھارتی قبضہ کے بعد نواب مہابت خان بمشکل تمام اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی جان بچا کرکسی نہ کسی طرح پاکستان پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور کھارادر کراچی میں قیام کیا
نواب صاحب اپنے سرکاری خزانے میں 48 من سونا چھوڑ آئے تھے
اور وہ ایسی جگہ پرمحفوظ تھا
جس کا علم نواب صاحب کے سوا کسی کو نہیں تھا
اگر ہندوستانی افواج پورا محل بھی کھود دیتی تو انہیں سونا نہ ملتا۔
نواب صاحب کی خواہش یہ تھی کہ وہ سونا کِس طرح پاکستان لایا جا سکے تو وہ اُس کا نصف حصہ حکومت پاکستان کے خزانہ میں جمع کرا دیں گے
‏ان دِنوں پاکستان شدید مالی بحران کا شکار تھا
نواب صاحب خلوص دل کے ساتھ پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے تھے مگر اسے پاکستان لائیں کیسے ؟
اب کردار شروع ہوتا ہے کھوٹے سکے کا وہ تھا اُس دور کا مشہور اسمگلر حاجی عبداللّٰه بھٹی جو سمندر پار بستی صالح آباد میں رہائش پذیر تھا
یہ بستی کراچی کی بندرگاہ کیماڑی سے تقریباً دس میل کے فاصلے پر واقع ہے
عبد اللہ بھٹی اس وقت 80 سال کے تھے اور اپنا پیشہ ترک کرکے یاد الٰہی میں مصروف تھے
نواب مہابت خان نے لیاقت علی خان سے کہا کہ وہ عبداللّٰه بھٹی کو اِس بات پر راضی کرلیں کہ سونا جونا گڑھ کے خزانے سے نکال لائے
عبد اللّٰه بھٹی نے وزیر اعظم کے کہنے پر حامی بھر لی اور اپنے بیٹوں قاسم بھٹی اور عبد الرحمٰن بھٹی کو ساتھ لے کر سمندر کے راستے تیز رفتار لانچوں کے ذریعے جونا گڑھ روانہ ہوگئے سمندر کے راستے یہ فاصلہ 300 کلو میٹر ہے
پاکستانی فوج کے چند کمانڈوز بھی ‏اُن کے ساتھ تھے
اِن لوگوں نے ایک بجے دوپہر کو بحری سفر شروع کیا
اور خفیہ راستوں سے ہوتے ہوئے جونا گڑھ کے ساحل پر پہنچ گئے
اس وقت رات کے 10 بجے تھے
شاہی محل ساحل سمندر سے زیادہ دور نہ تھا
پاکستانی کمانڈوز نے محل پر متعین بھارتی فوج کے افسران اور سپاہیوں کا خاتمہ کیا
جب عبداللہ بھٹی نے خان لیاقت علی خان کی موجودگی
میں 48 من سونا نواب مہابت خان کے حوالے کیا تو نواب صاحب نےحسب وعدہ 24 من سونا حکومت پاکستان کے حوالے کیا اور اپنے حصے میں آنے والے 24 من سونے میں‌ سے
4 من سونا حاجی عبداللّٰه بھٹی کو بطور ‏اِنعام پیش کیا
حاجی عبداللّٰه بھٹی نے یہ سونا لینے سے انکار کردیا اور
زار و قطار روتے ہوئے بولے سائین بابا (سندھی کا ادب کے ساتھ مخاطب کرنا)
میں نے ساری زندگی اسمگلنگ کی مگر وہ انگریز کا زمانہ تھا
اب میں نے اسمگلنگ نہیں کی
بلکہ پاکستانی ہونے کا حق ادا کیا ہے
میں اسمگلر ضرور ہوں
مگر مادر وطن کی دولت نہیں لوٹوں گا ‏پھر دوبارہ رونے لگ گئے اور کہا میں نے ساری عمر میں اسمگلنگ سے 3 من سونا جمع کیا ہے یہ میں وزیر اعظم کو پیش کرتا ہوں
اِس کے علاوہ میرے پاس ذاتی 3 من سونا ہے جو اِس مقدس دیس کی نذر ہے اب آنسو بہانے والوں میں حاجی عبداللہ بھٹی نواب مہابت خان اور وزیر اعظم لیاقت علی خان بھی شامل تھے

لیکن یہ خوشی کے آنسو تھے
یہ کہانی پاکستان کے حرام خوروں کے منہ پر طماچہ ہے جو ملک کی دولت لوٹ کر باہر لے گئے ہیں یا آج بھی مفت بجلی مفت پٹرول مفت ہوائی سفر بیرون ملک مفت سیرو تفریح اور علاج معالجے کے نام پر اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں
(یہ اقتباس اردو ڈائجسٹ سے لیا ہے)
*(LOVERS 💗 OF PAKISTAN)*

*اس تحریر کو اپنے پاس نا رکھیں آگے روانہ کریں شاید کسی کی غیرت جاگ جائے*
❣️🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰❣️

20/08/2025

اس تصویر میں دنیا کے خطرناک ترین جانوروں کی فہرست دی گئی ہے، جو انسانوں کو ہلاک کرنے کے اندازے پر مبنی ہے۔ اس فہرست کے مطابق:
دنیا کے مہلک ترین جانور (سالانہ انسانی اموات کی تعداد کے مطابق):
1. مچھر (Mosquito) – 700,000 اموات
▸ ملیریا، ڈینگی، زیکا، اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کی وجہ سے۔
2. انسان (Humans) – 400,000 اموات
▸ جنگ، قتل، اور دیگر انسانی تشدد کے واقعات۔
3. سانپ (Snake) – 138,000 اموات
▸ زہریلے سانپوں کے کاٹے سے۔
4. کتے (Dogs) – 59,000 اموات
▸ خاص طور پر ریبیز (Rabies) کے انفیکشن سے۔
5. اساسن بگس (Assassin Bugs) – 10,000 اموات
▸ چگاس بیماری کے پھیلاؤ سے۔
6. بچھو (Scorpions) – 3,300 اموات
▸ زہریلے ڈنک کی وجہ سے۔
7. مگرمچھ (Crocodiles) – 1,000 اموات
▸ جسمانی حملوں سے۔
8. ہاتھی (Elephants) – 600 اموات
▸ انسانوں پر چڑھ دوڑنے کے واقعات۔
9. دریائی گھوڑے (Hippos) – 500 اموات
▸ جارحانہ رویے سے کشتیوں پر حملے۔
10. شیر (Lions) – 200 اموات
▸ نایاب مگر بعض علاقوں میں حملہ آور۔
حوالہ:
یہ اعداد و شمار BBC Science Focus سے لیے گئے ہیں، اور نوٹ کیا گیا ہے کہ یہ ڈیٹا تخمینوں پر مبنی ہے اور ہر سال مختلف ہو سکتا ہے۔ یہ اعداد و شمار بیماریوں کے پھیلاؤ اور براہِ راست حملوں دونوں کو مدنظر رکھتے ہیں۔
تصدیق:
یہ معلومات عمومی طور پر قابل اعتماد ذرائع جیسے:
WHO (World Health Organization)

16/08/2025

انگلش سے براہ راست پنجابی ترجمعہ۔

‏"Oh my God"
‏"ہائے او ربّا"😊

‏"are you happy now?"
‏"پے گئی ٹھنڈ ہُن؟"😗

‏"buzz off"
"دور فٹے منہ"😏

‏"get off of my back"
‏ "مگروں لِہ"😝

‏"What's up?"
‏"ہور کوئی نوی تازی؟" 😇

‏"behave yourself"
‏ "بندہ بن" 😂

‏ "that’s more than enough"
‏ "ہور کی چاہیدا" 🥺

‏ "All the best"
‏وہ کہتے ہیں "چک دے پھٹّے" 💪

‏ "get out"
‏"دفع ہو" 😳

‏"let it be"
‏ "مٹی پاؤ جی"👌

‏"Mind your own business"
‏ "تینوں کی" 🤗

‏ "Welcome"
‏ "جی آیاں نوں" 😇

"Social Distancing"
‏ "پرّاں مَر" 😄

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


C Block PIA Housing Society
Lahore
54770

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00