Dars E Nizami

Dars E Nizami

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dars E Nizami, Educational Research Center, Lahore.

21/03/2026

Online classes will commence from 1st April 2026 with limited seats available. Interested individuals are encouraged to secure their admission at the earliest.

26/04/2025

معنى "وهو الظاهر" و"هو ظاهر" والفارق بينهما

إذا وُجدت في الكلام احتمالاتٌ أو تأويلاتٌ متعددة، فإن أرجح تلك التأويلات وأقواها من حيث القرائن يُعبَّر عنه بلفظ "وهو الظاهر" أو "هو ظاهر"، مع وجود فرقٍ دقيقٍ بين العبارتين.
وكان الأستاذ ملك المدرسين عطا محمد البنديالوي رحمه الله تعالى يكرر في دروسه ناقلًا عن تلميذه الرشيد الأستاذ الله بخش رحمه الله تعالى أنه قال:
"إذا قيل: (وهو الظاهر) دلّ ذلك على الجزم واليقين بأن هذا هو المعنى المقصود، بخلاف (هو ظاهر)، فإنه يفيد مجرد الرجحان والميل دون القطع والجزم."
فالحاصل أن في "وهو الظاهر" تأكيدًا قاطعًا لا يحتمل التردد، وأما في "هو ظاهر" فتغلب جهة الاحتمال مع بقاء مجالٍ للتردد.

"وهو الظاهر" اور "هو ظاهر" کا معنی اور ان کے درمیان فرق

جب کسی کلام میں متعدد احتمالات یا تاویلات موجود ہوں، تو سب سے قوی اور قرائن سے مؤید تاویل کو "وهو الظاهر" یا "هو ظاهر" کے الفاظ سے بیان کیا جاتا ہے، لیکن ان دونوں تعبیرات میں ایک لطیف سا فرق موجود ہے۔ ملک المدرسین استاذ عطاء محمد بندیالوی رحمہ اللہ اپنے دروس میں بارہا یہ بات نقل فرمایا کرتے تھے کہ ان کے شاگرد رشید استاذ اللہ بخش رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے:
"جب (وهو الظاهر) کہا جائے تو اس سے جزم اور یقین کا اظہار ہوتا ہے کہ یہی مطلوب و مراد ہے، بخلاف (هو ظاهر) کے، کہ اس سے محض رجحان اور میلان کا پتہ چلتا ہے، بغیر کسی قطعیت اور فیصلہ کے۔"
پس خلاصہ یہ ہے کہ "وهو الظاهر" میں قطعیت اور یقین پایا جاتا ہے، جب کہ "هو ظاهر" میں محض رجحان غالب ہوتا ہے اور تردد کی گنجائش برقرار رہتی ہے۔

ازقلم : وارث علی عفي عنه
٢٧ شوال المكرم ١٤٤٦
26 اپریل 2025

21/04/2025

"سوفسطائی" — عزت سے ذلت تک: ایک فکری اصطلاح کا معنوی سفر

علمی اصطلاحات جب کسی معاشرتی یا فکری سیاق میں جنم لیتی ہیں تو ان کے معانی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہو سکتے ہیں۔ اس تبدیلی کا ایک درخشاں مگر عبرت آموز نمونہ "سوفسطائی" کا لفظ ہے، جس کا معنوی سفر یونانی فلسفے کی تاریخ کا نہایت اہم باب ہے۔
قدیم یونان میں "سوفسطائی" (Sophist / سوفوس) کا لفظ بڑے اعزاز و احترام سے بولا جاتا تھا۔ اس کا مفہوم تھا: "صاحبِ حکمت"، "دانش مند"، یا "علم و خطابت کا ماہر"۔ ایسے افراد علم و فنونِ بلاغت میں مہارت رکھتے تھے، عوام الناس کو تعلیم دیتے، عدالتوں میں دفاع کرتے اور فکر و دانش کے چراغ روشن کرتے۔ ان کی علمی و بیانی مہارت ایسی تھی کہ ان کے گرد علمی محفلیں برپا ہوتیں اور ان کی شہرت دور دور تک پھیل جاتی۔
تاہم جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، ان کی فکر و روش میں ایک خطرناک تبدیلی رونما ہوئی، حقیقت کی تلاش کے بجائے فتحِ بحث ان کا مقصد بن گیا۔ وہ مغالطہ، مغربی اصطلاح میں sophistry، کو بطور فن استعمال کرنے لگے، یعنی الفاظ کے گورکھ دھندے سے سچ کو چھپانا، بات کو گھمانا، اور دلیل کو محض جیتنے کا ذریعہ بنانا۔ نتیجتاً ان کے اسلوب سے سچائی پسِ پشت چلی گئی اور الفاظ کا شعبدہ ہی باقی رہ گیا۔
اسی بدلتی ہوئی روش کا ردّعمل سقراط، افلاطون اور ارسطو جیسے عظیم فلسفیوں نے دیا۔ سقراط نے علمی وضاحت، مفہوم کی تطہیر، اور معانی کی گہرائی پر زور دیا۔ اس نے مباحثے کو اخلاص، خود احتسابی اور علم کی محبت سے جوڑا، برخلاف سوفسطائیوں کے جو اسے محض ایک ذہنی جنگ بنا چکے تھے۔ افلاطون نے تو "سوفسطائی" کو فکری زوال کی علامت بنا کر پیش کیا۔
یہی وجہ ہے کہ "سوفسطائی" کا لفظ جو پہلے عزت کا عنوان تھا، وقت کے ساتھ ساتھ ذلت کا استعارہ بن گیا۔ آج یہ لفظ مغالطہ، جھوٹ پر مبنی دلائل، اور حقیقت کو پردے میں چھپانے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔
یہ لسانی اور فکری انحطاط ہمیں یاد دلاتا ہے کہ الفاظ کی عزت، ان کے پیچھے کارفرما نیت اور رویے سے جڑی ہوتی ہے۔ جب علم اخلاص سے خالی ہو جائے، اور دلیل کا مقصد حق کے بجائے غلبہ ہو، تو الفاظ اپنی روشنی کھو بیٹھتے ہیں — اور "سوفسطائی" جیسا لفظ عبرت بن کر رہ جاتا ہے۔

وارث علی
20/04/2025
ماخوذ از المنطق التطبيقي:منهج جديد في توظيف أصول علم المنطق

16/04/2025

آل سلطان کی موجودگی میں الربع المجیب (علم توقیت آلہ) کے ذریعے مہریہ رضویہ - امام اباد - لاہور میں سورج کا ارتفاع معلوم کرتے ہوئے

17/02/2025

دورۂِ فنون ثلاثہ
آستانہ عالیہ امام آباد شریف لاہور
مفتی وارث علی رضوی صاحب
سبق نمبر 2
تصریح شرح تشریح
عنوان خطبہ
زیر اہتمام صاحبزادہ مفتی محمد رضا صدیقی صاحب
03004050095
03005795717
03057907117







دورۂِ فنون ثلاثہ
آستانہ عالیہ امام آباد شریف لاہور
مفتی وارث علی رضوی صاحب
سبق نمبر 2
تصریح شرح تشریح
عنوان خطبہ
زیر اہتمام صاحبزادہ مفتی محمد رضا صدیقی صاحب






#

13/02/2025
23/09/2024



26/05/2024

تحریر اقلیدس کی پہلی شکل
ا
نر يدأن نرسم مثلثا متساوي الأضلاع على خط محدود کاب فلنرسم على نقطي اب ببعد الخط دائرتي ب ج د ا ج ہ ونصل اج ب ج فمثلث اج ب المرسوم على اب متساوي الأضلاع
وذلك لأن اب اج الخارجين من مركز دائرة ب ج د إلى محيطها متساويان وكذلك ب ا ب ج الخارجان من مركز دائرة ا ج د إلى محيطها فاج ب ج المساويان لاب متساويان
فإذن أضلاع مثلث ا ج ب متساوية وهو المراد

11/03/2024

#اہم مباحث+
حساب الصحاح
حساب الکسور
الجذر والمجذور
استخراج المجهولات بالاربعة المتناسبة
استخراج المجهولات بحساب الخطائين
استخراج المجهولات بعمل العكس
المساحة
حساب اليد (العقود )
بروز بدھ 2 رمضان المبارک سے کلاس شروع ہو جائے گی انشاءاللہ تعالی
#زیادہ سے زیادہ شیئر کر دیں جزاکم اللہ تعالی #

10/03/2024

#اہم مباحث+
حساب الصحاح
حساب الکسور
الجذر والمجذور
استخراج المجهولات بالاربعة المتناسبة
استخراج المجهولات بحساب الخطائين
استخراج المجهولات بعمل العكس
المساحة
حساب اليد (العقود )
زیادہ سے زیادہ شیئر کر دیں جزاکم اللہ تعالی
#@

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00