Directorate of Colleges Lahore Division

Directorate of Colleges Lahore Division

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Directorate of Colleges Lahore Division, Education, Hall Road, Lahore.

22/06/2026

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن "تعلیم سب کے لیے، ترقی سب کے لیے" کے تحت ضلع شیخوپورہ میں اقلیتی طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی وظائف (چیک) تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شیخوپورہ، پرنسپل پیر بہار شاہ کالج برائے خواتین شیخوپورہ ڈاکٹر عاصمہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مستحق اقلیتی طلبہ و طالبات میں تعلیمی وظائف تقسیم کیے گئے تاکہ انہیں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں معاونت فراہم کی جا سکے۔

شرکاء نے حکومت پنجاب کی جانب سے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود اور تعلیمی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے فروغ کے ذریعے اقلیتوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔

حکومت پنجاب اقلیتی برادری کو مساوی مواقع، معیاری تعلیم اور روشن مستقبل کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

19/06/2026

محترم پروفیسر احسن مختار ملک صاحب کو فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ ان کا حج قبول فرمائے، ان کی عبادات کو شرفِ قبولیت بخشے اور ان پر اور ان کے اہلِ خانہ پر اپنی بے شمار رحمتیں، برکتیں اور نعمتیں نازل فرمائے۔ آمین۔

18/06/2026

ڈاکٹر عبدالرحیم اشرف پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج شیخوپورہ نے اپنے رفقاء کے ہمراہ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر احسن مختار ملک کو حج کی مبارکباد پیش کی

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Hall Road
Lahore