My little Prince
Al-ilam
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al-ilam, Educational Research Center, mughal pura, Lahore.
03/09/2025
23/07/2025
کموڈو ڈریگن (komodo dragon)
ہمارے گھروں میں موجود عام چھپکلیوں کی نسبت دس فٹ لمبی زمین پر سب سے بڑی اور بھاری چھپکلی کوموڈو ڈریگن ہے، اس کی لمبائی تقریبا دس فٹ یعنی تین میٹر، وزن چالیس سے سو ہو سکتا ہے اوسطاً ستر کلوگرام ہوتا ہے، رینگنے والے جانوروں میں یہ بڑی چھپکلیاں گوشت خور ہوتی ہیں جو کہ اوسطاً تیس سال تک زندہ رہتی ہیں،سائنس دانوں نے ان کا تقریبا سو سال پہلے تک مطالعہ نہیں کیا تھا حالانکہ یہ خوفناک رینگنے والا جانور لاکھوں سالوں سے کرہ ارض پر موجود ہے،جنگلی کوموڈو ڈریگن صرف انڈونیشیا کے پانچ جزیروں پر پائی جاتی ہیں ان میں لیزر سنڈا (lesser sunda) جزیرہ نمایاں ہے،
مادہ کموڈو ڈریگن انڈے دیتی ہیں جن کی تعداد اکثر تیس کے آس پاس ہوتی ہے ان کی حفاظت وہ مہینوں کرتی ہیں، بچے پیلے اور کالے رنگ کے بینڈوں کے ساتھ سبز رنگ کے ہوتے ہیں لیکن عمر کے ساتھ ساتھ وہ بھوری رنگ کے سرخی مائل ہو جاتے ہیں۔ نوجوان ڈریگن شکاریوں سے بچنے کے لۓ آٹھ ماہ کی عمر تک گھنے جنگلات میں رہتے ہیں،
امریکی ماہرین نے ’’کموڈو ڈریگن‘‘ کے خون میں ایسے 48 پروٹین دریافت کرلیے ہیں جو انتہائی سخت جان قسم کے بیکٹیریا کو ہلاک کرسکتے ہیں۔سائنسدان پہلے سے جانتے تھے کہ جنگلی کموڈو ڈریگن کے منہ میں بھی تقریباً 50 اقسام کے جراثیم موجود ہوتے ہیں جو کسی بھی دوسرے جانور کو ہلاک کرنے کے لیے کافی ہیں لیکن کموڈو ڈریگن کو ان سے کوئی نقصان نہیں ہوتا، ورجینیا میں جارج میسن یونیورسٹی کے حیاتی کیمیادانوں (بایوکیمسٹس) کی ایک ٹیم نے مختلف کموڈو ڈریگنز کے خون کے نمونے حاصل کیے اور تجربہ گاہ میں باریک بینی سے جائزہ لیا کہ ان میں ایسے کونسے مرکبات ہیں جو بیکٹیریا کو ہلاک کرنے کی خصوصی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس تفصیلی تجزیئے کے دوران انہوں نے کموڈو ڈریگن کے خون میں ایسے 48 پروٹین دریافت کیے جو جراثیم کش خصوصیات رکھتے تھے۔ پیٹری ڈش میں رکھے گئے تقریباً ہر قسم کے جرثوموں کو ان پروٹینز نے بڑی آسانی سے ہلاک کردیا جب کہ ان میں وہ بیکٹیریا بھی شامل تھے جن پر کوئی اینٹی بایوٹک دوا بھی اثر نہیں کرتی، اگر ان تحقیقات کو عملی جامہ پہنا دیا گیا تو مستقبل میں خطرناک ترین بیماریوں کا علاج ممکن ہو جائے گا،
کموڈو ڈریگن تقریبا ہر جاندار کو کھاجاتی ہیں جیسے کہ ہرن، بھینس، خنزیر، مردہ جانور حتیٰ کہ چھوٹے کوموڈو ڈریگن اور کبھی کبھار انسانوں پر بھی حملہ آور ہو جاتی ہیں، یہ جھاڑیوں میں چھپ کے اپنے شکار کا انتظار کر رہی ہوتی ہیں موقع ملتے ہی اپنی طاقتور ٹانگوں اور تیز پنجوں سے اپنے شکار پر اچھل پڑتی ہیں ہیں پھر اپنے شاتر دانت اس کے اندر گاڑ دیتی ہیں،
اس کے تیز نوکیلے دانتوں میں زھر ہوتا ہے اور شکار کموڈو ڈریگن کی زھریلی کاٹ کی وجہ سے کچھ دن میں کمزور ہوجاتا ہے اس لیے اس کی پکڑ سے فرار بھی زیادہ دیر شکار کو محفوظ نہیں رکھ سکتا مرنا طے ہے، سب سے بڑا ظلم یہ شکار کو زندہ کھا کر کرتی ہیں ظالمانہ طریقے سے شکار کو زندہ کھانے میں یہ جنگلی کتوں، لگڑ بھگڑ اور مگرمچھ کو بھی پیچھے چھوڑ دیتی ہیں کیونکہ ان کا شکار آخر وقت تک زندہ رہتا ہے،یہ بہت چالاکی اور صبر کے ساتھ شکار کا اس وقت تک پیچھا کرتی ہیں جب تک کہ وہ زہر کے اثر سے نیم بے ہوش نہیں ہو جاتاجب شکار اس کے زہر سے بے بس مجبور لاچار حرکت کرنے سے قاصر ہوتا ہے تو یہ اسے پیٹ کے پاس سے زندہ کھانا شروع کر دیتی ہیں یہاں تک کہ اس کے جسم کا اسی فیصد حصہ کھا جاتی ہیں جبکہ شکار آخر تک تقریباً زندہ ہی رہتا ہے،
19/07/2025
مردان حادثے میں جاں بحق 14 سالہ لڑکے کے اعضاء عطیہ، ڈونر کا نام نصاب میں شامل کرنے کا اعلان
شاہینوں کا راج، فضاؤں پر پاکستان کی پہچان!
جے ایف-17 تھنڈر بلاک 3 اور سی-130 نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025 میں پوری دنیا کو دکھا دیا کہ پاک فضائیہ صرف دفاع نہیں کرتی، بلکہ مہارت، وقار اور جذبے کا استعارہ ہے
یہ صرف مشقیں نہیں تھیں یہ فضا میں گونجتی پاکستان کی غیرت کی گرج تھی! plz follow my page
🚀🇨🇳 چین میں اسکول کے بچوں نے کولڈ ڈرنک کی بوتلوں اور پانی کے پریشر سے دو مراحل والا راکٹ بنا ڈالا! 😲
نہ صرف کامیاب لانچ ہوا —
بلکہ پہلا اسٹیج الگ ہوا،
اور بوسٹر کا ریکوری سسٹم بھی موجود تھا! 🛬✨
اتنی زبردست انجینیئرنگ — وہ بھی کھیل کے میدان میں!
سوچیں، اگلے 10 سال میں یہ بچے کیا کچھ بنا لیں گے…
19/07/2025
plz follow my page thanks.
اس مختصر ویڈیو میں آپ دیکھتے ہیں کہ قطبی ریچھ جب پتلی برف پر پہنچتا ہے تو وہ اپنے پیٹ کے بل رینگنے لگتا ہے اور جیسے ہی وہ نازک جگہ پار کرتا ہے تو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو جاتا ہے
اب آپ سوچیں گے کہ وہ ایسا کیوں کرتا ہے
تو اس کے پیچھے سادہ سی فزکس ہے
فزكس کا قانون کہتا ہے کہ دباؤ یعنی پریشر اس قوت پر ہوتا ہے جو کسی سطح پر ڈالی جائے
یعنی جتنا وزن ایک جگہ پڑے گا اتنا ہی زیادہ دباؤ ہوگا
قطبی ریچھ کا اوسط وزن تقریباً پانچ سو کلوگرام ہوتا ہے
اور اس کے پنجے کا سائز تقریباً تیس سینٹی میٹر کا مربع ہوتا ہے
اگر وہ سیدھا کھڑا ہو تو سارا وزن صرف چار پنجوں پر آتا ہے
جس سے ہر پنجے پر تقریباً ڈیڑھ ٹن فی مربع میٹر دباؤ بنتا ہے
اور اتنا زیادہ دباؤ پتلی برف کو توڑ سکتا ہے۔ریچھ پانی میں گر سکتا ہے
لیکن قدرت نے اس کو عقل عطا کی۔۔۔وہ جانتا ہے کہ اگر وہ رینگتا ہوا چلے
اور اپنے جسم کو پھیلا کر وزن کو زیادہ جگہ پر تقسیم کرے
تو دباؤ کم ہو جاتا ہے
اور برف نہیں ٹوٹتی
تو وہ آہستہ آہستہ لیٹ کر برف کے اوپر سے گزر جاتا ہے
اور جیسے ہی خطرہ ختم ہوتا ہے وہ پھر سیدھا ہو کر چلنے لگتا ہے
یہ سب کچھ اس کو کس نے سکھایا
نہ اس نے کبھی اسکول دیکھا
نہ کوئی فارمولہ پڑھا
تو کہنے کو بس ایک ہی بات بنتی ہے
سبحان اللہ
جس نے ایک جانور کو بھی
اپنے علم سے یہ سکھا دیا
قطبی ریچھ کو نہ اسکول ملا نہ استاد
پھر بھی فزکس کا ماہر نکلا
یہ علم نہیں
قدرت کی تعلیم ہے
19/07/2025
وائلڈ لائف فوٹو گرافر شا لُو نے ایک پرفیکٹ و شاہکار تصویر اس وقت بنا ڈالی جب ایک چھوٹا معصوم سا جانور کیمرے کی طرف آنکھیں جمائے ہوئے تھا جبکہ وہ ایک سفید شکاری باز کے خونی پنجوں میں دبوچا جا چکا تھ
19/07/2025
بریکنگ نیوز پاکستان ایئر فورس کا عالمی سطح پر بڑا اعزاز سی 130 نے برطانیہ میں ہونے والا “Concours d’Élégance” ایوارڈ جیت لیا
رپورٹ: اشراق نذیر پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کو اپنے جذبے، مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا قائل کر لیا۔ برطانیہ میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ملٹری ایئر شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) میں پاکستان ایئر فورس کے سی-130 ہرکولیز طیارے نے Concours d’Élégance ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ اعزاز اُس طیارے کو دیا جاتا ہے جس کی مینٹیننس، ظاہری حالت، فنی خوبصورتی اور پریزنٹیشن بین الاقوامی معیار پر سب سے شاندار ہو۔ پاکستان کے سی-130 طیارے نے نہ صرف سخت مقابلے میں شرکت کی بلکہ دنیا بھر سے آئے جدید طیاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یہ لمحہ نہ صرف پاکستانی فضائیہ کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ پاکستانی پرچم جب دنیا کے بہترین ایئر شو میں سب سے اونچا لہرایا گیا تو حاضرین کے دل جیت لیے گئے۔ اس طیارے کو خصوصی طور پر ایک ثقافتی اور تخلیقی ڈیزائن میں پیش کیا گیا، جس میں پاکستان کی تاریخ، روایات اور دفاعی طاقت کو دکھایا گیا۔ میدان میں موجود غیر ملکی ماہرین نے پاکستانی ٹیم کے نظم و ضبط اور تکنیکی مہارت کی کھل کر تعریف کی۔
19/07/2025
پاک فضائیہ کے JF-17C بلاک III نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) 2025 میں اپنی شاندار رنگت اور پاکستان سے غیر معمولی سفر کے لیے، جو مسلسل ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ (AAR) کے ذریعے ممکن ہوا، سب سے اعلیٰ ایوارڈ، اسپرٹ آف دی میٹ ٹرافی، جیت لیا۔۔۔۔
18/07/2025
The Sacro Bosco, or Sacred Wood is an Italian Renaissance park created by Pier Francesco Orsini, the duke of Bomarzo, who lived from 1523 to 1583. The eccentric site contains several dozen highly imaginative sculptures inspired by mythology, literature, and ancient history, including a pair of sphinxes positioned at the entryسیکرو بوسکو، یا مقدس جنگل ایک اطالوی نشاۃ ثانیہ کا پارک ہے جسے پیئر فرانچسکو اورسینی، جو کہ بومارزو کا ڈیوک تھا، نے تخلیق کیا جو 1523 سے 1583 تک زندہ رہا۔ یہ عجیب و غریب جگہ متعدد تخلیقی مجسموں پر مشتمل ہے جو کہ افسانوں، ادب، اور قدیم تاریخ سے متاثر ہیں، جن میں سے ایک جوڑا اسپنکس کا ہے جو کہ دروازے پر رکھا گیا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Culinary Team
Attire
Contact the school
Telephone
Website
Address
Mughal Pura
Lahore
54000