Usama Awan

Usama Awan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Usama Awan, Education, Lahore.

04/10/2025
12/11/2024
27/10/2024

نہ جینے کی سہولت ہے نہ مرنے کی اجازت ہے
بہت آسان ہے کہنا، مجھے تم سے محبت ہے

مجھے اُس کی، اُسے اُس کی، اُسے اُس کی ضرورت ہے
سوائے اِس مصیبت کے یہ دنیا خوبصورت ہے

غمِ ہستی ، غمِ بستی ، غمِ دوراں، غمِ ہجراں
اور اس پر بھی دھڑکنا دل کا، ہم کو اس پہ حیرت ہے

ہماری چپ کا مطلب یہ نہیں، شکوہ نہیں ہم کو
کھلا اعلان ہے یہ تو ، شکایت ہی شکایت ہے

مکر جانا ، بدل جانا ، جفا کرنا ، دغا دینا
یہ سب کچھ آ گیا تجھ کو تو پھر تیری حکومت ہے

نہ اب صیاد ہے حائل نہ میری قید ہے باقی
تو پھر زندان یہ کیونکر ، تو پھر کیسی حراست ہے

کچھ اتنا ڈوب جاتا ہے یہ ابرک ہر کہانی میں
ہر اک کردار کی وحشت لگے اپنی ہی وحشت ہے

۔۔۔۔۔۔Copy

جیسے کسی پہلی رات کی بیاہی دلہن کو طلاق ہو جائے جیسے کسی مفلس کی عمر بھر کی پونجھی چور اٹھا کر لے جائے جیسے کسی میلے میں...
25/10/2024

جیسے کسی پہلی رات کی بیاہی دلہن کو طلاق ہو جائے جیسے کسی مفلس کی عمر بھر کی پونجھی چور اٹھا کر لے جائے جیسے کسی میلے میں آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی کھو جائے جیسے کوئی بھائی بھائی کی غداری سے مر جائے جیسے کسی گنہگار کی عین توبہ سے پہلے موت آ جائے ان سارے دکھوں سے تمہارا دکھ زیادہ ہوا مجھے ۔۔ میں زندہ مر گیا ـــــــــ🥀🥺💔

جو عبادت گزار نکلے گا !وہ ہوس کا شکار نکلے گا !اُس کی آنکھوں کا رنگ نیلا ہےوہ بھی کم اعتبار نکلے گاآستینوں کو جھاڑ کر دی...
25/10/2024

جو عبادت گزار نکلے گا !
وہ ہوس کا شکار نکلے گا !

اُس کی آنکھوں کا رنگ نیلا ہے
وہ بھی کم اعتبار نکلے گا

آستینوں کو جھاڑ کر دیکھو
ایک آدھا تو "یار" نکلے گا

کون بندہ رہے گا ! دیکھیں گے !
کون پروردگار نکلے گا !

کیا محبت نہیں کریں گے ہم ؟
کیا بدن کا غبار نکلے گا ؟

دو دنوں بعد مفلسی ہو گی
چار روزوں میں پیار نکلے گا

دستکیں کوئی بھی نہیں دے گا
اور کوئی بار بار نکلے گا !

آئینہ دیکھا ہے کبھی تُو نے ؟
تُو مرا غم گسار نکلے گا ؟

کون بیچے گا بے بسی اپنی
کون با اختیار نکلے گا !

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usama Awan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Usama Awan:

Shortcuts

Share

Category