29/04/2025
" آئی سی آئی ایس میں کئی سالوں سے تدریس کے فرائض انجام دینے والی ہماری محترمہ مس فرزانہ ایک ایسی خوبی کی مالک ہیں جو نہ صرف بچوں کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ ہم سب اساتذہ اور والدین کے لیے بھی ایک مثال ہے۔
جب بھی وہ کسی میٹنگ یا گفتگو میں بچوں کے بارے میں بات کرتی ہیں، ان کے لہجے میں شائستگی، نرمی اور احترام جھلکتا ہے۔ وہ بچوں کا ذکر یوں کرتی ہیں:
' یہ محمد علی روزانہ کام کرکے نہیں آتے …'
' میں بار بار سمجھاتی ہوں لیکن وہ توجہ نہیں دیتے …'
' آپ ان کے گھر والوں کو بلائیں، میٹنگ کی ضرورت ہے …'
' فائزہ بہت اچھا کام کر رہی ہیں …'
نہ آواز میں تلخی، نہ الفاظ میں شکایت — صرف مہذب انداز، جس سے بچے بھی قابلِ احترام محسوس کرتے ہیں اور بات بھی مؤثر انداز میں سمجھ آ جاتی ہے۔
ایسی استاد کا انداز سیکھنے کے قابل ہے۔ آیئے ہم بھی کوشش کریں کہ جب بچوں کے بارے میں بات کریں تو الفاظ اور لہجے دونوں میں شفقت ہو۔ کیونکہ تربیت صرف نصاب سے نہیں، ہمارے رویوں سے بھی ہوتی ہے۔"